علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ایم-اے اور ایم ایڈ کرنے کا آخری موقع۔ہائیرایجوکیشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق ایم-اے اور ایم ایڈ. کے داخلے آخری بار جا رہے ہیں۔ جو صرف اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کروا رہی ہے۔ یہ بات ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میانوالی امان اللہ ملک نے پریس بریفنگ میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ2021 سے کوئی طالب علم نہ تو پرائیویٹ اور نہ ہی ریگولر ایم-اے کر سکے گا۔انہوں نے بی اے اور اولڈ بی ایڈ ڈگریوں کے حامل طلبہ کو مشورہ دیا کہ اوپن یونیورسٹی 15 اکتوبر تک ایم-اے میں مختلف پروگرامز اور ایم ایڈ کے داخلے کر رہی ہے طلبہ کو چاہیے کہ وہ اس آخری موقع سے فائدہ اٹھائیں داخلہ فارم آن لائن حاصل کرسکتے ہیں یاپھر یونیورسٹی کے علاقائی دفتر کے علاوہ یونیورسٹی کے مقررکردہ سیل پوائنٹس پر بھی دستیاب ہیں۔
پنجاب اسمبلی،لاہور31 مئی 2023 • سپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان کی اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو • سب سے پہلے پاکستان ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی • نومئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں • سیاسی مسائل کے حل کے لئے گرینڈ ڈائیلاگ اشد ضروری ھیں • پاکستان کا پرچم سر بلند ہے تو ہماری بھی عزت ہے اور اداروں کی بھی۔ • نومئی کے واقعہ پر دل بہت ہی رنجیدہ ہے • جو کچھ بھی ہوا۔ وہ فرد واحد کے خلاف نہیں تھا بلکہ اس سے ملک کی بے توقیری ہوئی۔ • فوج ہو یا کوئی اور ادارہ،یہ سب ہمارے اپنے ہیں • میرا اپنا خاندان سپاہی سے لےکر لیفٹیننٹ جنرل تک فوج کا حصہ ہیں۔ • ہمارے خاندان کے پاک فوج میں دو شہید ہیں۔ • ناخوشگوار واقعہ ہوا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ • نومئی کے واقعات نہیں ہونے چاہیئے تھے۔ • یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ بے گناہ لوگوں کے ساتھ بھی زیادتی نہیں ہونی چاہیے • فوج اور دیگر ادارے ہمارے اپنے ہیں، ہمیں اداروں کے ساتھ مل کر چلنا چاہئے • پی ڈی ایم سمیت سب کو مل کر بیٹھنا چاہیے • آصف علی زرداری نے ڈائیلاگ کی بات کرکے اچھا قدم اٹھایا ہے • وزیر اعظم شہبا...
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں