اردو غزل احباب کی نذر۔۔۔
ٹوٹے برتن سمیٹ لیتے ہیں
خالی آنگن سمیٹ لیتے ہیں
،
قہقہوں کا تبادلہ کرکے
آؤ الجھن سمیٹ لیتے ہیں
،
خود سے رشتہ نہیں رہا تو پھر
سارے بندھن سمیٹ لیتے ہیں
،
جاگ جائیں نہ دل دھڑکنے سے
اپنی دھڑکن سمیٹ لیتے ہیں
،
رہنے دیتے ہیں پاؤں میں پائل
اور چھن چھن سمیٹ لیتے ہیں
،
دینے والا تو کم نہیں دیتا
لوگ دامن سمیٹ لیتے ہیں
،
چوڑیوں کی جگہ نہیں بچتی
ہاتھ کنگن سمیٹ لیتے ہیں
،
عرشم خان
میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس
https://sammar12.blogspot.com
#blogger #blogging #famousblogger #top10blogger
#Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent
#punjab
#mianwalians #Famous
www.mianwali.com.pk
#میانوالی_ہوم_ٹاؤن
#ملک_ثمر_عباس
#MalikSammarAbbas
#MianwaliHomeTown
#MianwaliCity
#MianwaliNews
#MianwaliUpdate
#Mianwali
#MianwaliSocialMedia
#SocialMediaactivist
#Website #YouTuber
#trending2020
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں