میرا میانوالی ------------------------
کیا خبرتھی کہ یہ ساتویں کلاس کا بچہ جو آج روتا ہوا, عیسی خٰیل چھوڑ کر جا رہا ہے انگلش کا لیکچرر بن کر 20 / 21 سال بعد پھر عیسی خیل آجائے گا ، اور پورے 5 سال یہاں رہے گا - لیکچرر بننے کے لیے تو میں نے محنت کی تھی - ایم اے انگلش کیا تھا ، مگر عیسی خیل آنے کا تو میں نے کبھی سوچا ہی نہ تھا -
ہوا یہ کہ 1975 میں پنجاب پبلک سروس کمیشن سے میانوالی کے دو نوجوان انگلش کے لیکچرر کی پوسٹس کے لیے منتخب ہوئے ، ایک نوجوان تھا غلام سرور خان نیازی ، دوسرا منورعلی ملک - اس وقت گورنمنٹ کالج میانوالی میں انگلش کی دو پوسٹس خالی تھیں - ڈائریکٹر صاحب نے ان پوسٹس پر ہم دونوں کے تقرر کے آرڈرز جاری کر دیئے - مگر ابھی آرڈرز ہمیں بھیجے ہی نہ تھے کہ کمشنر صاحب نے فون پر ڈائریکٹر صاحب سے کہا گورنمنٹ کالج عیسی خیل میں انگلش کے لیکچرر کا تقرر فوری طور پہ کیا جائے ، کیونکہ وہاں انگلش کا کوئی لیکچرر نہیں ہے- لڑکوں نے آج احتجاج کے طور پہ بنوں روڈ بند کیئے رکھی- ہم نے ان سے فورا لیکچرر بھجوانے کا وعدہ کر کے ہڑتال ختم کروائی ہے -
ڈائریکٹر صاحب نے دیکھا کہ جن دو نئے لیکچررز کے تقرر کے آرڈرز کیے ہیں ، ان میں سے ایک تو میانوالی (شہبازخٰیل) کا ہے ، دوسرا داودخٰیل کا - داؤدخیل والے کو عیسی خیل نزدیک پڑتا ہے لہذا اسی کو عیسی خیل بھیج دیا جائے - یوں میرے تقرر کا آرڈر revise کر کے مجھے عیسی خیل بھیج دیا گیا -
اس قصے میں کام کی بات یہ ہے کہ افسرمجاز( ڈائریکٹر صاحب) نے تو مجھے میانوالی کالج بھجوانے کا حکم جاری کیا تھا - لیکن اللہ کریم نے مجھے عیسی خیل بھجوانا تھا ، اسی قلم سے میرے عیسی خیل تقرر کا حکم جاری کروادیا -
---------------------------------- رہے نام اللہ کا -----------------------------------------
------ منورعلی ملک ------
میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس
https://sammar12.blogspot.com
#blogger #blogging #famousblogger #top10blogger
#Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent
#punjab
#mianwalians #Famous
www.mianwali.com.pk
#میانوالی_ہوم_ٹاؤن
#ملک_ثمر_عباس
#MalikSammarAbbas
#MianwaliHomeTown
#MianwaliCity
#MianwaliNews
#MianwaliUpdate
#Mianwali
#MianwaliSocialMedia
#SocialMediaactivist
#Website #YouTuber
#trending2020
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں