نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

یونیورسٹی آف میانوالی کے مستقل وائس چانسلر کا تقرر آئندہ دو ماہ میں کر دیا جا ئے گا

میانوالی صوبائی وزیر ہائر ایجو کیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف میانوالی کے مستقل وائس چانسلر کا تقرر آئندہ دو ماہ میں کر دیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ یو نیورسٹی آف میانوالی کو درپیش تما م مسائل حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔آئندہ چند رو زمیں سنڈیکٹ کے اجلاس میں یو نیورسٹی آف میانوالی کے رولز ریگولیشن کی با قاعدہ منظوری دے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جن طلبا ء و طالبات کی رجسٹریشن یونیورسٹی آف سرگودہا سے ہے ان کو ڈگری کا اجراء بھی یو نیورسٹی آف سرگودہا کر ے گی۔اس سلسلہ میں گورنر پنجاب نے ہدایات جاری کرد ی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزیرا عظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر میانوالی کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ڈپٹی کمشنر عمر شیرچٹھہ، وائس چانسلر یو نیورسٹی آف میانوالی پرو فیسر ڈاکٹر شاہد منیر، رجسٹرار ڈاکٹر تو قیر وڑائچ،ا ے ڈی سی جی میاں عثمان علی، اسسٹنٹ کمشنر فرحان مجتبیٰ خان، ڈائر یکٹر  کالجز سرگودہا ڈویژن سرفراز احمد، ڈپٹی ڈائر یکٹر کالجز میاں ساجد علی اور دیگر افسران بھی اس موقع پر مو جو دتھے۔اس موقع پر لیکچرار یو نیورسٹی مسعود افضل اور یو نیورسٹی طلباء نے انہیں ٹیچرز اور طلبا ء کے مسائل سے آگا ہ کیا۔وزیر ہا ئر ایجو کیشن نے تما م مسائل کے جلد حل کی یقین دہا نی کر وائی۔تفصیلا ت کے مطابق وزیر ہا ئر ایجو کیشن پنجاب راجہ یا سر ہمایوں سرفراز نے یو نیورسٹی آف میانوالی کا دورہ کیا اور زیر تعمیر اکیڈمک بلاک کا معائنہ کیا۔انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کا بھی دورہ کیا اورکالج میں صفائی کے معیار کو سراہا۔وزیر ہا ئر ایجو کیشن پنجاب نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ایجو کیشن سیکٹر ڈویلپمنٹ پی ایم پیکج کے تحت جا ری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائز ہ اجلاس کی بھی صدارت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرشیر چٹھہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ پی ایم ایجو کیشن ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت تین ارب روپے کی لاگت سے ضلع میانوالی میں کیڈ ٹ کالج کو ٹ چا ندنہ میں بیچلر ہا سٹل، واٹر سپلائی و دیگر سہو لیات کی فراہمی، ضلع کے509سکولوں میں اضا فی کمر ہ جات، 77سکولوں،خستہ حا ل سکولوں کی نئی عمارات کی تعمیر اور 47شیلٹر لیس سکولوں کی عمارات کی تعمیر کے منصوبوں پر کا م جاری ہے۔انہوں نے بتا یا کہ 50فیصد کا م مکمل ہو چکا ہے جبکہ20اکتوبر0 202ء تک تما م سکیموں کو مکمل کر نے کا ٹائم فریم دیا گیا ہے۔انہوں نے ڈیفیڈ کے تحت ستر ہ کروڑ روپے کی لا گت سے82سکولوں میں سہولیات کی فراہمی اور 212ملین روپے کی لاگت سے مسنگ فیسلٹیز کی تکمیل کے منصوبوں سے متعلق بھی آگا ہ کیا۔صوبائی وزیر نے تعمیراتی کو الٹی کو خصوصی طور پر مانیٹر کر نے اور تما م منصوبے ٹائم فریم کے اندر مکمل کر وانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر سی ای ا و ایجو کیشن وزیر آغا نے بریفنگ دیتے ہو ئے ٹیچنگ و نا ن ٹیچنگ سٹاف کی تعیناتی اور سکول ایجو کیشن کو درپیش دیگر امور سے متعلق بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کر نے کیلئے جلد ریشنلائزیشن شروع کر رہے ہیں۔انشاء اللہ یہ مسئلہ حل ہو جا ئے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میانوالی سمیت پنجاب کے90کالجز میں پر نسپل کی تعیناتی کیلئے انٹر ویو کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے اور پرا سس مکمل ہو نے کے بعد کالجز میں پر نسپل تعینات کر دیئے جا ئیں گے۔انہوں نے بعد ازاں جو نیئر ما ڈل ہا ئی سکول کا بھی دورہ کیا اورپی ایم پیکج کے تحت زیر تعمیر اضا فی کمر ہ جات کا بھی معائنہ کیا۔
میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس https://sammar12.blogspot.com #blogger #blogging #famousblogger #top10blogger #Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent ‎ #punjab ‎ ‎#mianwalians ‎#Famous www.mianwali.com.pk #میانوالی_ہوم_ٹاؤن #ملک_ثمر_عباس #MalikSammarAbbas #MianwaliHomeTown #MianwaliCity #MianwaliNews #MianwaliUpdate #Mianwali #MianwaliSocialMedia #SocialMediaactivist #Website #YouTuber #trending2020
University Mianwali


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نومئی کے واقعہ پر دل بہت ہی رنجیدہ ہے

پنجاب اسمبلی،لاہور31 مئی 2023 • سپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان کی اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو • سب سے پہلے پاکستان ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی • نومئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں • سیاسی مسائل کے حل کے لئے گرینڈ ڈائیلاگ اشد ضروری ھیں • پاکستان کا پرچم سر بلند ہے تو ہماری بھی عزت ہے اور اداروں کی بھی۔ • نومئی کے واقعہ پر دل بہت ہی رنجیدہ ہے  • جو کچھ بھی ہوا۔ وہ فرد واحد کے خلاف نہیں تھا بلکہ اس سے ملک کی بے توقیری ہوئی۔ • فوج ہو یا کوئی اور ادارہ،یہ سب ہمارے اپنے ہیں • میرا اپنا خاندان سپاہی سے لےکر لیفٹیننٹ جنرل تک فوج کا حصہ ہیں۔  • ہمارے خاندان کے پاک فوج میں دو شہید ہیں۔ • ناخوشگوار واقعہ ہوا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ • نومئی کے واقعات نہیں ہونے چاہیئے تھے۔  • یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ بے گناہ لوگوں کے ساتھ بھی زیادتی نہیں ہونی چاہیے  • فوج اور دیگر ادارے ہمارے اپنے ہیں، ہمیں اداروں کے ساتھ مل کر چلنا چاہئے  • پی ڈی ایم سمیت سب کو مل کر بیٹھنا چاہیے   • آصف علی زرداری نے ڈائیلاگ کی بات کرکے اچھا قدم اٹھایا ہے  • وزیر اعظم شہبا...

ﻟﯿﮑﻦ ﻣﺤﺴﻦِ ﺍﻧﺴﺎﻧﯿﺖ، ﺭﺣﻤﺖ ﺍﻟﻠﻌﺎﻟﻤﯿﻦ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﺤﻤﺪ ﻣﺼﻄﻔﯽٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورت کے بارے میں جانتے ہو کیا کہا ہے ؟

