نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

جنوری, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

" فقط ! 100 سخی درکار ہیں !"

" فقط !  100 سخی درکار ہیں !" الحمداللہ  ہم سب پر پروردگار کی بےشمار مہربانیاں ہیں۔۔ تقریبا پچھلے ایک سال سے میں اپنی اوقات کے مطابق میانوالی کے حق دار اور ہونہار طالب علموں کی مالی مدد کر رہا ہوں، الحمداللہ۔۔ لیکن اس کے باوجود بےشمار بیٹے اور بیٹیاں ایسے بھی آئے ہیں جو بی ایس کر رہے ہیں جو ایم ایس سی کر رہے ہیں اور جن سے ہمیں نادم ہو کر معذرت کرنا پڑی۔۔ بلاشبہ میانوالی ایسے ہزاروں بیٹوں اور بیٹیوں سے مالامال ہے جو بلا کے ذہین ہیں اور صرف غریب ہونے کی وجہ سے تعلیم کے زیور سے محروم رہ جاتے ہیں۔۔ پورے میانوالی سے ایسے 100 بیٹے اور بیٹیاں درکار ہیں جنھیں اللہ عزوجل نے خوب نوازا ہوا ہے۔۔ اگر ہم 100 لوگ سالانہ ایک لاکھ روپے ہی جمع کراتے رہیں تو ایک کروڑ روپے کا فنڈ جمع ہو گا اور مجھے یقین ہے کہ پھر کوئی بیٹا بیٹی ایسا نہیں رہے گا، جو فیس نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم کا زیور نہ پہن سکے۔۔ اس فنڈ کو میانوالی ایجوکیشن فنڈ کا نام دیا جائے گا، باقاعدہ رجسٹرڈ کروایا جائے گا اور اس کی ایسی گورننگ باڈی منتخب کی جائے گی جو غیرمتنازعہ، ایماندار، تعلیم دوست لوگوں پر مشتمل ہو گی اور وہ لوگ انھی 100...

میانوالی جہاں بیٹے قتل ہونے کے لیے جوان کیے جاتے ہیں

سلگتے المیے ...... رِستے زخم  میانوالی جہاں بیٹے قتل ہونے کے لیے جوان کیے جاتے ہیں .... زمین کے تنازعے , رشتے کے لین دین ,گھریلو چھوٹے چھوٹے جھگڑوں, گالی گلوچ کے پر قتل ..... وہ جھگڑے جس پر پوری دنیا میں ایک سوری یا دو بزرگ پانچ منٹ میں مسلہ حل کرادیتے ہیں .... یہاں پر قتل کر دیا جاتا ہے.... آخر حاصل کیا ھوا..... سوشل میڈیا اور عام زندگی میں مختلف شہروں کے افراد جنہیں جب بھی اپنے علاقہ کا نام بتایا..... انہوں نے استغفار پڑھا جیسے ہم کوئی ماقوف الفطرت مخلوق ہوں..... کئی لوگوں سے بات ہوتی ہے جن کا ایک ہی نکتہ ہوتا ہے .....  کہ میانوالی جنگل سے بدتر  ہے......  جہاں زرا سی اونچی آواز پر قتل کر دیا جانا معمول ہے....  ان لوگوں کو سمجھاتا ہوں کہ ایسا نہیں ہے.....  اگر کبھی تھا بھی تو اب نہیں ہے......  انہیں بتاتا ہوں کہ شعور سفر کر رہا ہے.......  قانون کام کرنے لگا ہے......  انہیں باقاعدہ دعوت دیتا ہوں کہ تم لوگ آؤ خود اپنی آنکھوں سے دیکھو کہ میرے لوگ ابنارمل نہیں.... ہم لوگ جنگلی نہیں ہیں...... پھر کوئی ناں کوئی ایسا واقعہ ہو جاتا ہے ک...

" کھوتا ریڑھی ! سبزیاں ! صدائیں !"

