میانوالی ()ضلع میانوالی میں کورونا وائرس سے ہو نیوالی اموات کی مجمو عی تعداد 125ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد تین ہزار تک پہنچ گئی جن میں سے مجموعی طور پر2010مریض صحت یا ب ہو چکے ہیں یہ بات ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (پی ایس) ڈاکٹر میاں کاشف علی نے میڈیا پرسن سے گفتگو کر تے ہو ئے بتائی۔انہوں نے بتا یا کہ اس وقت ضلع میں کورونا وائرس کے 157فعال مریض جبکہ42سسپیکٹڈ مریض ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ ضلع میں اس وقت 141مریض گھروں پر قرنطین کیئے گئے ہیں۔ جبکہ16مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میانوالی میں اس وقت کو رونا وائرس پازیٹیو کنفرم کیسز کی شرح 8.3ہے۔انہوں نے بتا یا کہ تین روز قبل یہ شرح7.4تھی جبکہ دس مارچ سے اب تک یہ شرح 7.4تھی جبکہ دس مارچ سے اب تک یہ شرح اوسطاً9.7فیصد ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں کاشف علی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اس موذی وباء سے محفوظ رکھنے کیلئے لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں رہیں۔بلا ضرورت گھروں سے با ہر نہ نکلیں اور احتیاطی و حفاظتی تدابیر پر عمل کر نے کے ساتھ ساتھ جملہ جاری کر دہ ایس او پیز کو خصوصی طور پر ملحوظ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ...
Sammar’s Mianwali Chronicles – Explore Mianwali’s vibrant culture and history, from Namal Lake to local traditions! Stay ahead with daily Mianwali Crypto Updates, delivering the latest market trends, prices, and insights on Bitcoin, Ethereum, Solana, and more. Join us to dive into Mianwali’s heritage and thrive in the crypto world! #CryptoMianwali #MianwaliCryptoVibes #CryptoUpdatesPK #MianwaliInvestors #CryptoBoomMW