بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم میانوالی کے دوستو بزرگوں بچوں ماؤں بہنوں اور بیٹیوں میں ہوں محمد مظہر نیازی ایک معلم ایک شاعر قلم کار جب بھی کبھی باہر جانے کا موقع ملتا ہے تو لوگ سوال کرتے ہیں کہ میانوالی میں اتنی دشمنی کیوں ہے شدت کیوں ہے تو میں یہ جواب دیتا ہوں کہ یہاں غصہ زیادہ ہے انا ہے غرور زیادہ ہے جس کی وجہ سے لوگ ایک دوسرے سے لڑائی کرتے ہیں اور بالآخر وہ دشمنی میں بدل جاتے ہیں اب دیکھیں ہم یہ سمجھے تھے کہ تعلیم کے عام ہونے سے یہ وبا ختم ہو جائے گی لوگوں کا غصہ ٹھنڈا ہو جائے گا لوگوں کی انا جو ہے وہ یعنی میں جو ہے وہ عاجزی اور انکساری میں بدل جائے گی غرور جو ہے وہ ختم ہو جائے گا لیکن ایسا نہ ہوا تعلیم نے بہت اہم کردار ادا کیا بہت سے لوگوں کو سنوارا بہت سے گھروں میں روشنی دی اور گھروں میں چراغاں کیے لیکن ہوا کیا اس کے وجود بھی کہیں نہ کہیں اندھیرا موجود ہے ابھی بھی جہالت موجود ہے اور ہم سب لوگوں نے مل کر اس جہالت کو اس اندھیرے کو دور کرنا ہے وہ کیسے دور کریں گے اگر ہم سب لوگ علم کی روشنی سے بہرہ مند ہو جائیں سب لوگ پڑ جائیں تو میرے خیال میں دشمنی ختم ہو جائے گی دوسری بات یہ ہے کہ سب لوگ جو ہیں اپنے گریبانوں میں جھانکیں کہ یہ کوئی فخر کی بات نہیں ہے کہ گزشتہ دنوں اطلاع موصول ہوئی کہ میانوالی جو ہے وہ دشمنی میں تمام اضلاع میں بن رہا ہے اور یہ لوگوں نے اس کو فخریہ انداز میں بیان کیا status لگائے اور یہ بتانے کی کوشش کی کہ ہمارا ضلع جو ہے وہ خونی ضلع ہے کیوں نہ ہم کسی کھیل پر اترائیں کیوں نہ ہم کسی علم کے حوالے سے اترائیں کسی ہنر پر اترائیں اور اس کے علاوہ اگر ہمارے پاس کوئی فن ہے کوئی ہنر ہے ہم اس پر جو ہے وہ فخر کریں جب کہ فخر کرنے کے لیے بہت سے لوگ ہیں بڑی بڑی پوسٹوں پر لوگ موجود ہیں اور ہمارے لوگوں میں generation میں بڑا talent ہے تو میں اپنے نوجوانوں سے یہ کہوں گا کہ جو آنے والی نسل ہے خاص طور پر وہ اس بات کو نوٹ کریں کہ آپ پڑھ بھی رہے ہیں لیکن اپنے قبیلے کو اپنی family کو اس سے دور رکھیں باز رکھیں کہ پرانی باتیں جو ہیں وہ ختم ہونی چاہیے کیوں کہ یہ دشمنی جو ہے وہ دو فریقین کے درمیان ہوتی ہے اور دونوں فریقین جو ہیں وہ خسارہ اٹھاتے ہیں اس میں کسی کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا لہذا تمام جتنے بھی میانوالی ہیں ان سے میری گزارش ہے ایک بھائی کے ناطے ایک بزرگ کے ناطے ناطے ایک بیٹے کے ناطے کہ آپ لوگ دشمنیوں کو ختم کریں اپنے غصے پر قابو پائیں یہ جو انا ہے جس کی تسکین کے لیے آپ سب کچھ کرتے ہیں کوئی بڑا نہیں ہے کسی کو مارنے سے کوئی بڑا نہیں ہو جاتا کسی کے سامنے جھکنے سے بندہ بڑا ہوتا ہے اور اسی وجہ سے اللہ تعالی نے انسان کو کہا ہے کہ وہ اللہ کے سامنے جھکے جب ہم اللہ کے سامنے عاجزی اور انکساری کرتے ہیں تو اللہ تعالی ہماری ترقی کے دروازے کھول دیتا ہے وہ ہم پر راضی ہو جاتا ہے لہذا میرے گزارش یہ ہے کہ اپنے مزاج میں انکساری اور عاجزی پیدا کریں تاکہ آپ کے اندر سے غرور انا اور یہ غصہ ختم ہو جائے جب آپ ایسا ہو جائے گا ایسا کر لیں گے تو یہ ضلع جو ہے وہ اس وبا سے پاک ہو جائے گا اور ہم سب لوگ پہلے سے بہتر حالت میں آجائیں گے اور ہمارا ضلع ترقی کر جائے گا بہت شکریہ
پنجاب اسمبلی،لاہور31 مئی 2023 • سپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان کی اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو • سب سے پہلے پاکستان ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی • نومئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں • سیاسی مسائل کے حل کے لئے گرینڈ ڈائیلاگ اشد ضروری ھیں • پاکستان کا پرچم سر بلند ہے تو ہماری بھی عزت ہے اور اداروں کی بھی۔ • نومئی کے واقعہ پر دل بہت ہی رنجیدہ ہے • جو کچھ بھی ہوا۔ وہ فرد واحد کے خلاف نہیں تھا بلکہ اس سے ملک کی بے توقیری ہوئی۔ • فوج ہو یا کوئی اور ادارہ،یہ سب ہمارے اپنے ہیں • میرا اپنا خاندان سپاہی سے لےکر لیفٹیننٹ جنرل تک فوج کا حصہ ہیں۔ • ہمارے خاندان کے پاک فوج میں دو شہید ہیں۔ • ناخوشگوار واقعہ ہوا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ • نومئی کے واقعات نہیں ہونے چاہیئے تھے۔ • یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ بے گناہ لوگوں کے ساتھ بھی زیادتی نہیں ہونی چاہیے • فوج اور دیگر ادارے ہمارے اپنے ہیں، ہمیں اداروں کے ساتھ مل کر چلنا چاہئے • پی ڈی ایم سمیت سب کو مل کر بیٹھنا چاہیے • آصف علی زرداری نے ڈائیلاگ کی بات کرکے اچھا قدم اٹھایا ہے • وزیر اعظم شہبا...
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں