نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

سارے سکول میرے ہیں ! سارے کالج میرے ہیں !"

" سارے سکول میرے ہیں !  سارے کالج میرے ہیں !" اللہ عزوجل کی مہربانیاں جو مجھ پر نورنگہ یونیورسل سکول پکی شاہمردان اور الصفہ کالج میانوالی کے ذریعے ہوئی ہیں، ان ہی کے فیض سے پاکستان کا ہر سکول، ہر کالج مجھے اپنا اپنا لگتا ہے۔۔ کیونکہ ہر سکول، ہر کالج میں ہمارے بیٹے اور ہمارے بیٹیاں ہی پڑھ رہے ہیں۔۔ جنھوں نے کل پاکستان بننا ہے۔۔ اپنے ماں باپ کا مان بننا ہے۔۔ اپنے اساتذہ کی شان بننا ہے۔۔ اپنے محسنوں کی آن بننا ہے۔۔ چونکہ اللہ عزوجل نے مجھے دنیاوی لحاط سے دی ریڈر کالج میانوالی کا مالک بنا دیا ہے، اس لیے کافی لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ اب میری سوچ، میری فکر، میری توانائی، سب اپنے ذاتی کالج تک ہی محدود ہو کر رہ جائیں گی۔۔ ابھی اپنی والدہ ماجدہ کے ساتھ بیٹھے، دودھ پتی پی کر، انہی کا واسطہ دے کر اللہ عزوجل سے خصوصی درخواست کر رہا ہوں کہ اے اللہ جل شانہ مجھے صرف اپنے کالج کی تشہیر کے لیے مختص نہ کر دینا بلکہ مجھے مرتے دم تک ہر فورم پر علم کی تشہیر کے لیے والدین کی توقیر کے لیے اساتذہ کی تفسیر کے لیے محسنوں کی تصویر کے لیے بڑے خوابوں کی تع...

نواز ایم۔فل انگلش گولڈ میڈلسٹ یونیورسٹی آف لاہور سے پہلی پوزیشن، موازوالہ ۔۔۔۔موچھ

غربت کے سایوں میں پرورش پائی کسی کے تخیل میں بھی نہ تھا عام سا لڑکا، ایسے گھرانے سے تعلق جو تعلیم و تدریس سے کوسوں دور پر آج فخر بنے گا، شان بنے گا، ہمارا مان بنے گا، پیارا بھائی۔۔۔۔ امیر نواز ایم۔فل انگلش گولڈ میڈلسٹ یونیورسٹی آف لاہور سے پہلی پوزیشن، موازوالہ ۔۔۔۔موچھ سے واحد سپوت جس نے کارنامہ انجام دیا، مجھے خوشی کیوں نہ ہو علم کی شمع روشن ہوئی، میرے آبائی علاقہ سے بھی ایسا فرد نکلا جس نے فاقہ کیا، دکھ جھیلے، مشکلات پائیں پر تعلیم حاصل کی ایک وقت تھا۔۔۔ مجھے علم ہوا بھائی امیر نواز بی۔اے کے بعد پیٹرول پمپ پہ جاب کر رہا ہے بہت افسوس ہوا۔۔۔۔دل سے دعا نکلی اے خدا بندہ محنتی ہے، یہ اس کا مقام نہیں۔۔۔۔ امیر نواز بھائی۔۔۔۔ میں موازوالہ کے سکونت پذیروں موچھ کے مکینوں اساتذہ کمیونٹی کے ادنٰی سے ممبر کے طور پہ تجھے سلام پیش کرتا ہوں، خدا سے دعا کرتا ہوں ۔۔۔۔ تیرا مقام عزت و تکریم سے بھرپور ہو، سکون و کامرانی ہر لمحہ تیرے زینہ پہ ٹھہرے! میرے بھائی آپ نوجوان طلباء اور غریب ٹیلنٹڈ فرد کے لیئے لازوال مثال اور مشعل راہ ہو۔ بہت بہت مبارک۔۔۔۔۔۔ از طرف ۔۔۔۔آفتاب احمد خان...

schoolduty

#Mianwali #Lake #view #Restaurent #journely #Road #CHASHMA #kundian #DistrictMianwali #sazoki #carrydaba #montly #rent #schoolduty   #home #All #facilities #School #college #University 0300966514 #order #now..... میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس

