نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

کالاباغ ڈیم کب اور کون بنائے گا۔۔؟

کالاباغ ڈیم کب اور کون بنائے گا۔۔؟ (مضمون خاص)
تحریر۔عبدالستار سپرا۔

پاکستان کو آزاد ہوئے 75 سال ہو گئے ہیں مگر افسوس ہمارے ملک کے حالات بہتر ہونے کی بجائے پہلے سے زیادہ بدتر ہوتے جارہے ہیں ہمارے حکمراں اور اپوزیشن اپنے اپنے اقتدار کی خاطر مرغوں کی طرح لڑتے آرہے ہیں ہمارے سیاستدان ملک وقوم کا مستقبل بنانے کی بجائے یہ لوگ بس اپنا اور اپنے خاندان کا ہی سوچتے ہیں اور یہ سب ایک دوسرے کو چور، ڈاکو ثابت کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ پاکستان کے بعد آزاد ہونے والے ممالک کے حکمرانوں نے جھوٹے وعدوں کی بجائے ملک وقوم کے حق میں عملی کام کر کے اپنے آپ کو ترقی یافتہ ملکوں کی لسٹ میں شامل کیا۔ ہمارے حکمران اپنی عیاشیوں، پروٹوکول، سہولیات، مراعات کو ختم کرنے کی بجائے دوسرے ملکوں سے قرضے لے کر ملک کو چلاتے آرہے ہیں۔ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اللّٰہ پاک نے پاکستان کو اپنی بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے مگر ہمارے حکمراں نہیں چاہتے کہ خدا کی نعمتوں سے فایدہ اٹھا کر ملک وقوم کو اپنے پیروں پر کھڑا کر دیں۔ معزرت میں اب اپنی اصل بات کی طرف آرہا ہوں جو میں آپ کے ساتھ کرنا چاہتا ہوں۔ خدا کے کرم سے پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور اس کے لاکھوں ایکڑز وسیع وعریض رقبے پر گندم، کپاس، چاول، گنا اور دیگر فصلیں کاشت کی جاتی ہیں۔ بدقسمتی سے پانی کی قلت بیحد ہے ہر سال ہونے والی بارشوں کا پانی سٹور کرنے کی بجائے سیلاب کی شکل اختیار کر کے الٹا ملک کیلئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ دنیا کے دیگر ممالک میں سال ہا سال برفباری اور بارشیں ہوتی ہیں مگر انہوں نے اسکا حل بھی نکالا ہوا ہے۔ افسوس ہمارے 75 سال حکومت اور اپوزیشن کی لڑائی میں ہی گزر گئے ہر سال سیلاب، بارشوں میں عوام ہی قربانی کا بکرا بنتی ہے۔ جس کو پاکستانی قدرتی آفات کہتے ہیں اسکو انگریز مس مینجمنٹ کہتا ہے۔ ہم اسکا ڈیم بنا کر حل نہیں نکالتے الٹا ایک دوسرے کو چور ثابت کرنے اور مال بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں پانی اور ڈیمز کی کمی ہے جسکی وجہ وہ اہداف پورے نہیں ہوتے جو ہونے چاہئیں۔ پاکستان میں دریائے سندھ ایک بہت ہی اہم دریا ہے لیکن اس دریا سے خاطر خواہ فوائد حاصل نہیں کیئے جا رہے اس دریا پر گزشتہ تقریباً تین عشرے قبل کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا آغاز کیا گیا تھا جس پر خطیر رقم خرچ ہونے کے بعد نامعلوم وجوہات کی بنا پر کام بند کر دیا گیا جو کہ اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود آج تک بند ہے۔ اگر کالا باغ ڈیم کا کام دوبارا شروع کر دیا جائے تو مہمند ڈیم، بھاشا ڈیم سے قبل تیار ہو جائے گا اور کم اخراجات اسکی تعمیر پر آئیں گے۔ اس ڈیم کو تعمیر کیا جائے گا تو لاکھوں ایکڑز بنجر اراضی زیر کاشت آئے گی۔ کے پی کے صوبہ خوشحال ہوگا سندھ کا لاکھوں رقبہ قابل کاشت ہو جائے گا اور ملک میں ہر سال سیلاب سے اربوں روپے کا نقصان اور جان ومال کی بچت ہوگی ملک میں انرجی برآمدات کاروبار زراعت میں خود کفیل ہو جائے گا اور اس کی تعمیر سے لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے اب ہمیں اپنے آپ کو بدلنا ہوگا کئی دہائیوں سے غفلت اور کوتاہی کی وجہ سے نہ ہم نے پانی ذخیرہ کیا نہ ہم نے دشمن کو پانی بند کرنے سے روکا غیر ملکی ایجنٹوں، چند غدار، مفاد پرست سیاستدانوں کی وجہ سے ہم 22 کروڑ پاکستانیوں کو بھوکا پیاسا، سیلابی ریلوں میں نہیں مار سکتے اب ہمیں انگریزوں کے کتے نہلانا چھوڑ دینے چاہیے اپنے ملک وقوم کے حق کیلئے فیصلے خود کرنے ہوں گے۔ آرمی چیف صاحب، وزیر اعظم صاحب، تمام صوبوں کو اعتماد میں لے کر کالاباغ ڈیم کی تعمیر کا آغاز کریں انشاء اللّٰہ  پوری قوم آپ کے ساتھ ہوگی۔ اللّٰہ پاک پاکستان کو اندرونی و بیرونی دشمنوں، غدار سیاستدانوں کی سازشوں سے محفوظ فرمائے۔ آمین۔

میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس https://sammar12.blogspot.com #blogger #blogging #famousblogger #top10blogger #Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent ‎ #punjab ‎ ‎#mianwalians ‎#Famous www.mianwali.com.pk #میانوالی_ہوم_ٹاؤن #ملک_ثمر_عباس #MalikSammarAbbas #MianwaliHomeTown #MianwaliCity #MianwaliNews #MianwaliUpdate #Mianwali #MianwaliSocialMedia #SocialMediaactivist #Website #YouTuber #trending2020


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نومئی کے واقعہ پر دل بہت ہی رنجیدہ ہے

پنجاب اسمبلی،لاہور31 مئی 2023 • سپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان کی اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو • سب سے پہلے پاکستان ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی • نومئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں • سیاسی مسائل کے حل کے لئے گرینڈ ڈائیلاگ اشد ضروری ھیں • پاکستان کا پرچم سر بلند ہے تو ہماری بھی عزت ہے اور اداروں کی بھی۔ • نومئی کے واقعہ پر دل بہت ہی رنجیدہ ہے  • جو کچھ بھی ہوا۔ وہ فرد واحد کے خلاف نہیں تھا بلکہ اس سے ملک کی بے توقیری ہوئی۔ • فوج ہو یا کوئی اور ادارہ،یہ سب ہمارے اپنے ہیں • میرا اپنا خاندان سپاہی سے لےکر لیفٹیننٹ جنرل تک فوج کا حصہ ہیں۔  • ہمارے خاندان کے پاک فوج میں دو شہید ہیں۔ • ناخوشگوار واقعہ ہوا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ • نومئی کے واقعات نہیں ہونے چاہیئے تھے۔  • یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ بے گناہ لوگوں کے ساتھ بھی زیادتی نہیں ہونی چاہیے  • فوج اور دیگر ادارے ہمارے اپنے ہیں، ہمیں اداروں کے ساتھ مل کر چلنا چاہئے  • پی ڈی ایم سمیت سب کو مل کر بیٹھنا چاہیے   • آصف علی زرداری نے ڈائیلاگ کی بات کرکے اچھا قدم اٹھایا ہے  • وزیر اعظم شہبا...