یونانی ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﺳﺎﻧﭗ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺧﻄﺮﻧﺎﮎ ﮨﮯ۔ ﺳﻘﺮﺍﻁ ﮐﺎ کہنا ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﯿﺰ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﻓﺘﻨﮧ ﻭ ﻓﺴﺎﺩ کی ﻧﮩﯿﮟ۔ ﺑﻮﻧﺎ ﻭﭨﯿﻮﮐﺮ ﮐﺎ ﻗﻮﻝ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﺍﺱ ﺑﭽﮭﻮ ﮐﯽ ﻣﺎﻧﻨﺪ ﮨﮯ ﺟﻮ ﮈﻧﮓ ﻣﺎﺭﻧﮯ ﭘﺮ ﺗﻼ ﺭﮨﺘﺎ ے ﯾﻮﺣﻨﺎ ﮐﺎ ﻗﻮﻝ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﺷﺮ ﮐﯽ بیٹی ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻣﻦ ﻭ ﺳﻼﻣﺘﯽ ﮐﯽ ﺩﺷﻤﻦ ﮨﮯ۔ ﺭﻭﻣﻦ ﮐﯿﺘﮭﻮﻟﮏ ﻓﺮﻗﮧ کی تعلیمات ﮐﯽ ﺭﻭ ﺳﮯ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﻼﻡِ ﻣﻘﺪﺱ ﮐﻮ ﭼﮭﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﯽ ﺍﻭﺭ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﻮ ﮔﺮﺟﺎ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﺍﺟﺎﺯﺕ ﻧﮩﯿﮟ۔ ﻋﯿﺴﺎﺋﯿﻮﮞ ﮐﯽ سب ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺭﻭﻣﺘﮧ ﺍﻟﮑﺒﺮﯼٰ ﻣﯿﮟ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﮐﯽ ﺣﺎﻟﺖ لونڈیوں ﺳﮯ ﺑﺪﺗﺮ ﺗﮭﯽ، ﺍﻥ ﺳﮯ ﺟﺎﻧﻮﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﮐﺎﻡ ﻟﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ۔ یورپ ﮐﯽ ﺑﮩﺎﺩﺭ ﺗﺮﯾﻦ ﻋﻮﺭﺕ ﺟﻮﻥ ﺁﻑ ﺁﺭﮎ ﮐﻮ ﺯﻧﺪﮦ ﺟﻼ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺩﻭﺭِ ﺟﺎﮨﻠﯿﺖ ﮐﮯ ﻋﺮﺑﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﻮ ﺍﺷﻌﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺏ ﺭﺳﻮﺍ ﮐﯿﺎ جاتا ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﻟﮍﮐﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﻧﮯ ﭘﺮ ﺍﻥ ﮐﻮ ﺯﻧﺪﮦ ﺩﻓﻦ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮐﺮﺗﮯ تھے۔ ﻟﯿﮑﻦ ﻣﺤﺴﻦِ ﺍﻧﺴﺎﻧﯿﺖ، ﺭﺣﻤﺖ ﺍﻟﻠﻌﺎﻟﻤﯿﻦ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﺤﻤﺪ ﻣﺼﻄﻔﯽٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورت ﮐو وہ مقام عطا فرمایا جو آج تک کسی مذہب میں حاصل نہیں  اب اگر عورت ماں ہے تو اس کے پاؤں کے نیچے جنت بیٹی ہے تو بخشش کا زریعہ بیوی ہے تو ایمان کی تکمیل کا زریعہ بہن ہے تو غیرت کا زریعہ..... صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 💕💯 م...

اسکی پیدا وار بھی کم ہے اور اس میں بھوسا بھی کم ہوتا اسکا

اسکی پیدا وار بھی کم ہے اور اس میں بھوسا بھی کم ہوتا اسکا یہ دا نے صرف لمبے ہیں باقی کوئی حاص بات اس میں نہیں میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس https://sammar12.blogspot.com #blogger #blogging #famousblogger #top10blogger #Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent ‎ #punjab ‎ ‎#mianwalians ‎#Famous www.mianwali.com.pk #میانوالی_ہوم_ٹاؤن #ملک_ثمر_عباس #MalikSammarAbbas #MianwaliHomeTown #MianwaliCity #MianwaliNews #MianwaliUpdate #Mianwali #MianwaliSocialMedia #SocialMediaactivist #Website #YouTuber #trending2020