نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

یونیورسٹی آف میانوالی اب ترقی کی راہ پر گامزن تعلیمی ادارے کسی بھی قوم کی پہچان ہوا کرتے ہیں۔

یونیورسٹی آف میانوالی اب ترقی کی راہ پر گامزن 



تعلیمی ادارے کسی بھی قوم کی پہچان ہوا کرتے ہیں۔ 

درسگاہیں عظمت کا مینار ہوا کرتی ہیں۔ جو تعلیمی ادارے متحرک اور زندہ ہوتے ہیں وہ دن دگنی اور رات چگنی ترقی 

کرتے ہیں۔ ان کی ترقی کا داٸرہ کار بہت وسیع ہوتا جاتا ہے۔ علم کے متلاشی جوق درجوق ان کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں۔ اور گیان کے موتی جھولیوں میں سمیٹے چلے جاتے ہیں۔

پھر دنیا چاہے ان کی جتنی بھی مخالف ہو جتنی بھی رکاوٹیں ہوں جتنے بھی سنگ و میل آجايٸں وہ عبور کرکے فاتح کہلاتے ہیں۔


اس کے برعکس اگر تعلیمی ادارے بے جان اور غیر معیاری ہوں 

تو اس قوم کا مستقبل تباہی کے دہانے پر ہوتا ہے۔

کیوں کہ اس قوم کے بچوں کو فعال کر نے والی قوتیں بے کار ہوتی ہیں

اور یہ تو قدرت کا ازل سے دستور رہا ہے کہ 


تقدیر کے قاضی کا یہ فتوی ہے ازل سے

ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات


میانوالی کی مٹی وہ زرخیز مٹی ہے جس نے ہزاروں ہیروں کو جنم دیا ہے

ایسے اذہان پیدا کیے کہ جو ذہانت و فطانت میں اقوام عالم کو مات دے جايٸں مگر واۓ ری قسمت کے ان ہیروں کو قابل جوہری میسر نہ آسکے

اور وہ تراشے جانے سے محروم رہ گۓ

   

مگر اب میانوالی کی سرزمین پر خوش قسمتی نے دستک دیدی ہے

جی ہاں میں ذکر کر رہی ہوں یونیورسٹی آف میانوالی کا کہ جو عرصہ دراز سے مشکلات کا انبار سنبھالے چشم زدن میں گرنے کو تھی

یونیورسٹی کو سب کیمپس سرگودھا سے یونیورسٹی کا درجہ ملے اگرچہ آفیشلی دو سال ہونے کو تھے مگر کوٸ بہترین قیادت میسر نہیں تھی۔  فیکلٹی نہ ہونےکے برابر تھی

جو تھی وہ بھی سرگودھا یونیورسٹی کی مرہون منت تھی

کرپٹ عناصر نے میانوالی کے قیمتی اذہان کا مستقبل تباہ کرنے میں کوٸ کسر نہ چھوڑی تھی


اور ان سب حالات میں یونیورسٹی کے قابل محنتی اور مخلص اساتذہ کرام  کی شبانہ روز محنت سے میانوالی کی تاریخ میں پہلی بار انتہاٸ  معزز قابل صد احترام  واٸس چانسلر صاحب تشریف لاۓ۔


یونیورسٹی کی طالبہ ہونے کے ناطے حالات و واقعات میرے مشاہدے میں تھے اس ایک ہفتے میں ہی بڑی واضح تبدیلیاں نظر آرہی ہیں اور کل کی ہونے والی میٹنگ میں ڈاکٹر اسلام اللہ خان کو بولتے سنا تو دماغ سوچ میں پڑ گیا  کہ واقعی میانوالی کے بیٹوں اور بیٹیوں کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو آپ جیسی بہترین قیادت میسر ہو رہی ہے

یہ ہمارا اعزاز ہے کہ ہم آپ کی سر براہی میں اوج ثریا کی ان بلندیوں کو چھو لیں گے کہ جن کا میانوالی میں ابھی بس تصور ہی کیا جاتا تھا  کیونکہ اب ہیروں کو جوہری میسر آچکا 

ہے۔ اب ان کی تراش خراش کے بعد دنیا دیکھے گی کہ میانوالی جو کہ زمانہ قدیم میں جہالت کا گڑھ مانا جاتا تھا وہاں سے دنیا کی ٹکر کے لیڈر اور قابل اذہان دریافت ہوں گے 

ان شاء اللہ

۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اسلام اللّه خان نے کہا کہ انہوں نے اہل میانوالی کے جذبے اور قابلیت کو دیکھتے ہوئےیونیورسٹی آف میانوالی کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ایک بہترین یونیورسٹی بنانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ آئندہ چند ماہ میں یونیورسٹی میں ایک حقیقی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔ رواں سال میں متعدد نئے ڈپارٹمنٹس کے آغاز کےساتھ یونیورسٹی میں شام کی کلاسز بھی شروع کر دی جائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ کو داخلہ مل سکے ۔ وائس چانسلر نے اپنے خطاب 

میں عنقریب 30 سوسائیٹز کو فعال کرنے کا عندیہ بھی دیا ۔


اور یوں اس تقریب کا اختتام ہوا جو کہ مستقبل قریب میں بہت سی خوش آيند باتوں پر مشتمل تھی۔ دعا ہے رب ذوالجلال سے کہ میرے اس ادارے کو وہ بلندیاں وہ رفعتیں وہ عروج عطا فرماۓ کہ جس کی چکا چوند سے اقوام عالم کی آنکھیں بھی چندھیا جايٸں آمین 


خدا کرے میری ارض پاک پہ اترے

وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو 

یہاں جو پھول کھلے وہ کھلا رہے صدیوں

یہاں سے خزاں کو بھی گزرنے کی مجال نہ ہو


آمین 



سدرہ نسیم فرام انگلش ڈپارٹمنٹ
میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس https://sammar12.blogspot.com #blogger #blogging #famousblogger #top10blogger #Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent ‎ #punjab ‎ ‎#mianwalians ‎#Famous www.mianwali.com.pk #میانوالی_ہوم_ٹاؤن #ملک_ثمر_عباس #MalikSammarAbbas #MianwaliHomeTown #MianwaliCity #MianwaliNews #MianwaliUpdate #Mianwali #MianwaliSocialMedia #SocialMediaactivist #Website #YouTuber #trending2020


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نومئی کے واقعہ پر دل بہت ہی رنجیدہ ہے

پنجاب اسمبلی،لاہور31 مئی 2023 • سپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان کی اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو • سب سے پہلے پاکستان ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی • نومئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں • سیاسی مسائل کے حل کے لئے گرینڈ ڈائیلاگ اشد ضروری ھیں • پاکستان کا پرچم سر بلند ہے تو ہماری بھی عزت ہے اور اداروں کی بھی۔ • نومئی کے واقعہ پر دل بہت ہی رنجیدہ ہے  • جو کچھ بھی ہوا۔ وہ فرد واحد کے خلاف نہیں تھا بلکہ اس سے ملک کی بے توقیری ہوئی۔ • فوج ہو یا کوئی اور ادارہ،یہ سب ہمارے اپنے ہیں • میرا اپنا خاندان سپاہی سے لےکر لیفٹیننٹ جنرل تک فوج کا حصہ ہیں۔  • ہمارے خاندان کے پاک فوج میں دو شہید ہیں۔ • ناخوشگوار واقعہ ہوا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ • نومئی کے واقعات نہیں ہونے چاہیئے تھے۔  • یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ بے گناہ لوگوں کے ساتھ بھی زیادتی نہیں ہونی چاہیے  • فوج اور دیگر ادارے ہمارے اپنے ہیں، ہمیں اداروں کے ساتھ مل کر چلنا چاہئے  • پی ڈی ایم سمیت سب کو مل کر بیٹھنا چاہیے   • آصف علی زرداری نے ڈائیلاگ کی بات کرکے اچھا قدم اٹھایا ہے  • وزیر اعظم شہبا...

