نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

ہمارا ضلع میانوالی خونی ضلع ہے

 بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم میانوالی کے دوستو بزرگوں بچوں ماؤں بہنوں اور بیٹیوں میں ہوں محمد مظہر نیازی ایک معلم ایک شاعر قلم کار جب بھی کبھی باہر جانے کا موقع ملتا ہے تو لوگ سوال کرتے ہیں کہ میانوالی میں اتنی دشمنی کیوں ہے شدت کیوں ہے تو میں یہ جواب دیتا ہوں کہ یہاں غصہ زیادہ ہے انا ہے غرور زیادہ ہے جس کی وجہ سے لوگ ایک دوسرے سے لڑائی کرتے ہیں اور بالآخر وہ دشمنی میں بدل جاتے ہیں اب دیکھیں ہم یہ سمجھے تھے کہ تعلیم کے عام ہونے سے یہ وبا ختم ہو جائے گی لوگوں کا غصہ ٹھنڈا ہو جائے گا لوگوں کی انا جو ہے وہ یعنی میں جو ہے وہ عاجزی اور انکساری میں بدل جائے گی غرور جو ہے وہ ختم ہو جائے گا لیکن ایسا نہ ہوا تعلیم نے بہت اہم کردار ادا کیا بہت سے لوگوں کو سنوارا بہت سے گھروں میں روشنی دی اور گھروں میں چراغاں کیے لیکن ہوا کیا اس کے وجود بھی کہیں نہ کہیں اندھیرا موجود ہے ابھی بھی جہالت موجود ہے اور ہم سب لوگوں نے مل کر اس جہالت کو اس اندھیرے کو دور کرنا ہے وہ کیسے دور کریں گے اگر ہم سب لوگ علم کی روشنی سے بہرہ مند ہو جائیں سب لوگ پڑ جائیں تو میرے خیال میں دشمنی ختم ہو جائے گی دوسری بات...

کالاباغ ڈیم کب اور کون بنائے گا۔۔؟

کالاباغ ڈیم کب اور کون بنائے گا۔۔؟ (مضمون خاص) تحریر۔عبدالستار سپرا۔ پاکستان کو آزاد ہوئے 75 سال ہو گئے ہیں مگر افسوس ہمارے ملک کے حالات بہتر ہونے کی بجائے پہلے سے زیادہ بدتر ہوتے جارہے ہیں ہمارے حکمراں اور اپوزیشن اپنے اپنے اقتدار کی خاطر مرغوں کی طرح لڑتے آرہے ہیں ہمارے سیاستدان ملک وقوم کا مستقبل بنانے کی بجائے یہ لوگ بس اپنا اور اپنے خاندان کا ہی سوچتے ہیں اور یہ سب ایک دوسرے کو چور، ڈاکو ثابت کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ پاکستان کے بعد آزاد ہونے والے ممالک کے حکمرانوں نے جھوٹے وعدوں کی بجائے ملک وقوم کے حق میں عملی کام کر کے اپنے آپ کو ترقی یافتہ ملکوں کی لسٹ میں شامل کیا۔ ہمارے حکمران اپنی عیاشیوں، پروٹوکول، سہولیات، مراعات کو ختم کرنے کی بجائے دوسرے ملکوں سے قرضے لے کر ملک کو چلاتے آرہے ہیں۔ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اللّٰہ پاک نے پاکستان کو اپنی بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے مگر ہمارے حکمراں نہیں چاہتے کہ خدا کی نعمتوں سے فایدہ اٹھا کر ملک وقوم کو اپنے پیروں پر کھڑا کر دیں۔ معزرت میں اب اپنی اصل بات کی طرف آرہا ہوں جو میں آپ کے ساتھ کرنا چاہتا ہوں۔ خدا کے کرم سے پاکستان ایک زر...

پولیس کے گلو بٹ بجھوا کر چھاپے مروا کر عورتوں اور بچوں پر تشدد کرواتی ہے

عوام کو بکتر بند گھر فراہم کئیے جائیں جن پر آپ کی حکومت جب چاہے پولیس کے گلو بٹ بجھوا کر چھاپے مروا کر عورتوں اور بچوں پر تشدد کرواتی ہے ۔عوام کو گیس ماسک اور بلٹ پروف لباس دئیے جائیں جن پر گلوبٹ پرامن احتجاج کے دوران آنسو گیس کے شیل ۔گولیاں لاٹھیاں برساتے ہیں۔ آپ کی جان اگر قیمتی ہے اور آپ کو پیاری ہے تو عوام بھی انسان ہیں۔ اور اسی ملک کے باشندے اور آپ سے زیادہ اس ملک کے خزانے میں ٹیکس جمع کراتے ہیں میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس https://sammar12.blogspot.com #blogger #blogging #famousblogger #top10blogger #Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent ‎ #punjab ‎ ‎#mianwalians ‎#Famous www.mianwali.com.pk #میانوالی_ہوم_ٹاؤن #ملک_ثمر_عباس #MalikSammarAbbas #MianwaliHomeTown #MianwaliCity #MianwaliNews #MianwaliUpdate #Mianwali #MianwaliSocialMedia #SocialMediaactivist #Website #YouTuber #trending2022 Politics

’’ تاریخ نیازی قبائل‘‘ ایک قیمتی اثاثہ جس پر بجا طور پر نیازیوں کو فخر ھونا چاھئیے

’’ تاریخ نیازی قبائل‘‘’’ تاریخ نیازی قبائل‘‘  (تبصرہ : ملک ثمر عباس) تاریخ نیازی قبائل حاجی محمد اقبال خان نیازی کی طویل علمی ریاضت کا ثمر ھے جس میں انہوں نے بنی اسرائیل کی جلاوطنی سے آغاز کرتے ھوئے مختلف نیازی قبائل کی جامع تاریخ مرتب کی ھے   ۔ نیازی قبائل سے متعلق اپنی نوعیت کی پہلی کتاب ہے جو اس حوالے سے بھی اہم ہے کہ یہ کسی ملکی یا غیر ملکی محقق کی نہیں بلکہ علاقے کے ایک فرد کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔  ’’ تاریخ نیازی قبائل‘‘ ایک قیمتی اثاثہ جس پر بجا طور پر نیازیوں کو فخر ھونا چاھئیے خاندانوں اور قبیلوں کے آبا و اجداد، ان کی بنیادی جائے سکونت، ہجرت اور حسب نسب کی کھوج لگانے اور ان کے شجرہ ہائے نسب کو ان کے تاریخی حوالوں سے ترتیب دینے کے علم کو علم الانساب یا جنیالوجی کہا جاتا ہے۔ ہمارے ہاں تعلیم اور شعور کی کمی اور سب سے بڑھ کر غربت کی وجہ سے بہت کم ایسے خاندان اور گھرانے ہوں گے جن کے پاس ان کے خاندانوں کا کوئی مستند تاریخی ریکارڈ موجود ہوگا۔ لوگوں کو اپنی دو چار نسلوں سے آگے کچھ بھی معلوم نہیں ہوتا اور اگر کچھ ہوتا بھی ہے، تو وہ حد درجہ مبالغہ آمیز، مشکوک اور ناقابل ا...

میانوالی سے راولپنڈی/ اسلام آباد کا سفر 4 گھنٹوں سے کم ہو کر 2 سے اڑھائی گھنٹے رہ گیا ہے

کوٹ بیلیاں/ پائی خیل انٹرچینج سی پیک مغربی روٹ پر اسلام آباد سے ڈیرہ اسماعیل خان جاتے ہوئے ساتویں انٹرچینج ہے۔ یہ انٹرچینج میانوالی شہر سے 27 کلومیٹر آگےپائی خیل کے علاقے میں کالاباغ روڈ کی مغربی سائیڈ پر بنائی گئی ہے۔ اس انٹرچینج سے اسلام آباد 170 کلومیٹر اور ڈی۔آئی خان 148 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ کوٹ بیلیاں انٹرچینج سے میانوالی، بھکر، لیہ، مظفرگڑھ اور ملتان کی ٹریفک اسلام آباد جانے کے لیے سی پیک پر انٹر ہوتی ہے۔ سی پیک کی وجہ سے میانوالی سے راولپنڈی/ اسلام آباد کا سفر 4 گھنٹوں سے کم ہو کر 2 سے اڑھائی گھنٹے رہ گیا ہے۔ سی پیک کی اس موٹروے کو 5 جنوری سے ٹریفک کے لیے باقاعدہ طور پر کھول دیا گیا ہے اور اس پر مختلف قسم کی ٹریفک چل رہی ہے۔   میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس https://sammar12.blogspot.com #blogger #blogging #famousblogger #top10blogger #Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent ‎ #punjab ‎ ‎#mianwalians ‎#Famous www.mianwali.com.pk #میانوالی_ہوم_ٹاؤن #ملک_ثمر_عباس #MalikSammarAbbas #MianwaliHomeTown #MianwaliCity #MianwaliNews #MianwaliUpdate #Mianwali #Mianwali...

یہ میانوالی کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اس کا ایک بیٹا آج ملک پاکستان کا وزیراعظم ہے

" پی ٹی آئی ورکرز ! السلام علیکم !" سنا ہے۔۔ 12 دسمبر کے دن وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب میانوالی تشریف لا رہے ہیں۔۔ بلاشبہ یہ میانوالی کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اس کا ایک بیٹا آج ملک پاکستان کا وزیراعظم ہے۔۔ چونکہ زندگی کی کوئی خبر نہیں اور وزیراعظم شپ بھی آنی جانی چیز ہے، اس لیے ذرا سوچیں کہ عمران خان صاحب کے وزیراعظم ہوتے ہوئے بھی اگر میانوالی میں اجتماعی طور پر امن و خوشحالی لانے والے بڑے پروجیکٹ نہ لانچ کیے گئے تو کیا ملک پاکستان کے کسی دوسرے ضلع سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم کے ہاتھوں لانچ ہوں گے !!! کبھی نہیں !!! میانوالی کے تمام پی ٹی آئی ورکرز سے التماس ہے کہ چونکہ آپ سب دن رات اپنے وسائل، جان ومال کی پرواہ کیے بغیر خان صاحب کو غیر مشروط سپورٹ کرتے پھرتے ہیں، اس لیے آپ سب کا یہ حق بنتا ہے کہ میانوالی کے حقوق کے لیے خان صاحب کی رہنمائی فرمائیں اور انھیں 12 دسمبر کے دن پیغام پہنچائیں کہ ضلع میانوالی میں ہر سال اتنے پروفیسر، عالم، ڈاکٹر، انجینئر، وکیل، جج، ڈی پی او، ڈی سی او نہیں بنتے، جتنے قاتل، نشئی، جواری، چور، ڈاکو، لوفر بن جاتے ہیں۔۔ انھیں گزارش کریں کہ میان...

مذہب کی آڑ میں ذاتی انا ہوتی ہے

اففف...سانحہء سیالکوٹ....افسوس.. انسانی نفس اور شیطان نے بے حد سفاکی آج تک مذہب کے نام پر کی ہے...مذہبی اشتعال...ناموس رسالت پر قتل...زیادہ تو عدم برداشت والے تنگ ذہنوں کی انا,اس کی اصل وجہ ہوئی ہے...اگر ماضی پر نظر ڈالی جاِئے....تو ایک سانحہ سیالکوٹ میں پہلے بھی ہوا تھا....جب دو حافظ بھائیوں کو غلط فہمی اور اشتعال میں مار دیا گیاتھا....سلمان تاثیر کا وہ اقدام بالکل غلط نا تھا جو اس نے ایک عیسائی عورت کے حق میں اٹھایا تھا...اس کا یہی موءقف تھا...کہ مذہب کی آڑ میں ذاتی انا ہوتی ہے...ان حادثات کو روکا جائے.....لیکن ممتاز قادری کو ہیرو بنا دیا گیا....جو کہ سلمان تاثیر کے قتل سے بھی بڑی غلطی تھی....جو انہی شدت پسند ذہنوں سے ہوئی....پلیز ہوش کے ناخن لیں...ہم کدھر جارہے ہیں......خدارا........کیااللہ نے یہی ترغیب دی تھی نبی پاک کے زریعے؟؟؟ہم کیا جواب دیں گے؟؟؟(ام ہانی) میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس https://sammar12.blogspot.com #blogger #blogging #famousblogger #top10blogger #Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent ‎ #punjab ‎ ‎#mianwalians ‎#Famous www.mianwali.com.pk #میانوالی_ہ...