سپیکر پنجاب اسمبلی سے امید افزاء ملاقات فرحت عباس شاہ اقوام عالم پر عروج و زوال آتے رہتے ہیں ۔ عروج کے وقت تکبر اور غفلت سے محفوظ رہا جاٸے اور زوال کے وقت حوصلہ اور ہمت بحال رکھی جاٸے تو ہر طرح کے حالات پر گرفت رکھی جا سکتی ہے ۔ عمران خان اور تحریک انصاف اپنے دور حکومت میں غفلت سے تو نہ بچ سکے اور ایسے لوگوں پر بھروسہ کرکے بیٹھ گٸے جو خود خدا پر بھی بھروسہ نہیں رکھتے تھے ۔ البتہ پچھلے دس گیارہ مہینوں میں جتنے سیاسی تجربات سے عمران خان ، ان کے ساتھی اور پاکستانی عوام گزرے ہیں یہ تجربہ جان پر کھیل کر ہی حاصل ہو سکتا تھا جو ان کو حاصل ہوا ہے ۔ ان سب نے جس صبر اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے وہ بھی تاریخ رقم کر گیا ہے ۔ گزشتہ روز سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سے سپیکر ہاوس میں ملاقات ہوٸی ۔ پچھلے دنوں جب پنجاب میں اعتماد کا ووٹ لینے کے دینے پڑے ہوٸے تھے سب سے بہترین اور مدلل موٸقف سبطین خان کا سامنے آیا تھا ۔ پی ٹی آٸی میں زیادہ تعداد ایسے نٸے لیڈرز کی ہے جو انتہاٸی ایماندار اور پرجوش ہیں لیکن بدقسمتی سے وہ سیاسی رکھ رکھاٶ سے محروم ہیں ۔ ان میں ابھی عوامی روٸیے اور...
Sammar’s Mianwali Chronicles – Explore Mianwali’s vibrant culture and history, from Namal Lake to local traditions! Stay ahead with daily Mianwali Crypto Updates, delivering the latest market trends, prices, and insights on Bitcoin, Ethereum, Solana, and more. Join us to dive into Mianwali’s heritage and thrive in the crypto world! #CryptoMianwali #MianwaliCryptoVibes #CryptoUpdatesPK #MianwaliInvestors #CryptoBoomMW