نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

کچہ گجرات میں ساڑھے پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے بی ایچ یو کی تعمیر

 وزیر جنگلات پنجاب سردار محمد سبطین خان نے کہا ہے کہ کچہ گجرات میں ساڑھے پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے بی ایچ یو کی تعمیر کی با قاعدہ حکو مت پنجاب نے منظوری دے دی ہے۔انہوں نے ایکسئن بلڈنگز کوہدایت کی کہ تعمیرا تی کا م کے آغاز کیلئے تما م پراسس جلد مکمل کیا جا ئے۔انہوں نے کہا کہ بی ایچ یو کی تعمیر کچہ گجرات کے مکینوں کا دیر ینہ مطالبہ تھا جو جلد پا یہ تکمیل تک پہنچے گا۔سردار محمد سبطین خان نے شوگر کین سیس فنڈز سے تین کروڑ75لاکھ روپے کی لاگت سے اڈا حافظ والہ تا چا ہ یاری والہ گیارہ کلومیٹر سے زائد روڈ کی مر مت وبحا لی کا پراسس بھی جلد مکمل کر وانے کی ہدایت کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حلقہ پی پی 88کے حوالہ سے منعقدہ ڈویلپمنٹ ریویو کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے بتا یا کہ ڈسٹرکٹ شوگر سیس فنڈز کمیٹی نے اس روڈ کی مر مت کا فنڈز کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔اس کی منظوری ہو تے ہی کا م کے با قاعدہ آغا ز کیلئے ٹیکنیکل و ایڈمنسٹریٹو منظوری کے احکا مات جاری کر دیئے جائیں گے۔اجلاس میں حلقہ پی پی88میں جاری دیگر ترقیاتی سکیموں کی فنانشل و فزیکل پر...

عوام کے وسیع تر مفاد کی خاطر ڈی پی او میانوالی کا احسن اقدام۔لائسنس کے حصول کے لیے LTV اور HTV ٹیسٹوں کی تعدا د میں اضافہ، اب لائسنسوں کا اجراء زیادہ ہوگا

*میانوالی: عوام کے وسیع تر مفاد کی خاطر ڈی پی او میانوالی کا احسن اقدام۔لائسنس کے حصول کے لیے LTV اور HTV ٹیسٹوں کی تعدا د میں اضافہ، اب لائسنسوں کا اجراء زیادہ ہوگا۔*  میانوالی: ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے آج پولیس لائن میانوالی میں لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے افراد سے خطاب کیا اور کہا کہ میانوالی میں پہلےLTV لائسنس کے لیے ہر ماہ 4 ٹیسٹ لیے جاتے تھے اور HTVلائسنس کے لیے 2 ٹیسٹ لیے جاتے تھے۔ اب عوام کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے LTVلائسنس کے ہر ماہ 8 ٹیسٹ اور HTVلائسنس کے ہر ماہ 4 ٹیسٹ لیے جائیں گے۔جس سے زیادہ سے زیادہ لائسنسوں کا اجراء ہوگا اورشہریوں کے قیمتی وقت کی بھی بچت ہوگی اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد عیسی خیل میں ڈرائیونگ لائسنس سنٹر بنائیں گے جس سے اس علاقے کے لوگوں کو میانوالی نہیں آنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائسنس کے حصول لیے بالکل شفاف اور آسان طریقہ رکھا گیا ہے۔تما م خدمت مراکز پر لرنرز کا اجراء کیا جاتا ہے۔ شہری مقررہ ٹائم پریڈ جو کہ 42 دن ہے گزار کر اپنی فائل بنوا کر پولیس لائن میں موجود ڈاکٹر سے میڈیکل بنوا کر جمع کروا...

