کتاب: میں اور میرا میانوالی
مصنف: ڈاکٹر طارق مسعود خان نیازی شہباز خیل
(تبصرہ: ملک ثمر عباس)
کتاب کا تحفہ 🎁 میرے لئے ہمیشہ ہی پرکشش رہا ہے اور پھر کتاب ہو میانوالی کی ۔تو مزا دوبالا ہو جاتا ہے
برادر محترم جناب ڈاکٹر طارق مسعود خان نیازی شہباز خیل کی ایک شاہکار کتاب میں اور میرا میانوالی شائع ہوئی ہے۔
ہر دور کا لکھاری اپنے مشاہدات و تجربات کو اپنی تحریروں میں محفوظ کرتا آرہا ہے۔ معاشرے میں وقوع پذیر ہونے والے حالات و واقعات کا اثر براہ راست انسان کے جذبات پر پڑتا ہے اس لیے معاشرتی و سماجی تناظر میں لکھی گئی تحریروں میں جذبات کی عکاسی بھی موجود ہوتی ہے۔ یہ جذبات کسی مصنف کی ذات تک محدود نہیں ہوتے بلکہ مصنف اپنے دور کے پورے معاشرے کے جذبات کا ترجمان ہوتا ہے۔
ہر سچے مصنف کی طرح ڈاکٹر طارق مسعود خان نیازی شہباز خیل بھی اپنے دور کا چشم دید گواہ ہے۔ معمولات زندگی میں ایک ہمہ جہت شخصیت ہونے کی بنا پر ڈاکٹر طارق مسعود خان نیازی شہباز خیل کو مختلف جہتوں سے معاشرے کو دیکھنے کا موقع ملا۔ وہ ایک ڈاکٹر ہیں اس لیے مختلف شہروں میں آنا جانا رہتا ہے اور کئی طرح کے افراد اور اداروں سے واسطہ پڑتا ہے۔ اپنی ڈیوٹی کے دوران ان کا واسطہ دیہاڑی دار مزدور سے لے کر ارب پتی فیکٹری مالکان تک سے رہتا ہے۔ وہ ایک ڈاکٹر ہیں اور ڈاکٹروں کے ساتھ ہم نشینی کے دوران انسانی زندگی کے کئی پہلو زیربحث رہتے ہیں۔ وہ اپنے قبیلے کے ایک سرکردہ فرد ہیں اس لیے انھیں بہت سے افراد کو دیکھنے سننے اور پرکھنے کا موقع ملتا رہتا ہے۔ ان سب پہلوؤں کے علاؤہ بھی آج کے دور کا انسان ذرائع ابلاغ کی فراوانی کی وجہ سے بہت کچھ سنتا اور دیکھتا رہتا ہے۔ زندگی کی یہ ساری جہتیں انھیں مختلف موضوعات پر قلم اٹھانے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ انھوں نے ایسے موضوعات پر قلم اٹھایا ہے جنھیں عام طور غیر اہم سمجھ کر مصنفین قطع نظر کر جاتے ہیں۔
عام طور پر صاحب رائے لوگ اپنی رائے دیتے وقت احتیاط سے اپنا دامن بچا کے نکل لیتے ہیں کیونکہ گواہی دینا آسان کام نہیں ہوتا۔ تاریخ گواہ ہے کہ سچی گواہی پر قائم رہ جانا تو کربلا بپا کردیتا ہے۔
آپ کسی کتاب کو جرعہ جرعہ پینا چاہتے ہیں ایسے کہ اس کی ہر سطر پچھلی سے زیادہ دلربا لگے۔ذہن کی کھڑکیاں یوں کھلتی محسوس ہوں جیسے کسی نئے بنے گھر کی ہوادار راہداری میں جھونکے ایک دوسرے سے بغلگیر ہوں۔آپ پڑھتے پڑھتے ٹھٹھکیں،رکیں،سوچنے پہ مجبور ہوں اور جملے کی تہہ میں چھپے موتی لے کر شاداں و فرحاں مسکرا اٹھیں۔آپ اگر منظر نگاری کے فن کو مجسم دیکھنا چاہتے ہیں۔آپ چاہتے ہیں کہ کتاب پڑھتے ہوئے اس کے انجام کی جانب سفر آپ کو ملال میں مبتلا کر دے کہ من پسند کتب کا اختتام مجھے تو ہمیشہ اداس کر دیتا ہے۔۔
یہ کتاب موضوعات کے لحاظ سے بہت پھیلاؤ رکھتی ہے اور آج ہی موصول ہوئی ہے اس لیے مطالعے کے بعد اس پر الگ سے تفصیلی اور جامع مضمون لکھنا ہوگا۔
تاہم کتاب کی آمد پر برادرم ڈاکٹر طارق مسعود خان نیازی شہباز خیل کو بہت بہت مبارک باد۔
بلاشک و شبہ یہ ایک بہترین ٹریٹ سے کم نہیں۔۔۔
پڑھیے اور مصنف کا شکریہ ادا کیجیے
#book #bookstagram #books #booklover #sketchbook #bookworm #lookbook #bookish #facebook #bookstagrammer #booknerd #bookaddict #booksofinstagram #bookaholic #bookphotography #bookshelf #booklove #booksbooksbooks
#maliksammarabbas #tariqniazi
میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس
https://sammar12.blogspot.com
#blogger #blogging #famousblogger #top10blogger
#Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent
#punjab
#mianwalians #Famous
www.mianwali.com.pk
#میانوالی_ہوم_ٹاؤن
#ملک_ثمر_عباس
#MalikSammarAbbas
#MianwaliHomeTown
#MianwaliCity
#MianwaliNews
#MianwaliUpdate
#Mianwali
#MianwaliSocialMedia
#SocialMediaactivist
#Website #YouTuber
#trending2020
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں