ضلع میانوالی میں عید الفطر کے دوران ٹرانسپورٹ لا ک ڈاؤن کے حکو متی اقدامات پر عملدرآمد کیلئے خصوصی موبائل چیکنگ اسکواڈ تشکیل دے دئیے گئے۔کنٹرول روم اورعوامی شکایات کے ازالہ کیلئے کمپلینٹ سیل بھی قائم کر دیئے گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل/سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اعجاز جوئیہ نے اس حوالہ سے با قاعدہ نو ٹیفکیشن جاری کر دیا۔تفصیلا ت کے مطابق ڈی آر ٹی اے آفس میں قائم کر دہ کنٹرول روم میں سپرٹینڈنٹ عبدالطیف قریشی، اسسٹنٹ حافظ اما ن اللہ اور سٹینو گرافر ظفر اقبال کو متعین کیا گیا ہے جبکہ جنر ل بس اسٹینڈ میانوالی پر قائم کر دہ کمپلینٹ سیل میں اڈا انسپکٹر امیر احمد خان، انسپکٹر اسامہ گل اور نائب قاصد عبدالغفار کی ڈیو ٹیاں لگائی گئی ہیں۔ضلع میانوالی کے تما م سی او ر ڈی کلاس سٹینڈز کی انسپکشن کیلئے ایم وین ای ریحان ادریس (بمعہ سٹاف) موبائل جبکہ ٹرانسپورٹ سب انسپکٹر سجاد حسین کی سربراہی میں موبائل چیکنگ اسکواڈ نمبر02تشکیل دیا گیا ہے اور جملہ سٹاف ممبرز کو ان کے ساتھ متعین کیا گیا ہے۔موبائل چیکنگ اسکواڈ جملہ بس /ویگن اسٹینڈز پر کو رونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے اور خلاف ورزی پر بلا امتیاز سخت کا روائی بر ؤئے کارلا نے کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔مو بائل چیکنگ اسکواڈز اوور چارجنگ اور کرائے نا مے آویزاں نہ کر نے پر بھی کار وائی کر سکیں گے۔سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے کنٹرول روم اور کمپلینٹ سیل انچارج صاحبان کو ہدایت کی ہے کہ شکایات کے فوری ازالہ کیلئے با ہمی اشتراک سے موئثر اور فعال اقدامات بر ؤئے کار لا ئیں۔نو ٹیفکیشن میں جملہ افسران و اہلکاران ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ دوران لا ک ڈاؤن ایا م کو ئی بھی ملا زم اسٹیشن نہ چھوڑے مزید براں چھٹیوں پر بھی پا بندی عائد کر دی گئی ہے۔
پنجاب اسمبلی،لاہور31 مئی 2023 • سپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان کی اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو • سب سے پہلے پاکستان ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی • نومئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں • سیاسی مسائل کے حل کے لئے گرینڈ ڈائیلاگ اشد ضروری ھیں • پاکستان کا پرچم سر بلند ہے تو ہماری بھی عزت ہے اور اداروں کی بھی۔ • نومئی کے واقعہ پر دل بہت ہی رنجیدہ ہے • جو کچھ بھی ہوا۔ وہ فرد واحد کے خلاف نہیں تھا بلکہ اس سے ملک کی بے توقیری ہوئی۔ • فوج ہو یا کوئی اور ادارہ،یہ سب ہمارے اپنے ہیں • میرا اپنا خاندان سپاہی سے لےکر لیفٹیننٹ جنرل تک فوج کا حصہ ہیں۔ • ہمارے خاندان کے پاک فوج میں دو شہید ہیں۔ • ناخوشگوار واقعہ ہوا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ • نومئی کے واقعات نہیں ہونے چاہیئے تھے۔ • یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ بے گناہ لوگوں کے ساتھ بھی زیادتی نہیں ہونی چاہیے • فوج اور دیگر ادارے ہمارے اپنے ہیں، ہمیں اداروں کے ساتھ مل کر چلنا چاہئے • پی ڈی ایم سمیت سب کو مل کر بیٹھنا چاہیے • آصف علی زرداری نے ڈائیلاگ کی بات کرکے اچھا قدم اٹھایا ہے • وزیر اعظم شہبا...
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں