نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

دسمبر, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

محمد مظہر نیازی ادب کی دنیا کا وہ ستارہ ہے

میانوالی ایک ایسا خطہ زمین کا نام ہے جو اپنی غیرت، حمیت ادب، سیاست، مذہب،کھیل،گلوکاری ، مہمان نوازی الغرض ہر حوالے سے دنیا بھر میں نمایاں مقام اور پہچان رکھتا ہے۔ مبصرین میانوالی کو اس کے لوگوں کے طور طریقے، چال چلن، رہن سہن اور مزاجوں کے حوالے سے ملک کے دوسرے علاقوں منفرد و ممتاز قرار دیتے ہیں۔اپنی جنم بھومی سے محبت سب کو ہوتی ہے۔ اپنی مٹی سے عشق ہونا ایک فطری امر ہے لیکن میانوالی والوں کے لیے قابل فخر اور اعزاز کی بات یہ ہے کہ میانوالی کے پڑوسی اضلاع بھی میانوالی کا پڑوسی ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ دلچسپ اور حیران کن بات یہ ہے میانوالی کے پڑوسی اضلاع میں رہنے والے لوگ جب باہر جاتے ہیں تو اپنے ضلع کا نام لینے کی بجائے اپنی پہچان یوں کرواتے ہیں " میں میانوالی سے ہوں"۔ اس کی کئی وجوہات ہیں۔  جہاں لوگ میانوالوی ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں وہیں بہت سارے نام ایسے بھی ہیں جن پر خود میانوالی فخر کرتا ہے۔ان میں سے ایک نام "محمد مظہر نیازی" بھی ہے۔ محمد مظہر نیازی ادب کی دنیا کا وہ ستارہ ہے جس سے آسمان ادب پر رنگ برنگی روشنیاں چمک رہی ہیں۔آپ کا شمار ضلع بھر کے سینیر ت...

جدید ترین اور تیز ترین دور میں کتاب کا تحفہ

آج کے اس جدید ترین اور تیز ترین دور میں جب ہر کسی کو فقط اپنی پڑی ہوئی ہے، آپ کے اردگرد کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں، جو آپ کے بارے سوچتے ہیں، آپ سے پیار کرتے ہیں۔۔ ان بےمثال لوگوں کے پیار کرنے کا انداز بھی جداگانہ ہوتا یے۔ میری خوش نصیبی ہے کہ روباب خان بھی ان ہی لوگوں میں شمار ہیں، جو میرا خیال کرتے ہیں، مجھے دعاؤں میں یاد رکھتے ہیں۔ کل کوریئر کے ذریعے اردو ادب کا شاہکار ناول " راجہ گدھ " جوکہ کے با نو قدسیہ کا لکھا ہوا ہے کی صورت   ان کا پیار پہنچا ! اس کتاب کی لکھاری بانو قدسیہ کی طرح ان کی شخصیت بھی میری روح پر اثر انداز ہے۔ ان کے دیئے ہوئے تحفے کا نہ صرف مطالعہ کروں گا  اس کتاب کو ہمیشہ ایک دوست کی طرح اپنے ساتھ رکھوں گا اے پروردگار ! میرے محسنوں کو سلامت رکھنا ! میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس https://sammar12.blogspot.com #blogger #blogging #famousblogger #top10blogger #Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent ‎ #punjab ‎ ‎#mianwalians ‎#Famous www.mianwali.com.pk #میانوالی_ہوم_ٹاؤن #ملک_ثمر_عباس #MalikSammarAbbas #MianwaliHomeTown #MianwaliCity #MianwaliNews #Mia...

خیرات گھر سے شروع ہوتی ہے

پہل، اپنے وسائل سے کیجئے تحریر: قمرالحسن بھروں زادہ  خیرات گھر سے شروع ہوتی ہے، ایک مشہور مقولہ ہے جو فارسی کی کہاوت اول خویش بعد درویش کے زمرے میں آتا ہے۔جسکا عرفِ عام میں یہی مفہوم لیا جاتا ہے کہ آپ کی کی گئی خیرات پہ پہلے آپ کے اپنوں کا حق ہے۔ خیرات گھر سے شروع ہوتی ہے کو اگر ایک اور زاویے سے دیکھا جائے تو کیا اس کا یہ مفہوم نہیں لیا جا سکتا کہ خیرات یا دوسروں سے مدد لینے سے قبل اپنے تمام وسائل، صلاحیتوں اور تگ و دو کو استعمال میں لایا جائے؟ ایک غزوہ کے موقع پہ ایک صحابیِ رسول نے پوری رات ایک یہودی کے باغ کو پانی لگایا صبح اجرت میں ملی کجھوروں کو لشکرِ اسلام کو عطیہ کرنے چل دیے۔ اگر یہی عظیم صحابی رضی اللہ تعالی عنہہ، خاتم النبیین رحمت اللعالمین، شفیع المذنبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں عرض کر دیتے کہ یا رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس دینے کے لئے کچھ نہیں تو پھر بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اسے اپنے مبارک سینے سے لگا لیتے۔ لیکن انھوں نے اپنی طرف سے ساری سعی کی۔ غزوہ بدر میں مشرکینِ بدر کے پڑھے لکھے قیدیوں کو مسلمان بچوں کو پڑھنا لکھ...

“ہمارا تعلیمی نظام ” سدرہ نسیم

“ہمارا تعلیمی نظام ” پاکستان میں رہتے ہوۓ تعلیمی نظام کی بات آۓ تو ذہن میں ایک ہی خاکہ بنتا ہے جس میں رٹا سسٹم، تعلیمی نظام کی ناقص پالیسیاں اور منہدم ہوتی شکستہ انتظامیہ نظر آتی ہے۔ ہمارا المیہ یہ ہے کہ انگریزوں کی غلامی ہیں عرصہ دراز رہے ہیں سو ابھی تک جسمانی آزادی کے باوجود ذہنی آزادی حاصل نہیں کر سکے۔ آج بھی ذہن صدیوں سے انگریزوں کے غلام ہیں ۔ انھی سے مرعوب ہیں ۔ انھی کو مانتے ہیں انھی کو سنتے ہیں۔ اور انھی کے نقش قدم پر چلنا باعث فخر سمجھتے ہیں۔  ایک بار بابا سے سوال کیا بابا کون لوگ تھے جنھوں نے ہمیں غلام بنا رکھا تھا کہنے لگے کچھ انگریز تھے جو باہر سے آۓ تھے۔ اپنا اوڑھنا بچھونا اپنی تہذیب ساتھ لاۓ تھے ۔ گھر اپنے تھے دکانیں ان کی تھی۔ بولتے ہم تھے زبانیں ان کی تھی۔ میں نے کہا بابا یہ تو آج بھی ہے گھر اپنے دکانیں ان کی ہیں ارے ہم تو فقط غلام ہیں زبانیں ان کی ہیں۔ انھی کی تہذیب کا راج ہے۔ انھی کی ثقافت کا ناچ ہے۔ بابا کچھ بدلا تو نہیں۔ اور حقیقت بھی یہی ہے کہ وطن عزیز میں ہمارا سارا سسٹم انگریزی ر مشتمل ہے۔ اپنے بچوں کو انگریزی سکھانا باعث فخر اور قومی زبان سکھانا باعث شرم سمجھ...

زندگی ہاتھ باندھے تمھارے سامنے کھڑی ہے بھوک جیت جاتی ہے

زندگی ۔۔۔۔ ہاتھ باندھے ۔۔۔ تمھارے سامنے کھڑی ہے۔۔۔ ہجر۔۔۔۔ ہاتھ جوڑے ۔۔۔۔ اپنی کوتاہیوں کا اعتراف کرتا ہوا ۔۔۔ تمھارے مقابل ۔۔۔شرمندہ کھڑا ہے ۔۔۔۔ میں مر نہیں سکا ۔۔۔۔ عشق ۔۔۔جی نہیں سکا ۔۔۔۔ تم سسی ۔۔۔۔سوہنی۔۔۔۔ہیر ۔۔۔شیریں کے قصوں کو زندگی بخشتی ہوئی ۔۔۔۔ریگزارِ عمر کے اُس دَوراہے سے لوٹنے کی تمنّائی ہو ۔۔۔۔جہاں سے اٹھنے والی ڈولیوں میں ۔۔۔دلہنوں کے ۔۔۔۔خوابوں کی بجائے ۔۔۔۔دلہنوں کے ارمان اٹھائے جاتے ہیں ۔۔۔۔ جسموں کا ہار ماننا ضروری نہیں ۔۔۔۔ فلسفہ جھوٹ ہے ۔۔۔ بھوک جیت جاتی ہے ۔۔۔ رحم ۔۔۔قابلِ رحم نظر آتا ہے ۔۔۔۔ شعر ۔۔۔داد۔۔۔تحسین۔۔۔۔۔غزل ۔۔۔ترنم۔۔۔ سوز۔۔۔۔ کتنے آبلے پھُوٹے۔۔۔ کتنے صحراؤں میں پا برہنہ سفر کیے ۔۔۔۔ پیچھا کیا۔۔۔ تم نے لَوٹنے کے ارادے نہ کیے ۔۔۔ فیصلے نہ بدلے۔۔۔ حسن ۔۔۔اور ۔۔جمال متاثر ہی نہیں کر پاتا ۔۔۔۔ کیفیت ہی نہیں بدلتی۔۔۔۔ آنکھیں سیر ہی نہیں ہوتیں ۔۔۔۔ میعار کی تو بات ہی الگ ۔۔۔۔۔ یہاں تو پل پل ۔۔۔بدلتے جواں سال جذبات ۔۔۔کی ٹھنڈک سے ۔۔۔جلن محسوس ہوتی ہے ۔۔۔۔ حلق پھاڑ کر چیخنا چاہوں ۔۔۔۔ آواز ۔۔۔برآمد ہی نہ ہو ۔۔۔ تمھیں پکارنا چاہوں ۔۔۔ لفظ ہی نہ ملیں۔۔۔ تمھار...

“کیوں ہمیں گھروں میں بٹھایا جارہا ہے ہماراتعلیمی نقصان کیا جارہا ہے” تحریر سدرہ نسیم

“کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے” کرونا کی دوسری بڑی لہر پاکستان میں داخل ہوچکی ہے۔جیسے ہی نیوز کاسٹر کی چنگھاڑتی آواز کانوں سے ٹکرائ میں نے چونک کر دیکھا اور دل ہی دل میں انا للہ پڑھ لیا۔کیونکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں پیدا ہونے کا شرف حاصل کرنے والا بچہ بچہ جانتا ہے کہ پاکستان میں کرونا سب سے پہلے تعلیمی درسگاہوں پر حملہ آور ہوتا ہے ۔جیسے کرونا کا ہدف ہی علم حاصل کرتے معماران ملت ہوں۔وہ بچے کہ جن کا ایک ایک پل قیمتی ہے جو ملک و قوم کا عظیم سرمایا بننے جارہے ہوتے ہیں کرونا کا پہلا شکار پھر وہی ہوتے ہیں۔ اور میرا بدترین خدشہ اس وقت تصدیق پاگیا جب یونیورسٹی کی طرف سے آفیشل نوٹیفکیشن جاری کیا گیا کہ تمام سمسٹرز کے طلباء و طالبات کو آن لائن کلاسز کے ذریعے پڑھایا جائئگا۔ کیونکہ کرونا اپنے خونی پنجے حسب معمول بچوں پر گاڑنے کے لیے تیار بیٹھا ہے۔آن لائن کلاسز کا سب سے بڑا نقصان اس غریب بچے کا ہوتا ہے جو میرٹ پر یونی میں داخلہ لے چکا ہوتا ہے۔سب سے پہلے ایک سمارٹ فون خریدنا پھر اس پر نیٹ پیکجز لگانا اور سونے پر سہاگہ موبائل کمپنیوں کی مہربانی  سے وہ اپنے قابل قدر اساتذہ کرام کا لیکچر سننے سے پ...

ہم سب میانوالینز مل کر فیس بک پر ٹوئٹر پر انسٹاگرام پر دسمبر کا پورا مہینہ میانوالی میں تعلیمی اداروں کی ضرورت اجاگر کرنے پر صرف کر دیں۔۔

" آئیں ! ایک نیا ٹرینڈ چلائیں !" آئیں۔۔ ہم سب میانوالینز مل کر فیس بک پر ٹوئٹر پر انسٹاگرام پر دسمبر کا پورا مہینہ میانوالی میں تعلیمی اداروں کی ضرورت اجاگر کرنے پر صرف کر دیں۔۔ ہم سب مل کر اتنا شور مچائیں کہ سارے پاکستان میں سے میانوالی میں تعلیمی اداروں کی اشد ضرورت ٹرینڈ بن جائے، ان شاءاللہ۔۔ کیونکہ 21ویں صدی میں جس ضلع میں ایک سال میں بننے والے لیکچرر، عالم، ڈاکٹر، انجینئر، وکیل، جج، لفٹین، بزنس مین وغیرہ کی کل تعداد قاتلوں اور مقتولوں کی کل تعداد سے کم ہو، اس ضلع کو اس ضلع کے باسیوں کو باقی سب چیزوں سے زیادہ تعلیمی اداروں کی ہی اشد ضرورت ہے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں مستقبل میں تعلیمی میدان میں ہی غیرت کے جوہر دکھانے والی بن جائیں، ان شاءاللہ۔۔                                   ----- موساز ----- میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس https://sammar12.blogspot.com #blogger #blogging #famousblogger #top10blogger #Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent ‎ #punjab ‎ ‎#mianwalians ‎#Famous www.mianwali...

وزیراعظم شپ کا فائدہ اٹھائیں، پاکستان کو بالخصوص میانوالی کو مثالی ضلع بنانے کی ٹھان لیں

" عمران خان ! بس، اتنی سی گزارش ہے !" موساز دسمبر کا مہینہ، ایجوکیشن کا مہینہ، منانے جا رہا ہے، ان شاءاللہ۔۔ ضلع میانوالی کو بنے ہوئے تقریبا 120 سال ہو چکے ہیں۔۔ لیکن آج تک میانوالی کی صرف جیل ہی آباد ہے اور یہاں کے لوگ ابھی تک  صرف انھی لوگوں کو ووٹ دیتے آ رہے ہیں، جو لوگ دو نمبر میڈیکو لیگل رپورٹ بنوانے میں، تفتیش پر اثرانداز ہونے میں، جھوٹی ایف آئی آر کٹوانے میں، جیل کے اندر تک مدد کرنے میں تیز ہوتے ہیں۔۔ عمران خان صاحب ! اندازہ لگائیں کے ضلع میانوالی سے ایک سال میں اتنے عالم، ڈاکٹرز، انجینئرز، ٹیچرز، وکلاء، ججز، لفٹین نہیں نکلے، جتنے قتل ہو چکے ہیں اور جتنے قاتل بن چکے ہیں۔۔ پچھلے 10 مہینوں میں میانوالی میں تقریبا 104 قتل ہو چکے ہیں۔۔ خدا را ! اپنی وزیراعظم شپ کا فائدہ اٹھائیں، پاکستان کو بالخصوص میانوالی کو مثالی ضلع بنانے کی ٹھان لیں ! یونیورسٹی آف میانوالی، وومین یونیورسٹی آف میانوالی، میڈیکل کالج میانوالی، انجینئرنگ یونیورسٹی میانوالی، لاء کالج میانوالی، ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس، اور بےشمار تعلیمی اداروں کی بھرمار کر دیں تاکہ قیامت تک آپ کے ضلع کے بدقسمت لوگ  خوشقسم...