ﻟﯿﮑﻦ ﻣﺤﺴﻦِ ﺍﻧﺴﺎﻧﯿﺖ، ﺭﺣﻤﺖ ﺍﻟﻠﻌﺎﻟﻤﯿﻦ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﺤﻤﺪ ﻣﺼﻄﻔﯽٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورت کے بارے میں جانتے ہو کیا کہا ہے ؟

یونانی ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﺳﺎﻧﭗ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺧﻄﺮﻧﺎﮎ ﮨﮯ۔ ﺳﻘﺮﺍﻁ ﮐﺎ کہنا ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﯿﺰ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﻓﺘﻨﮧ ﻭ ﻓﺴﺎﺩ کی ﻧﮩﯿﮟ۔ ﺑﻮﻧﺎ ﻭﭨﯿﻮﮐﺮ ﮐﺎ ﻗﻮﻝ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﺍﺱ ﺑﭽﮭﻮ ﮐﯽ ﻣﺎﻧﻨﺪ ﮨﮯ ﺟﻮ ﮈﻧﮓ ﻣﺎﺭﻧﮯ ﭘﺮ ﺗﻼ ﺭﮨﺘﺎ ے ﯾﻮﺣﻨﺎ ﮐﺎ ﻗﻮﻝ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﺷﺮ ﮐﯽ بیٹی ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻣﻦ ﻭ ﺳﻼﻣﺘﯽ ﮐﯽ ﺩﺷﻤﻦ ﮨﮯ۔ ﺭﻭﻣﻦ ﮐﯿﺘﮭﻮﻟﮏ ﻓﺮﻗﮧ کی تعلیمات ﮐﯽ ﺭﻭ ﺳﮯ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﻼﻡِ ﻣﻘﺪﺱ ﮐﻮ ﭼﮭﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﯽ ﺍﻭﺭ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﻮ ﮔﺮﺟﺎ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﺍﺟﺎﺯﺕ ﻧﮩﯿﮟ۔ ﻋﯿﺴﺎﺋﯿﻮﮞ ﮐﯽ سب ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺭﻭﻣﺘﮧ ﺍﻟﮑﺒﺮﯼٰ ﻣﯿﮟ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﮐﯽ ﺣﺎﻟﺖ لونڈیوں ﺳﮯ ﺑﺪﺗﺮ ﺗﮭﯽ، ﺍﻥ ﺳﮯ ﺟﺎﻧﻮﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﮐﺎﻡ ﻟﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ۔ یورپ ﮐﯽ ﺑﮩﺎﺩﺭ ﺗﺮﯾﻦ ﻋﻮﺭﺕ ﺟﻮﻥ ﺁﻑ ﺁﺭﮎ ﮐﻮ ﺯﻧﺪﮦ ﺟﻼ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺩﻭﺭِ ﺟﺎﮨﻠﯿﺖ ﮐﮯ ﻋﺮﺑﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﻮ ﺍﺷﻌﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺏ ﺭﺳﻮﺍ ﮐﯿﺎ جاتا ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﻟﮍﮐﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﻧﮯ ﭘﺮ ﺍﻥ ﮐﻮ ﺯﻧﺪﮦ ﺩﻓﻦ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮐﺮﺗﮯ تھے۔ ﻟﯿﮑﻦ ﻣﺤﺴﻦِ ﺍﻧﺴﺎﻧﯿﺖ، ﺭﺣﻤﺖ ﺍﻟﻠﻌﺎﻟﻤﯿﻦ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﺤﻤﺪ ﻣﺼﻄﻔﯽٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورت ﮐو وہ مقام عطا فرمایا جو آج تک کسی مذہب میں حاصل نہیں  اب اگر عورت ماں ہے تو اس کے پاؤں کے نیچے جنت بیٹی ہے تو بخشش کا زریعہ بیوی ہے تو ایمان کی تکمیل کا زریعہ بہن ہے تو غیرت کا زریعہ..... صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 💕💯 م...

اسکی پیدا وار بھی کم ہے اور اس میں بھوسا بھی کم ہوتا اسکا

اسکی پیدا وار بھی کم ہے اور اس میں بھوسا بھی کم ہوتا اسکا یہ دا نے صرف لمبے ہیں باقی کوئی حاص بات اس میں نہیں میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس https://sammar12.blogspot.com #blogger #blogging #famousblogger #top10blogger #Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent ‎ #punjab ‎ ‎#mianwalians ‎#Famous www.mianwali.com.pk #میانوالی_ہوم_ٹاؤن #ملک_ثمر_عباس #MalikSammarAbbas #MianwaliHomeTown #MianwaliCity #MianwaliNews #MianwaliUpdate #Mianwali #MianwaliSocialMedia #SocialMediaactivist #Website #YouTuber #trending2020