ﻟﯿﮑﻦ ﻣﺤﺴﻦِ ﺍﻧﺴﺎﻧﯿﺖ، ﺭﺣﻤﺖ ﺍﻟﻠﻌﺎﻟﻤﯿﻦ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﺤﻤﺪ ﻣﺼﻄﻔﯽٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورت کے بارے میں جانتے ہو کیا کہا ہے ؟

یونانی ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﺳﺎﻧﭗ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺧﻄﺮﻧﺎﮎ ﮨﮯ۔ ﺳﻘﺮﺍﻁ ﮐﺎ کہنا ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﯿﺰ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﻓﺘﻨﮧ ﻭ ﻓﺴﺎﺩ کی ﻧﮩﯿﮟ۔ ﺑﻮﻧﺎ ﻭﭨﯿﻮﮐﺮ ﮐﺎ ﻗﻮﻝ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﺍﺱ ﺑﭽﮭﻮ ﮐﯽ ﻣﺎﻧﻨﺪ ﮨﮯ ﺟﻮ ﮈﻧﮓ ﻣﺎﺭﻧﮯ ﭘﺮ ﺗﻼ ﺭﮨﺘﺎ ے ﯾﻮﺣﻨﺎ ﮐﺎ ﻗﻮﻝ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﺷﺮ ﮐﯽ بیٹی ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻣﻦ ﻭ ﺳﻼﻣﺘﯽ ﮐﯽ ﺩﺷﻤﻦ ﮨﮯ۔ ﺭﻭﻣﻦ ﮐﯿﺘﮭﻮﻟﮏ ﻓﺮﻗﮧ کی تعلیمات ﮐﯽ ﺭﻭ ﺳﮯ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﻼﻡِ ﻣﻘﺪﺱ ﮐﻮ ﭼﮭﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﯽ ﺍﻭﺭ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﻮ ﮔﺮﺟﺎ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﺍﺟﺎﺯﺕ ﻧﮩﯿﮟ۔ ﻋﯿﺴﺎﺋﯿﻮﮞ ﮐﯽ سب ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺭﻭﻣﺘﮧ ﺍﻟﮑﺒﺮﯼٰ ﻣﯿﮟ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﮐﯽ ﺣﺎﻟﺖ لونڈیوں ﺳﮯ ﺑﺪﺗﺮ ﺗﮭﯽ، ﺍﻥ ﺳﮯ ﺟﺎﻧﻮﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﮐﺎﻡ ﻟﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ۔ یورپ ﮐﯽ ﺑﮩﺎﺩﺭ ﺗﺮﯾﻦ ﻋﻮﺭﺕ ﺟﻮﻥ ﺁﻑ ﺁﺭﮎ ﮐﻮ ﺯﻧﺪﮦ ﺟﻼ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺩﻭﺭِ ﺟﺎﮨﻠﯿﺖ ﮐﮯ ﻋﺮﺑﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﻮ ﺍﺷﻌﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺏ ﺭﺳﻮﺍ ﮐﯿﺎ جاتا ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﻟﮍﮐﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﻧﮯ ﭘﺮ ﺍﻥ ﮐﻮ ﺯﻧﺪﮦ ﺩﻓﻦ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮐﺮﺗﮯ تھے۔ ﻟﯿﮑﻦ ﻣﺤﺴﻦِ ﺍﻧﺴﺎﻧﯿﺖ، ﺭﺣﻤﺖ ﺍﻟﻠﻌﺎﻟﻤﯿﻦ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﺤﻤﺪ ﻣﺼﻄﻔﯽٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورت ﮐو وہ مقام عطا فرمایا جو آج تک کسی مذہب میں حاصل نہیں  اب اگر عورت ماں ہے تو اس کے پاؤں کے نیچے جنت بیٹی ہے تو بخشش کا زریعہ بیوی ہے تو ایمان کی تکمیل کا زریعہ بہن ہے تو غیرت کا زریعہ..... صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 💕💯 م...

اسکی پیدا وار بھی کم ہے اور اس میں بھوسا بھی کم ہوتا اسکا

اسکی پیدا وار بھی کم ہے اور اس میں بھوسا بھی کم ہوتا اسکا یہ دا نے صرف لمبے ہیں باقی کوئی حاص بات اس میں نہیں میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس https://sammar12.blogspot.com #blogger #blogging #famousblogger #top10blogger #Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent ‎ #punjab ‎ ‎#mianwalians ‎#Famous www.mianwali.com.pk #میانوالی_ہوم_ٹاؤن #ملک_ثمر_عباس #MalikSammarAbbas #MianwaliHomeTown #MianwaliCity #MianwaliNews #MianwaliUpdate #Mianwali #MianwaliSocialMedia #SocialMediaactivist #Website #YouTuber #trending2020