نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

فروری, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

یونیورسٹی آف میانوالی اب ترقی کی راہ پر گامزن تعلیمی ادارے کسی بھی قوم کی پہچان ہوا کرتے ہیں۔

یونیورسٹی آف میانوالی اب ترقی کی راہ پر گامزن  تعلیمی ادارے کسی بھی قوم کی پہچان ہوا کرتے ہیں۔  درسگاہیں عظمت کا مینار ہوا کرتی ہیں۔ جو تعلیمی ادارے متحرک اور زندہ ہوتے ہیں وہ دن دگنی اور رات چگنی ترقی  کرتے ہیں۔ ان کی ترقی کا داٸرہ کار بہت وسیع ہوتا جاتا ہے۔ علم کے متلاشی جوق درجوق ان کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں۔ اور گیان کے موتی جھولیوں میں سمیٹے چلے جاتے ہیں۔ پھر دنیا چاہے ان کی جتنی بھی مخالف ہو جتنی بھی رکاوٹیں ہوں جتنے بھی سنگ و میل آجايٸں وہ عبور کرکے فاتح کہلاتے ہیں۔ اس کے برعکس اگر تعلیمی ادارے بے جان اور غیر معیاری ہوں  تو اس قوم کا مستقبل تباہی کے دہانے پر ہوتا ہے۔ کیوں کہ اس قوم کے بچوں کو فعال کر نے والی قوتیں بے کار ہوتی ہیں اور یہ تو قدرت کا ازل سے دستور رہا ہے کہ  تقدیر کے قاضی کا یہ فتوی ہے ازل سے ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات میانوالی کی مٹی وہ زرخیز مٹی ہے جس نے ہزاروں ہیروں کو جنم دیا ہے ایسے اذہان پیدا کیے کہ جو ذہانت و فطانت میں اقوام عالم کو مات دے جايٸں مگر واۓ ری قسمت کے ان ہیروں کو قابل جوہری میسر نہ آسکے اور وہ تراشے جانے سے محروم رہ گۓ ...

پائ نیٹ ورک (Pi network)کے نام سے متعارف کروائ گئ ہے جو کہ بٹ کوائن کی طرح بالکل فری ہے

اسلام علیکم!  دوستو آپ نے بٹ کوائن Bit Cion کے بارے میں تو سنا ہی ہو گا بٹ کوائن 2007 میں لانچ کیا گیا تھااور اس وقت اسکی قیمت زیرو تھی اور بلکل فری دیا جاتا تھا 2010 میں جا کر اس کا ریٹ بڑھنا شروع ہوا اور آج ایک بٹ کوائن کی قیمت پاکستانی 53 لاکھ روپے ہے بالکل اسی طرح ایک اور کرنسی پائ نیٹ ورک (Pi network)کے نام سے متعارف کروائ گئ ہے جو کہ بٹ کوائن کی طرح بالکل فری ہے ابھی اور روز کی بنیاد پر اس کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے آپ گوگل سے اس کی قیمت چیک کر سکتے ہیں یہ بات ٹھیک ہے کہ فلحال اسکی قیمت کم ہے لیکن جس حساب سے اس کا ریٹ بڑھ رہاہے یہ کچھ ہی عرصے میں بہت اچھا ریٹ لے لے گی اور یہ کام بہت آسان اور بالکل فری ہے بس کرنا یہ ہے کہ پلےسٹور سے (Pi network) انسٹال کرنا ہے ( پلےسٹور سے Pi network انسٹال کرنے کیلئے اس ایپ کی تصویر کا نمونہ آپ لوگوں کی آسانی کیلئے ساتھ جوڑ رہا ہوں) اسکے بعد اسکو فیس بک کے ساتھ لاگ ان کردینا ہے لاگ ان ہونے کےبعد drmanan )( invitation code) کوڈ لگانا ہے جسکے بعد آپکی مائننگ شروع ہو جائےگی اور آپ کو کوائن ملنا شروع ہو جائیں گے بعد میں آپ نیٹ بند بھی کر دیں تو...

وزیر جنگلات پنجاب سردار محمد سبطین خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس

میانوالی()وزیر جنگلات پنجاب سردار محمد سبطین خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو پنجاب کیپٹن (ر) اسد اللہ خان،ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ، ممبران پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر وا مین اللہ خان، نمائندگان ایم این اے امجد علی خان و کوارڈینیٹر ٹو پرائم منسٹر حلقہ95احمد خان نیازی اور متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ حسن رضا نے ضلع بھر میں مختلف ترقیاتی پروگراموں کے تحت جاری مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں، میگا پراجیکٹس کی فزیکل و فنا نشل پراگریس سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیر جنگلات پنجاب سردار محمد سبطین خان نے کہا کہ متعلقہ تعمیراتی محکموں کے افسران ضلع میں جاری اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں تا کہ عوام ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ ایجو کیشن، ہیلتھ، روڈز اورپبلک ہیلتھ سیکٹر میں بیشتر ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔جو ترقیاتی کا م ابھی مکمل نہیں ہو ئے ان پر کا م کی رفتار کو بڑھائیں اور ان کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔انہوں ...

آرمی کے ہیلی کاپٹر نے ساجد علی سدپارہ کی ٹیم کو تلاش کر لیا ہے،

وزیر جنگلات پنجاب سردار محمد سبطین خان کے ٹو مشن کے کوہ پیماؤں کیلئے فکر مند۔ ان کا کہنا تھا باہمت کوہ پیماؤں کی خیریت کیلئے دعاگو ہوں۔ سبطین خان کا مذید کہنا تھا کہ کوہ پیما اپنی جانیں مشکل میں ڈال کر ملک کا نام روشن کرنے نکلے ہیں۔ علی سدپارہ کا کے ٹو کی چوٹی پر قومی پرچم لہرانے کا عزم باعث فخر لمحہ ہے۔ ڈیتھ زون میں جا کر پاکستان جھنڈا بلند کرنے والوں کی کوشش کرنے والوں کی حوصلے کی داد دیتا ہوں۔کوہ پیماؤں کی تلاش میں پاک فوج کی کامیابی کیلئے پوری قوم دعاگو ہے۔وزیر جنگلات کا کہنا تھا کہ خدا کرے کوہ پیما جلد از جلد اور بخیریت واپس لوٹیں۔ #K2WinterExpedition "جہاں امید ہے وہاں زندگی ہوسکتی ہے‏پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹر نے ساجد علی سدپارہ کی ٹیم کو تلاش کر لیا ہے،اس ایریا میں لینڈنگ مشکل ہے۔ اللہ پاک مدد کرے آمین  🇵🇰 ‎#Alisadapara یہ سخت جان انسان جو کہتا تھا کہ پہاڑوں میں کہیں کھو جاؤں تو بھی کچھ دن برف میں گھر بناکے زندہ رہ سکتا ہوں اتنی جلدی ہمت نہیں ہار سکتا ۔ جس کے حوصلے کےٹو سے بھی بلند ہوں وہ ایسے ہار نہیں مان سکتا۔ محمد علی سدپارہ اور پورے ٹیم کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں ...