نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

اکتوبر, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

دوستی موت بن گئی کئی دن کے ریسکیو آپریشن کے بعد سیکنڈ لیفٹینینٹ عثمان رانا کا جسد خاکی مل گیا۔

دوستی موت بن گئی پرانے وقتوں میں دوستی ایک لازوال اور عظیم تعلق جانا جاتا تھا اور اس تعلق کو خونی رشتوں سے بھی عزیز تر رکھا جاتا تھا۔ اس دور کے بزرگ پگڑیاں ایک دوسرے کے ساتھ تبدیل کرکے دوستی نبھانے کا عہد کرتے تھے۔ کئی ایسے واقعات سنے اور دیکھے کہ ایک دوست نے دوسرے دوست کیلئے جان دے دی۔۔۔ لیکن آج سے چند روز قبل ہمارے ضلع بھکر کی تحصیل کلورکوٹ میں ہونے والے انتہائی کربناک واقعہ نے دوستی سے اعتبار اُٹھا دیا۔ ایک غریب باپ کا بیٹا جس نے بہت مشکل سے تعلیم حاصل کی، کمیشن کا امتحان پاس کرکے کمیشنڈ آفیسر تعینات ہوا۔۔۔ ٹریننگ مکمل کی اور پاس آؤٹ ہوکر اپنے ماں باپ سے ملنے چھٹی پر اپنے آبائی شہر پہنچا۔۔۔۔۔ ماں باپ بہن بھائی سب خوش تھے کہ ہمارے بیٹے نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے اور اتنی اعلیٰ پوسٹ پر سلیکٹ ہوا ہے۔۔۔۔ ماں نے کہا ہوگا بیٹا ۔۔ پریڈ کیسے کرتے ہو۔۔۔مجھے بھی کر کے دکھاؤ۔۔۔۔ بیٹے نے پریڈ کرکے دکھائی۔۔۔۔ ہائے کیا پتا تھا کہ دنیا کی نمبر ون آرمی کا یہ جوان آخری دفعہ پریڈ کررہا ہے۔۔۔ دھرتی ماں کا بیٹا اپنی ماں کو بھی سیلیوٹ کرکے راضی کررہا ہے۔ سوشل میڈیا پر عثمان کی جو ویڈیو وائرل ہوئی ...

میانوالی کے شہریوں کے لئے خوشخبری جیمرز صرف جیل حدود تک محدود کرنے کی ہدایت

میانوالی کے شہریوں کے لئے خوشخبری۔ ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے شہریوں کو سنٹرل جیل جیمرز کے حوالہ سے درپیش مشکلات کے سلسلہ میں آج ڈی سی آفس میں سپریٹنڈنٹ سنٹرل جیل ثاقب نزیر سے خصوصی میٹنگ کی اور انہیں جیمرز صرف جیل حدود تک محدود کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس حوالہ سے شہریوں بلخصوص جیل کے گرد ونواح کے رہائشیوں کی جانب سے شکایات موصول ہورہی تھیں اور دو وفود نے بھی گزشتہ روز ملاقات کرکے اس مسئلہ سے آگاہ کیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو جیمرز کی وجہ سے کمیونیکیشن میں شدید ہرابلمزکا سامنا ہے۔ سپریٹنڈنٹ سنٹرل جیل نے ڈپٹی کمشنر کو جیمرز جیل ایریا تک محدود رکھنے اوراس حوالہ سے فوری اقدامات بروئے کار لانے کی یقین دہانی کروائی۔ میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس https://sammar12.blogspot.com #blogger #blogging #famousblogger #top10blogger #Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent ‎ #punjab ‎ ‎#mianwalians ‎#Famous www.mianwali.com.pk #میانوالی_ہوم_ٹاؤن #ملک_ثمر_عباس #MalikSammarAbbas #MianwaliHomeTown #MianwaliCity #MianwaliNews #MianwaliUpdate #Mianwali #MianwaliSocialMed...