" عمران خان ! بس، اتنی سی گزارش ہے !"
موساز
دسمبر کا مہینہ، ایجوکیشن کا مہینہ،
منانے جا رہا ہے، ان شاءاللہ۔۔
ضلع میانوالی کو
بنے ہوئے
تقریبا 120 سال ہو چکے ہیں۔۔
لیکن
آج تک
میانوالی کی صرف جیل ہی آباد ہے
اور یہاں کے لوگ
ابھی تک
صرف
انھی لوگوں کو ووٹ دیتے آ رہے ہیں،
جو لوگ
دو نمبر میڈیکو لیگل رپورٹ بنوانے میں،
تفتیش پر اثرانداز ہونے میں،
جھوٹی ایف آئی آر کٹوانے میں،
جیل کے اندر تک مدد کرنے میں تیز ہوتے ہیں۔۔
عمران خان صاحب !
اندازہ لگائیں کے
ضلع میانوالی سے
ایک سال میں
اتنے
عالم، ڈاکٹرز، انجینئرز، ٹیچرز، وکلاء، ججز، لفٹین نہیں نکلے،
جتنے
قتل ہو چکے ہیں
اور جتنے قاتل بن چکے ہیں۔۔
پچھلے 10 مہینوں میں
میانوالی میں
تقریبا 104 قتل ہو چکے ہیں۔۔
خدا را !
اپنی وزیراعظم شپ کا فائدہ اٹھائیں،
پاکستان کو
بالخصوص میانوالی کو
مثالی ضلع بنانے کی ٹھان لیں !
یونیورسٹی آف میانوالی،
وومین یونیورسٹی آف میانوالی،
میڈیکل کالج میانوالی،
انجینئرنگ یونیورسٹی میانوالی،
لاء کالج میانوالی،
ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس،
اور بےشمار تعلیمی اداروں کی بھرمار کر دیں تاکہ
قیامت تک
آپ کے ضلع کے بدقسمت لوگ
خوشقسمت بن جائیں
اور آپ کو دعائیں دیتے رہیں۔۔
یہ کرسی آنی جانی ہے۔۔
نواز شریف، زرداری،
فضل الرحمن، پرویز مشرف
اور بےشمار وقت کے بادشاہ
طبلہ بجاتے ہوئے
سڑکوں کی خاک چھان رہے ہیں۔۔
کل
آپ کو دیکھ کر
لوگ کیا کہیں گے،
یہ
آپ پر منحصر ہے۔۔
تعلیم و صحت و روزگار کے میدانوں میں
انقلاب برپا کر دیں تو
امر ہو جائیں گے ورنہ
آپ بھی
نواز شریف بن جائیں گے۔۔
زرداری بن جائیں گے۔۔
مشرف بن جائیں گے۔۔
فضل الرحمن بن جائیں گے۔۔
----- موساز -----
میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس
https://sammar12.blogspot.com
#blogger #blogging #famousblogger #top10blogger
#Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent
#punjab
#mianwalians #Famous
www.mianwali.com.pk
#میانوالی_ہوم_ٹاؤن
#ملک_ثمر_عباس
#MalikSammarAbbas
#MianwaliHomeTown
#MianwaliCity
#MianwaliNews
#MianwaliUpdate
#Mianwali
#MianwaliSocialMedia
#SocialMediaactivist
#Website #YouTuber
#trending2020
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں