نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

یونیورسٹی اف میانوالی کا نام تبدیل کر کے مرحوم مولانا عبدالستار نیازی کے نام سے منسوب کیا جائے صفدر گیلانی

صوباٸی وزیرجنگلات سردارمحمدسبطین خان نے کہاہے کہ میانوالی یونیورسٹی کو"یونیورسٹی آف مجاھدملت مولانا محمدعبدالستار خان نیازی میانوالی "کانام دلوانے کے لیٸے بھرپورجدوجہدکروں گا۔ڈپٹی کمشنرآفس میانوالی میں ممتازسیاسی وسماجی اورمذہبی شخصیت صاحبزادہ سیدمحمدصفدرشاہ گیلانی اورسیکرٹری جنرل مجاھدملت فورم میانوالی ماہرتعلیم حاجی خالدمسعودخان کی زیرقیادت سول سوساٸٹی کے وفدسے گفتگوکرتے ہوٸے سردارمحمدسبطین خان نے کہاکہ دیگرایم پی ایز ملک احمدخان بھچر،عبدالرحمان ببلی خان اورامین اللّٰہ خان بھی اس جدوجہدمیں شریک ہوں گے۔ہم سب مل کرمیانوالی کی عوام کایہ عظیم مطالبہ پوراکراٸیں گے۔انہوں نے کہاکہ گورنرپنجاب،وزیراعلٰی پنجاب اوردیگرمتعلقہ حکام سے ملاقات کرکے میانوالی کی عوام کادیرینہ وقابل فخرمطالبہ ان کے سامنے رکھیں گے۔اور"یونیورسٹی آف مجھاھدملت مولانامحمدعبدالستارخان نیازی میانوالی"کے ٹاٸیٹل کی منظوری کے لیٸے آخری حدتک جاٸیں گے۔انہوں نے کہاکہ تحریک پاکستان قیام پاکستان اوراستحکام پاکستان میں مولاناعبدالستارخان نیازی کاکردارانمول وبے مثال ہے۔ہم ان کامقام ومرتبہ نٸی نسل کے اذہان میں راسخ ...

صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان کا ہفتہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے پیغام

صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان کا ہفتہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے پیغام  حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات پوری کائنات کے لیے قابل اتباع اور باعث برکت ہے۔ وزیر جنگلات محمد سبطین خان آپ صلی اللہ علیہ وسلم تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے۔ محمد سبطین خان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وجہ تخلیق کائنات ہیں آپ کی ولادت باسعادت پوری انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہے۔محمد سبطین خان  حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستہ پر چل کر ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کا حصول ممکن ہے۔ وزیر جنگلات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے ۔ محمد سبطین خان آزادی اظہار رائے کے نام پرتوہین آمیز خاکوں سے مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی۔ وزیر جنگلات  ایسے دلخراش واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ محمد سبطین خان نبی کریم حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کی ذات پاک ہمیں پوری کائنات سے زیادہ عزیز ہے. وزیر جنگلات ہفتہ شان رحمت اللعالمین پنجاب بھر میں بھر پور جوش و جذبہ سے منایا جا رہا ہے۔ محمد سبطین خان پنجاب حکومت کی جانب سے ہر...

میانوالی پولیس نے دوران چیکنگ جدید سافٹ وئیرز کے ذریعے ٹیوٹا فیلڈر کار برآمد کرلی۔

*میانوالی: وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت اور آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر چیکنگ کے سخت انتظامات، میانوالی پولیس نے دوران چیکنگ جدید سافٹ وئیرز کے ذریعے ٹیوٹا فیلڈر کار برآمد کرلی۔*  میانوالی( ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کے احکامات کے مطابق صوبے کی تمام بین الصوبائی چیک پوسٹوں اور ریموٹ سرچ پوائنٹس پر کڑی نگرانی کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں، جرائم پیشہ عناصر اور سماج دشمن گروہوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے تاکہ ان کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔ اسی مہم کے مطابق ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کی نگرانی میں میانوالی پولیس نے چیک پوسٹ ریموٹ سرچ پارک چشمہ پر دوران چیکنگ انٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف (AVLS) کے ذریعے ٹیوٹا فیلڈرکار BR-771 پکڑلی۔ جس کا (AVLS) میں ریکارڈ ٹیوٹا کرسیڈہ آیا ہے جبکہ کار ٹیوٹا فیلڈر ہے اور رجسٹریشن بک پر انجن نمبر NZA-310671 درج تھا جبکہ گاڑی پر انجن نمبر NZB-3834266 درج ہے۔ جدید سافٹ وئیرز کے ذریعے چیک کرنے پر کار رجسٹریشن نمبر BR-771 چیسیسز ...

ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں بڑی تعداد میں شجرکاری کی جا رہی ہے

صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان کی زیر صدارت ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کی مناسبت سے اجلاس اجلاس میں سیکریٹری جنگلات کیپٹن (ر) محمد آصف سمیت تمام زونز کے چیف کنزرویٹرز کی شرکت اجلاس میں صوبائی وزیر کو ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام پر پیشرفت سے متعلق تفصیلا بریفنگ دی گئی محکمہ جنگلات کی جانب سے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں بڑی تعداد میں شجرکاری کی جا رہی ہے۔ دیسی پھل دار درختوں سمیت مختلف اقسام کے درختوں کی شجرکاری پنجاب کے مختلف مقامات پر جاری ہے۔  سموگ اور دیگر ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر درختوں کی غیرقانونی کٹائی اور لکڑی چوری کے واقعات کی روک تھام پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر جنگلات کی ہدایات وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب کو کلین اینڈ گرین بنانا اولین ترجیح ہے۔ محمد سبطین خان صوبے کو سر سبز و شاداب بنانے کیلئے پنجاب حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔ محمد سبطین خان سموگ اور دیگر ماحولیاتی و موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری نا گزیر ہے۔ وزیر جنگلات میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس https://sammar12.b...

ڈھک پہاڑی کے گردونواح میں واقع 05 مائننگ لیزز کی الاٹمنٹ محکمہ معدنیات پنجاب سے منسوخ کروادی

میانوالی(نمائندہ جنگ)ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے عوامی شکایات پرموسیٰ خیل اور ڈھک پہاڑی کے گردونواح میں واقع ماحولیاتی آلودگی،انسانی صحت کے لئے مضر اثرات اور رہائشی علاقوں و تعلیمی اداروں کے قریب واقع 05 مائننگ لیزز کی الاٹمنٹ وسیع تر عوامی مفاد میں محکمہ معدنیات پنجاب سے منسوخ کروادی۔ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اے ڈی سی آر کی سربراہی میں تشکیل کردہ کمیٹی نے موقع پر اپنی نگرانی میں متعلقہ منسوخ شدہ مائنز لیز ز ایریا کا قبضہ بحقِ سرکار لے کر کام بند کروادیا اورایکسیویٹرزودیگر مشینری ہٹوادی۔ کمیٹی نے منسوخ شدہ معدنی پٹہ جات پر موجودکریشنگ یونٹ بھی سیل کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ پنجا ب کی جانب سے متعلقہ مائننگ لیزز کی منسوخی کے فیصلہ پر عملدرآمد کے لئے ڈپٹی کمشنر عمرشیر چٹھہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوکی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر میانوالی،ڈپٹی ڈائریکٹر مائنزاینڈ منرلز،ڈی ایس پی موسیٰ خیل،ایس ایچ او موسیٰ خیل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اِنوائرنمنٹ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے کر منسوخ شدہ معدنی پٹہ جات ایریا پرکام بند کروانے اور قبضہ بحق سر کارلینے کا حکم دی...

لڑکی ماشااللہ پیاری ہے اور ماسٹر کیا ہوا ہے

کل ایک لڑکی کا میسج آیا کہ کوئی اچھی سی جاب بتا سکتی ہیں ؟؟ جب میں نے وجہ پوچھی تو حیران کے ساتھ خاموش سی ہوگئ۔۔۔  ہوا یوں کچھ دن پہلے اک فیملی لڑکی کو دیکھنے آئی ۔۔ لڑکی ماشااللہ پیاری ہے اور ماسٹر کیا ہوا ہے۔۔چائے دینے کے بعد لڑکی روم میں چلی گئی۔ کچھ تعریفوں کے بعد بات پکی ہونے لگی تو سوال جہیز کا آگیا ۔ لڑکے کی ماں نے کہا کے ہمارے خاندان میں یہ رواج ہے کہ 15 تولہ سونا 10 مرلے کا پلاٹ اور فلاں فلاں سامان فرنیچر ہوتا اور ساتھ بیٹھا بیٹا چائے کے سپ لیتا رہا۔۔ کچھ دیر پہلے جہاں لڑکی کی بات اور ہنسی مزاق ہو رہا تھا اب وہاں سناٹا تھا۔۔۔  آخر کار جواب نا ہو گیا۔ لڑکی ڈر کے مارے کمرے سے نا نکل رہی تھی۔ آخر برتن اٹھانے کے لیے آئی تو غیرت مند (پڑھا لکھا بےروزگار )بھائی بولا " جتنا اس کو پڑھانے پر پیسا لگایا اس سے اچھا تھا جہیز بنا لیتے۔۔ پھر غصہ سے بہن کی طرف مخاطب ہوا کہ اتنا باپ نے پڑھایا ہے کوئی اچھی جاب کر اور جہیز بنا۔۔. وہاں بیٹھا باپ خاموش تھا اور ماں آنسو بہا رہی تھی۔۔۔۔ میں اکثر جو لکھتا ہوں کہانی نہیں حقیقت لکھتا ہوں۔۔  باقی اگر جہیز کی پوسٹ کردو تو ہر مرد یہاں "جہیز ...

تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی سے ملکی وسائل کا توازن بگڑ رہا ہے

میانوالی  تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی سے ملکی وسائل کا توازن بگڑ رہا ہے اور غربت بیروزگاری میں اضا فہ ہو رہا ہے۔محکمہ بہبو دآبادی کے افسران عوام کو چھوٹے کنبہ کی افادیت و اہمیت اور بڑھتی ہو ئی آبادی سے پیدا ہو نیوالی معاشی صورتحال سے لوگوں کو آگہی فراہم کر یں اور اس مقصد کیلئے علمائے کرام، مشائخ عظام، خطیبوں، نکا ح خوانوں، عوامی نمائندوں و دیگر موئثر شخصیات کا تعاون حاصل کریں۔اس حوالہ سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات بر ؤئے کار لا نے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے گزشتہ روز ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی برائے بہبود آبادی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہی۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئر آفیسر ملک طارق محمود اعوان کوہدایت کی کہ وہ ضلعی سطح پر علما ئے کرا م، مشائخ عظام، خطباء اور نکا ح خواں حضرات کا کنو نشن منعقد کریں اور انہیں اردو زبا ن میں آبادی کے کنٹرول کے اقدامات اور بڑھتی ہو ئی آبادی کے مستقبل میں ملکی معاشیات اور عام آدمی کی زندگی پر اثرات سے تفصیل سے آگا ہ کریں۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہو ئی آبادی گھمبیر ملکی مسئلہ ہے اور یہ میٹنگز، رپو...