محمد مظہر نیازی ادب کی دنیا کا وہ ستارہ ہے

میانوالی ایک ایسا خطہ زمین کا نام ہے جو اپنی غیرت، حمیت ادب، سیاست، مذہب،کھیل،گلوکاری ، مہمان نوازی الغرض ہر حوالے سے دنیا بھر میں نمایاں مقام اور پہچان رکھتا ہے۔ مبصرین میانوالی کو اس کے لوگوں کے طور طریقے، چال چلن، رہن سہن اور مزاجوں کے حوالے سے ملک کے دوسرے علاقوں منفرد و ممتاز قرار دیتے ہیں۔اپنی جنم بھومی سے محبت سب کو ہوتی ہے۔ اپنی مٹی سے عشق ہونا ایک فطری امر ہے لیکن میانوالی والوں کے لیے قابل فخر اور اعزاز کی بات یہ ہے کہ میانوالی کے پڑوسی اضلاع بھی میانوالی کا پڑوسی ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ دلچسپ اور حیران کن بات یہ ہے میانوالی کے پڑوسی اضلاع میں رہنے والے لوگ جب باہر جاتے ہیں تو اپنے ضلع کا نام لینے کی بجائے اپنی پہچان یوں کرواتے ہیں " میں میانوالی سے ہوں"۔ اس کی کئی وجوہات ہیں۔  جہاں لوگ میانوالوی ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں وہیں بہت سارے نام ایسے بھی ہیں جن پر خود میانوالی فخر کرتا ہے۔ان میں سے ایک نام "محمد مظہر نیازی" بھی ہے۔ محمد مظہر نیازی ادب کی دنیا کا وہ ستارہ ہے جس سے آسمان ادب پر رنگ برنگی روشنیاں چمک رہی ہیں۔آپ کا شمار ضلع بھر کے سینیر ت...

جدید ترین اور تیز ترین دور میں کتاب کا تحفہ

آج کے اس جدید ترین اور تیز ترین دور میں جب ہر کسی کو فقط اپنی پڑی ہوئی ہے، آپ کے اردگرد کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں، جو آپ کے بارے سوچتے ہیں، آپ سے پیار کرتے ہیں۔۔ ان بےمثال لوگوں کے پیار کرنے کا انداز بھی جداگانہ ہوتا یے۔ میری خوش نصیبی ہے کہ روباب خان بھی ان ہی لوگوں میں شمار ہیں، جو میرا خیال کرتے ہیں، مجھے دعاؤں میں یاد رکھتے ہیں۔ کل کوریئر کے ذریعے اردو ادب کا شاہکار ناول " راجہ گدھ " جوکہ کے با نو قدسیہ کا لکھا ہوا ہے کی صورت   ان کا پیار پہنچا ! اس کتاب کی لکھاری بانو قدسیہ کی طرح ان کی شخصیت بھی میری روح پر اثر انداز ہے۔ ان کے دیئے ہوئے تحفے کا نہ صرف مطالعہ کروں گا  اس کتاب کو ہمیشہ ایک دوست کی طرح اپنے ساتھ رکھوں گا اے پروردگار ! میرے محسنوں کو سلامت رکھنا ! میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس https://sammar12.blogspot.com #blogger #blogging #famousblogger #top10blogger #Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent ‎ #punjab ‎ ‎#mianwalians ‎#Famous www.mianwali.com.pk #میانوالی_ہوم_ٹاؤن #ملک_ثمر_عباس #MalikSammarAbbas #MianwaliHomeTown #MianwaliCity #MianwaliNews #Mia...

خیرات گھر سے شروع ہوتی ہے

پہل، اپنے وسائل سے کیجئے تحریر: قمرالحسن بھروں زادہ  خیرات گھر سے شروع ہوتی ہے، ایک مشہور مقولہ ہے جو فارسی کی کہاوت اول خویش بعد درویش کے زمرے میں آتا ہے۔جسکا عرفِ عام میں یہی مفہوم لیا جاتا ہے کہ آپ کی کی گئی خیرات پہ پہلے آپ کے اپنوں کا حق ہے۔ خیرات گھر سے شروع ہوتی ہے کو اگر ایک اور زاویے سے دیکھا جائے تو کیا اس کا یہ مفہوم نہیں لیا جا سکتا کہ خیرات یا دوسروں سے مدد لینے سے قبل اپنے تمام وسائل، صلاحیتوں اور تگ و دو کو استعمال میں لایا جائے؟ ایک غزوہ کے موقع پہ ایک صحابیِ رسول نے پوری رات ایک یہودی کے باغ کو پانی لگایا صبح اجرت میں ملی کجھوروں کو لشکرِ اسلام کو عطیہ کرنے چل دیے۔ اگر یہی عظیم صحابی رضی اللہ تعالی عنہہ، خاتم النبیین رحمت اللعالمین، شفیع المذنبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں عرض کر دیتے کہ یا رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس دینے کے لئے کچھ نہیں تو پھر بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اسے اپنے مبارک سینے سے لگا لیتے۔ لیکن انھوں نے اپنی طرف سے ساری سعی کی۔ غزوہ بدر میں مشرکینِ بدر کے پڑھے لکھے قیدیوں کو مسلمان بچوں کو پڑھنا لکھ...

“ہمارا تعلیمی نظام ” سدرہ نسیم

“ہمارا تعلیمی نظام ” پاکستان میں رہتے ہوۓ تعلیمی نظام کی بات آۓ تو ذہن میں ایک ہی خاکہ بنتا ہے جس میں رٹا سسٹم، تعلیمی نظام کی ناقص پالیسیاں اور منہدم ہوتی شکستہ انتظامیہ نظر آتی ہے۔ ہمارا المیہ یہ ہے کہ انگریزوں کی غلامی ہیں عرصہ دراز رہے ہیں سو ابھی تک جسمانی آزادی کے باوجود ذہنی آزادی حاصل نہیں کر سکے۔ آج بھی ذہن صدیوں سے انگریزوں کے غلام ہیں ۔ انھی سے مرعوب ہیں ۔ انھی کو مانتے ہیں انھی کو سنتے ہیں۔ اور انھی کے نقش قدم پر چلنا باعث فخر سمجھتے ہیں۔  ایک بار بابا سے سوال کیا بابا کون لوگ تھے جنھوں نے ہمیں غلام بنا رکھا تھا کہنے لگے کچھ انگریز تھے جو باہر سے آۓ تھے۔ اپنا اوڑھنا بچھونا اپنی تہذیب ساتھ لاۓ تھے ۔ گھر اپنے تھے دکانیں ان کی تھی۔ بولتے ہم تھے زبانیں ان کی تھی۔ میں نے کہا بابا یہ تو آج بھی ہے گھر اپنے دکانیں ان کی ہیں ارے ہم تو فقط غلام ہیں زبانیں ان کی ہیں۔ انھی کی تہذیب کا راج ہے۔ انھی کی ثقافت کا ناچ ہے۔ بابا کچھ بدلا تو نہیں۔ اور حقیقت بھی یہی ہے کہ وطن عزیز میں ہمارا سارا سسٹم انگریزی ر مشتمل ہے۔ اپنے بچوں کو انگریزی سکھانا باعث فخر اور قومی زبان سکھانا باعث شرم سمجھ...

زندگی ہاتھ باندھے تمھارے سامنے کھڑی ہے بھوک جیت جاتی ہے

زندگی ۔۔۔۔ ہاتھ باندھے ۔۔۔ تمھارے سامنے کھڑی ہے۔۔۔ ہجر۔۔۔۔ ہاتھ جوڑے ۔۔۔۔ اپنی کوتاہیوں کا اعتراف کرتا ہوا ۔۔۔ تمھارے مقابل ۔۔۔شرمندہ کھڑا ہے ۔۔۔۔ میں مر نہیں سکا ۔۔۔۔ عشق ۔۔۔جی نہیں سکا ۔۔۔۔ تم سسی ۔۔۔۔سوہنی۔۔۔۔ہیر ۔۔۔شیریں کے قصوں کو زندگی بخشتی ہوئی ۔۔۔۔ریگزارِ عمر کے اُس دَوراہے سے لوٹنے کی تمنّائی ہو ۔۔۔۔جہاں سے اٹھنے والی ڈولیوں میں ۔۔۔دلہنوں کے ۔۔۔۔خوابوں کی بجائے ۔۔۔۔دلہنوں کے ارمان اٹھائے جاتے ہیں ۔۔۔۔ جسموں کا ہار ماننا ضروری نہیں ۔۔۔۔ فلسفہ جھوٹ ہے ۔۔۔ بھوک جیت جاتی ہے ۔۔۔ رحم ۔۔۔قابلِ رحم نظر آتا ہے ۔۔۔۔ شعر ۔۔۔داد۔۔۔تحسین۔۔۔۔۔غزل ۔۔۔ترنم۔۔۔ سوز۔۔۔۔ کتنے آبلے پھُوٹے۔۔۔ کتنے صحراؤں میں پا برہنہ سفر کیے ۔۔۔۔ پیچھا کیا۔۔۔ تم نے لَوٹنے کے ارادے نہ کیے ۔۔۔ فیصلے نہ بدلے۔۔۔ حسن ۔۔۔اور ۔۔جمال متاثر ہی نہیں کر پاتا ۔۔۔۔ کیفیت ہی نہیں بدلتی۔۔۔۔ آنکھیں سیر ہی نہیں ہوتیں ۔۔۔۔ میعار کی تو بات ہی الگ ۔۔۔۔۔ یہاں تو پل پل ۔۔۔بدلتے جواں سال جذبات ۔۔۔کی ٹھنڈک سے ۔۔۔جلن محسوس ہوتی ہے ۔۔۔۔ حلق پھاڑ کر چیخنا چاہوں ۔۔۔۔ آواز ۔۔۔برآمد ہی نہ ہو ۔۔۔ تمھیں پکارنا چاہوں ۔۔۔ لفظ ہی نہ ملیں۔۔۔ تمھار...