کوٹ بیلیاں/ پائی خیل انٹرچینج سی پیک
مغربی روٹ پر اسلام آباد سے
ڈیرہ اسماعیل خان جاتے ہوئے
ساتویں انٹرچینج ہے۔
یہ انٹرچینج میانوالی شہر سے
27 کلومیٹر آگےپائی خیل کے
علاقے میں کالاباغ روڈ کی
مغربی سائیڈ پر بنائی گئی ہے۔
اس انٹرچینج سے اسلام آباد 170 کلومیٹر
اور ڈی۔آئی خان 148 کلومیٹر
کے فاصلے پر واقع ہے۔
کوٹ بیلیاں انٹرچینج سے
میانوالی، بھکر، لیہ، مظفرگڑھ اور ملتان
کی ٹریفک اسلام آباد جانے کے لیے
سی پیک پر انٹر ہوتی ہے۔
سی پیک کی وجہ سے
میانوالی سے راولپنڈی/ اسلام آباد
کا سفر 4 گھنٹوں سے کم ہو کر
2 سے اڑھائی گھنٹے رہ گیا ہے۔
سی پیک کی اس موٹروے کو
5 جنوری سے ٹریفک کے لیے
باقاعدہ طور پر کھول دیا گیا ہے
اور اس پر مختلف قسم کی
ٹریفک چل رہی ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں