نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

میانوالی سے راولپنڈی/ اسلام آباد کا سفر 4 گھنٹوں سے کم ہو کر 2 سے اڑھائی گھنٹے رہ گیا ہے

کوٹ بیلیاں/ پائی خیل انٹرچینج سی پیک مغربی روٹ پر اسلام آباد سے ڈیرہ اسماعیل خان جاتے ہوئے ساتویں انٹرچینج ہے۔ یہ انٹرچینج میانوالی شہر سے 27 کلومیٹر آگےپائی خیل کے علاقے میں کالاباغ روڈ کی مغربی سائیڈ پر بنائی گئی ہے۔ اس انٹرچینج سے اسلام آباد 170 کلومیٹر اور ڈی۔آئی خان 148 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ کوٹ بیلیاں انٹرچینج سے میانوالی، بھکر، لیہ، مظفرگڑھ اور ملتان کی ٹریفک اسلام آباد جانے کے لیے سی پیک پر انٹر ہوتی ہے۔ سی پیک کی وجہ سے میانوالی سے راولپنڈی/ اسلام آباد کا سفر 4 گھنٹوں سے کم ہو کر 2 سے اڑھائی گھنٹے رہ گیا ہے۔ سی پیک کی اس موٹروے کو 5 جنوری سے ٹریفک کے لیے باقاعدہ طور پر کھول دیا گیا ہے اور اس پر مختلف قسم کی ٹریفک چل رہی ہے۔   میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس https://sammar12.blogspot.com #blogger #blogging #famousblogger #top10blogger #Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent ‎ #punjab ‎ ‎#mianwalians ‎#Famous www.mianwali.com.pk #میانوالی_ہوم_ٹاؤن #ملک_ثمر_عباس #MalikSammarAbbas #MianwaliHomeTown #MianwaliCity #MianwaliNews #MianwaliUpdate #Mianwali #Mianwali...

یہ میانوالی کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اس کا ایک بیٹا آج ملک پاکستان کا وزیراعظم ہے

" پی ٹی آئی ورکرز ! السلام علیکم !" سنا ہے۔۔ 12 دسمبر کے دن وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب میانوالی تشریف لا رہے ہیں۔۔ بلاشبہ یہ میانوالی کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اس کا ایک بیٹا آج ملک پاکستان کا وزیراعظم ہے۔۔ چونکہ زندگی کی کوئی خبر نہیں اور وزیراعظم شپ بھی آنی جانی چیز ہے، اس لیے ذرا سوچیں کہ عمران خان صاحب کے وزیراعظم ہوتے ہوئے بھی اگر میانوالی میں اجتماعی طور پر امن و خوشحالی لانے والے بڑے پروجیکٹ نہ لانچ کیے گئے تو کیا ملک پاکستان کے کسی دوسرے ضلع سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم کے ہاتھوں لانچ ہوں گے !!! کبھی نہیں !!! میانوالی کے تمام پی ٹی آئی ورکرز سے التماس ہے کہ چونکہ آپ سب دن رات اپنے وسائل، جان ومال کی پرواہ کیے بغیر خان صاحب کو غیر مشروط سپورٹ کرتے پھرتے ہیں، اس لیے آپ سب کا یہ حق بنتا ہے کہ میانوالی کے حقوق کے لیے خان صاحب کی رہنمائی فرمائیں اور انھیں 12 دسمبر کے دن پیغام پہنچائیں کہ ضلع میانوالی میں ہر سال اتنے پروفیسر، عالم، ڈاکٹر، انجینئر، وکیل، جج، ڈی پی او، ڈی سی او نہیں بنتے، جتنے قاتل، نشئی، جواری، چور، ڈاکو، لوفر بن جاتے ہیں۔۔ انھیں گزارش کریں کہ میان...

مذہب کی آڑ میں ذاتی انا ہوتی ہے

اففف...سانحہء سیالکوٹ....افسوس.. انسانی نفس اور شیطان نے بے حد سفاکی آج تک مذہب کے نام پر کی ہے...مذہبی اشتعال...ناموس رسالت پر قتل...زیادہ تو عدم برداشت والے تنگ ذہنوں کی انا,اس کی اصل وجہ ہوئی ہے...اگر ماضی پر نظر ڈالی جاِئے....تو ایک سانحہ سیالکوٹ میں پہلے بھی ہوا تھا....جب دو حافظ بھائیوں کو غلط فہمی اور اشتعال میں مار دیا گیاتھا....سلمان تاثیر کا وہ اقدام بالکل غلط نا تھا جو اس نے ایک عیسائی عورت کے حق میں اٹھایا تھا...اس کا یہی موءقف تھا...کہ مذہب کی آڑ میں ذاتی انا ہوتی ہے...ان حادثات کو روکا جائے.....لیکن ممتاز قادری کو ہیرو بنا دیا گیا....جو کہ سلمان تاثیر کے قتل سے بھی بڑی غلطی تھی....جو انہی شدت پسند ذہنوں سے ہوئی....پلیز ہوش کے ناخن لیں...ہم کدھر جارہے ہیں......خدارا........کیااللہ نے یہی ترغیب دی تھی نبی پاک کے زریعے؟؟؟ہم کیا جواب دیں گے؟؟؟(ام ہانی) میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس https://sammar12.blogspot.com #blogger #blogging #famousblogger #top10blogger #Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent ‎ #punjab ‎ ‎#mianwalians ‎#Famous www.mianwali.com.pk #میانوالی_ہ...

دوستی موت بن گئی کئی دن کے ریسکیو آپریشن کے بعد سیکنڈ لیفٹینینٹ عثمان رانا کا جسد خاکی مل گیا۔

دوستی موت بن گئی پرانے وقتوں میں دوستی ایک لازوال اور عظیم تعلق جانا جاتا تھا اور اس تعلق کو خونی رشتوں سے بھی عزیز تر رکھا جاتا تھا۔ اس دور کے بزرگ پگڑیاں ایک دوسرے کے ساتھ تبدیل کرکے دوستی نبھانے کا عہد کرتے تھے۔ کئی ایسے واقعات سنے اور دیکھے کہ ایک دوست نے دوسرے دوست کیلئے جان دے دی۔۔۔ لیکن آج سے چند روز قبل ہمارے ضلع بھکر کی تحصیل کلورکوٹ میں ہونے والے انتہائی کربناک واقعہ نے دوستی سے اعتبار اُٹھا دیا۔ ایک غریب باپ کا بیٹا جس نے بہت مشکل سے تعلیم حاصل کی، کمیشن کا امتحان پاس کرکے کمیشنڈ آفیسر تعینات ہوا۔۔۔ ٹریننگ مکمل کی اور پاس آؤٹ ہوکر اپنے ماں باپ سے ملنے چھٹی پر اپنے آبائی شہر پہنچا۔۔۔۔۔ ماں باپ بہن بھائی سب خوش تھے کہ ہمارے بیٹے نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے اور اتنی اعلیٰ پوسٹ پر سلیکٹ ہوا ہے۔۔۔۔ ماں نے کہا ہوگا بیٹا ۔۔ پریڈ کیسے کرتے ہو۔۔۔مجھے بھی کر کے دکھاؤ۔۔۔۔ بیٹے نے پریڈ کرکے دکھائی۔۔۔۔ ہائے کیا پتا تھا کہ دنیا کی نمبر ون آرمی کا یہ جوان آخری دفعہ پریڈ کررہا ہے۔۔۔ دھرتی ماں کا بیٹا اپنی ماں کو بھی سیلیوٹ کرکے راضی کررہا ہے۔ سوشل میڈیا پر عثمان کی جو ویڈیو وائرل ہوئی ...

میانوالی کے شہریوں کے لئے خوشخبری جیمرز صرف جیل حدود تک محدود کرنے کی ہدایت

میانوالی کے شہریوں کے لئے خوشخبری۔ ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے شہریوں کو سنٹرل جیل جیمرز کے حوالہ سے درپیش مشکلات کے سلسلہ میں آج ڈی سی آفس میں سپریٹنڈنٹ سنٹرل جیل ثاقب نزیر سے خصوصی میٹنگ کی اور انہیں جیمرز صرف جیل حدود تک محدود کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس حوالہ سے شہریوں بلخصوص جیل کے گرد ونواح کے رہائشیوں کی جانب سے شکایات موصول ہورہی تھیں اور دو وفود نے بھی گزشتہ روز ملاقات کرکے اس مسئلہ سے آگاہ کیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو جیمرز کی وجہ سے کمیونیکیشن میں شدید ہرابلمزکا سامنا ہے۔ سپریٹنڈنٹ سنٹرل جیل نے ڈپٹی کمشنر کو جیمرز جیل ایریا تک محدود رکھنے اوراس حوالہ سے فوری اقدامات بروئے کار لانے کی یقین دہانی کروائی۔ میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس https://sammar12.blogspot.com #blogger #blogging #famousblogger #top10blogger #Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent ‎ #punjab ‎ ‎#mianwalians ‎#Famous www.mianwali.com.pk #میانوالی_ہوم_ٹاؤن #ملک_ثمر_عباس #MalikSammarAbbas #MianwaliHomeTown #MianwaliCity #MianwaliNews #MianwaliUpdate #Mianwali #MianwaliSocialMed...

میٹرک میں بچہ لائق تھا اور ایف ایس سی میں میں نمبر کم آئے جرمانہ ! اب، کالج ادا کرے گا !"

" جرمانہ ! اب، ہمارا کالج ادا کرے گا !" عموماً رول نمبر سلپ کولیکشن کے وقت والدین اور سٹوڈنٹس جرمانہ ہو گیا، جرمانہ ہو گیا کی مالا جپتے نظر آتے ہیں ! کالج سے غیر حاضری، پیپرز میں غیرحاضری، ڈسپلن میں کوتاہی پر کالج کا سٹوڈنٹس سے پہلے سے ڈکلیئرڈ جرمانہ وصول کرنا بالکل جائز ہے ! اس ضمن میں  میرا نکتہ نظر یہ ہے کہ جیسے ایک نجی کالج سٹوڈنٹس کی نالائقی پر ان پر ان کے والدین پر جرمانہ عائد کر سکتا ہے، اسی طرح اس نجی کالج کی نالائقی پر بھی جرمانہ عائد ہونا چاہیے ! اور وہ جرمانہ متاثرہ سٹوڈنٹ اور اس کے والدین کو ادا ہونا چاہیے ! یعنی اگر ایک والد اپنا میٹرک میں سے 80 فیصد لینے والا ہونہار بیٹا یا لائق بیٹی ایک نجی کالج پر ٹرسٹ کرتے ہوئے اس کے حوالے کرتا ہے تو اس نجی کالج کا یہ حق ہے کہ وہ کالج اس عظیم والد کی امانت کو ایف ایس سی میں کم از کم 80 فیصد کارکردگی کے ساتھ واپس کرے ورنہ اس والد سے معزرت کرے اور جرمانہ بھی ادا کرے ! کیونکہ اس نجی کالج نے ان سے دو سال پیسے بھی لیے اور ان کے دو قیمتی سال ضائع بھی کیے ! چونکہ ہم سب دی ریڈر گروپ آف کالجز میانوالی میں ایڈمشن لینے والے بیٹوں بیٹیو...

وومن یونیورسٹی آف میانوالی کی پہلی اینٹ رکھ دی ہے، الحمدللہ۔۔

" ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو مبارک ہو !" پچھلے کچھ سالوں سے ہر چند ماہ بعد  ایک نعرہ سنائی دیتا ہے۔۔۔ میانوالی کی غیور بیٹیوں کے لیے وومن یونیورسٹی آف میانوالی ناگزیر ہے۔۔۔ اور یہ نعرہ یہ خواب میانوالی کے ہر باپ کا ہے۔۔ میانوالی کے ہر بھائی کا ہے۔۔ اور کیوں نہ ہو ! ہونا بھی چاہیے ! خواتین کے لیے علیحدہ یونیورسٹی ہونے کی وجہ سے معاشرے میں خواتین کے وقار، تقدس، عزت، حیا میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جائے گا اور ہم سب بھی یہی چاہتے ہیں کہ ہماری بہنیں بیٹیاں بھی ایسے اداروں میں پڑھیں جہاں ان کا شرعی پردہ قائم رہے ! یہ خواب کب پورا ہوتا ہے مجھے معلوم نہیں لیکن میانوالی کا ایک ادنیٰ بیٹا ہونے کے ناطے میں نے وومن یونیورسٹی آف میانوالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے وومن یونیورسٹی آف میانوالی کی پہلی اینٹ رکھ دی ہے، الحمدللہ۔۔ اپنی بساط اپنی اوقات کے مطابق دی ریڈر گروپ آف کالجز میانوالی کے گرلز کیمپس کو شرعی پردہ عام کرنے کے لیے شرعی پردہ قائم رکھنے کے لیے میرٹ پر چنی گئی میانوالی کی بہترین، تجربہ کار، اعلی تعلیم یافتہ فی میل ٹیچرز سے لیس کر دیا گیا ہے۔۔ اس کیمپس میں کالج ٹائم میں م...