" منوراں کی کہانی ! بیٹے کی زباںی !" منور خاتون المعروف منوراں میری ماں ہیں۔۔ میری جاں ہیں۔۔ آٹھ بچوں کی ماں ! سب بچوں کو کمال پیار کرنے والی لیکن ان کا پلیٹھی کا پتر ہونے کی وجہ سے ہمیشہ سے میں ہی ان کا محبوب رہا ہوں۔۔ یہ عورت کبھی لائی پر گندم کاٹتی تو کبھی گندم کی فصل شفٹ ہونے کے بعد اپنے بچوں کے ساتھ مل کر گندم کے گرے ہوئے سٹے(خوشے) چنا کرتی۔۔ جب منگی کی فصل کھلواڑوں پر پہنچ جاتی تو یہ خاتون کھیت میں گری منگی کی پھلیاں بھی چنا کرتی۔۔ کبھی کسی کی گائے کبھی کسی کی بھینس ادھ پر رکھتی تو کبھی رشتہ داروں کے ساتھ مانڑیاں لتڑواتی۔۔ کبھی ادھ پر رکھے مویشیوں کے لیے گھاس کے بڑے بڑے گڈے اٹھا کر لاتی۔۔ کبھی پڑوس میں پرائمری سکول میں پانچویں جماعت کے بورڈ کے امتحانوں کے دوران چند دن پکوڑے بیچا کرتی۔۔ کبھی مہینوں کی محنت سے بنائے اوپلے بیچا کرتی تو کبھی اپنے رشتہ داروں کی شادی پر کملیانڑی بن کر کام کیا کرتی اور اجرت لیا کرتی۔۔ اور یہ سب اس لیے کرتی کہ وہ ایک بہادر عورت تھی۔۔ وہ ایک خوددار بیوی تھی۔۔ وہ ایک پرجوش ماں تھی۔۔ وہ لڑنا جانتی ...
Sammar’s Mianwali Chronicles – Explore Mianwali’s vibrant culture and history, from Namal Lake to local traditions! Stay ahead with daily Mianwali Crypto Updates, delivering the latest market trends, prices, and insights on Bitcoin, Ethereum, Solana, and more. Join us to dive into Mianwali’s heritage and thrive in the crypto world! #CryptoMianwali #MianwaliCryptoVibes #CryptoUpdatesPK #MianwaliInvestors #CryptoBoomMW