چکڑالہ کے بیٹوں کے درمیاں

" موساز کارواں !  چکڑالہ کے بیٹوں کے درمیاں !" الحمداللہ آج گورنمنت ہائیر سیکنڈری سکول چکڑالہ میں موساز کارواں کا تریسٹھواں(63) پڑاو تھا۔۔ اللہ عزوجل کی حمد ثنا کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام بھیجا گیا۔۔ پھر والدین، اساتذہ کرام اور محسنین انسانیت کو سلام پیش کیا گیا۔۔ اس کے بعد دین و دنیا میں ہر رنگ کی کامیابی کے حصول کو اللہ عزوجل پر بھروسے اور اپنے زور بازو پر یقین سے جوڑا گیا۔۔ اجلے چہروں کو بہترین تعلیم کے حصول کے لیے اپنے پاوں پر کھڑے ہونے کے لیے غربت و جہالت کو اپنے گجروں سے دور کرنے کے لیے کسی بھی سفید پوش، ایم این اے، ایم پی اے، گدی نشین سے فیس کی مد میں مدد مانگنے سے گریز نہ کرنے کی ترغیب دی گئی۔۔ تعلیم کے حصول کے لیے مدد مانگنے پر نادم نہ ہونے کی حکمتیں بتائی گئیں اور اپنے کمزور مالی حالات پر فخر کرنے اور سچ بولنے کے ثمرات بتائے گئے۔۔ آخر میں ہم سب نے مل کر انسان، مسلمان اور پاکستان بننے کے وعدے کیے۔۔ ماں باپ کا شاہکار بننے کے ارادے کیے۔۔ اساتذہ کرام کا اشتہار بننے کے ارادے کیے۔۔ اپنے محسنوں کا وفادار بننے ک...

بدل رہا ہے میانوالی

[بدل رہا ہے میانوالی] وزیراعظم عمران خان کی خصوصی گرانٹ سے میانوالی سرگودھا میانوالی روڈ کا کام زور شور سے جاری میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس

غریب وہ ہے، جس کا کوئی دوست نہیں !"

" غریب وہ ہے، جس کا کوئی دوست نہیں !" 1989 میں گورنمنٹ ہائی سکول دلیوالی کی دیوار پر حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یہ سنہری قول پڑھا تھا۔۔ تب بات سمجھ میں نہیں آئی تھی لیکن پچھلے 24 سال سے ہر روز کسی نہ کسی صورت میں یہ عظیم قول مجسم ہوتے دیکھتا آ رہا ہوں۔۔ میری زندگی کی ساری خوبصورتیاں اللہ عزوجل کی دین ہیں اور میرے دوستوں کے ہی مرہون منت ہیں۔۔ کل جب احباب کو خبر ہوئی کہ کسی مجبوری کی وجہ سے میں نے اپنی سواری بیچ دی ہے تو بےشمار دوستوں کی دعاوں اور وفاوں نے مجھے گھیر لیا، الحمداللہ ۔۔ جن دوستوں نے دعائیں دیں ان ہی کی دعاوں کے صدقے کچھ دوستوں نے اپنی اپنی استطاعت کے مطابق وفائیں پیش کر دیں۔۔ بھائی شبیر پپو صاحب نے اپنی اکلوتی 125 بائیک پیش کر دی اور انمول جذبات کا اظہار کر دیا۔۔ بھائی طارق اقبال خان صاحب نے اپنے پلاٹ حوالے کر دیے اور اپنی ساری جمع پونجی پیش کر دی۔۔ بھائی چوہدری کامران بخت صاحب نے جب تک میری اپنی سواری کا بندوبست نہیں ہو جاتا، تب تک اپنی کار استعمال کرنے کے لیے پیش کر دی۔۔ بھائی حاجی اکرام اللہ خان صاحب نے بھی اپنی مح...

" آج ! گھر سے، جب پیدل نکل رہا تھا !"

" آج !  گھر سے، جب پیدل نکل رہا تھا !" ہر روز جب بھی گھر سے نکلتا ہوں تو پہلے والد بزرگوار کے پاس جاتا ہوں۔۔ ان کے ہاتھ چومتا ہوں، آنکھوں پہ لگاتا ہوں۔۔ ان سے گزری رات کے احوال پوچھتا ہوں۔۔ پھر ان سے بےشمار دعائیں لے کر والدہ ماجدہ کے پاس چلا جاتا ہوں، جن کے پاس کچھ دیر پہلے ہی بیٹھ کر دودھ پتی بھی پی چکا ہوتا ہوں۔۔ والدہ محترمہ کے ہاتھ چومتا ہوں، آنکھوں پہ لگاتا ہوں، اور پھر اللہ عزوجل و رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا نام لے کر آپ سب کو ملنے کے لیے گھر سے نکل پڑتا ہوں۔۔ آج کئی سال بعد میں گھر سے پیدل نکل رہا تھا کیونکہ ایک بہت بڑے مقصد کے لیے کل مجھے اپنی کار بیچنا پڑی تھی۔۔ آج میرے والد محترم بھی افسردہ تھے، چپ تھے۔۔ لیکن جب والدہ صاحبہ سے الوداع ہونے لگا تو انھوں نے خلاف معمول مجھے دو بار بھینچ کر گلے لگایا ! دو بار میرا ماتھا چوما ! دو بار میرے ہاتھ چومے ! اور انتہائی دکھی ہو کر، کانپتی آواز  کے ساتھ کہنے لگیں ! پتر ! اللہ تیکو بہوں ڈیوے، لوڑ دی تھوڑ نہ ہووی، شالا شرمندہ نہ تھیویں ! بیٹا ! تمھیں اتنے عرصے بعد پیدل جات...