" کھوتا ریڑھی !   سبزیاں !   صدائیں !" موسی جب بھی اپنے محلے میں جایا کرتا تھا تو اسے اکثر بڑوں سے عموما ایسی باتیں سننے کو ملا کرتی تھیں۔۔ اپنے والد سے کہیں ! وہ تمھیں کھوتا ریڑھی لے دیں.. تاکہ تم سبزیوں سے بھری ریڑھی لے کر گاؤں گاؤں صدائیں لگاتے پھرو ! بھنڈی لے لو، ٹماٹر لے لو، توری لے لو، کدو لے لو ! تب وہ میٹرک میں فیل ہونے کے بعد سارا سارا دن گلیوں میں مارا مارا پھرا کرتا تھا اور اس کے والدین بھی کچھ حادثات کی وجہ سے امیر سے غریب ہو چکے تھے۔۔ ان کی زمینیں بک چکی تھیں۔۔ اس کے وہی ماں باپ جب امیر تھے، تب سمجھدار جانے جاتے تھے اور جب غریب ہوئے تھے تو بیوقوفوں میں شمار کیے جانے لگے تھے۔۔ موسی کو سبزیاں اگانے سے، کھوتا ریڑھی پر سبزیاں بیچنے سے، گاوں گاوں صدائیں لگانے سے، کوئی تکلیف نہ تھی اور نہ ہی اسے مزدوری کرنے میں کبھی کوئی عار محسوس ہوئی تھی۔۔ اسے تو بس ان نصیحتوں میں چھپے طنز کے تیر گھائل کرتے جاتے تھے جو اس کے عظیم ماں باپ کی غربت، مجبوری کو ڈھال بنا کر اس کے سینے پر بار بار برسائے جاتے تھے۔۔ شاید ! اللہ ...

" اے غربت ! تیکوں کی آکھاں !"

" اے غربت !  تیکوں کی آکھاں !" بچپن سے لے کر آج تک میانوالی گردونواح میں شادیوں پر یہ دوہڑا بار بار سنتے آ رہے ہیں .. اے غربت تیکوں کی آکھاں, میڈے لکھاں جئے یار ونجائے نی !.... یہ دوہڑا دینے والا اور سننے والے سب عجیب کیفیت سے دوچار ہو جاتے ہیں اور کئی مجبور لوگوں کی تو آنکھیں بھی نم ہو جاتی ہیں.. لیکن افسوس اس بات پر ہوتا ہے کہ ہم غربت کے بھوت کو کام نہ کر کے, مزدوری نہ کر کے, دشمنیوں کی دلدل میں دھنس کر, خود ہی خوب پالتے پوستے رہتے ہیں اور پھر وقتاً فوقتاً اپنے خوشحال دوستوں کو اپنے آپ سے دور ہوتا دیکھ کر یہ دوہڑا گنگنا کر یا یہ دوہڑا سن کر اپنی غریبی کو رو رو کر خراج تحسین پیش کرتے رہتے ہیں.. اگر ایک بندہ سارا سارا دن ایک ہوٹل پر بیکار بیٹھ بیٹھ کر دن گزار سکتا ہے تو وہ سارا دن ایک ہی جگہ پر بیٹھ کر اپنے لیے, خاندان کے لیے, پکوڑے, سبزی, فروٹ, چائے بھی تو بیچ سکتا ہے.. اگر ایک بندہ سارا سارا دن کسی سیاسی کے ساتھ, کسی گدی نشین کے ساتھ, رضاکارانہ طور پر گھوم پھر سکتا ہے تو اپنے لیے, اپنے خاندان کے لیے, وہ سارا دن گھوم گھوم کر کری...

" موساز کارواں، آج پکی شاہمرداں !"

" موساز کارواں،  آج پکی شاہمرداں !" الحمدللہ ! سردیوں کی چھٹیوں کے بعد آج گورنمنٹ ہائی سکول پکی شاہمردان میں، پاکستان کے اجلے چہرے دیکھنے کا موقع ملا۔۔ یہ وہی گورنمنٹ سکول ہے، جہاں سے مرحوم سید عطا محمد شاہ صاحب ریٹائر ہوئے تھے اور پھر انھوں نے اپنے ایک پرائیویٹ ادارے کی بنیاد رکھی تھی۔۔ گورنمنٹ ہائی سکول پکی شاہمردان اب تک مندرجہ ذیل امتیازی سرٹیفیکیٹس حاصل کر چکا ہے، جو جناب ہیڈماسٹر جاوید اقبال ملک صاحب اور انکی ٹیم کی لگن اور خلوص کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔۔ 1- ڈسٹرکٹ سٹار ہائی سکول۔۔ 2- ڈسٹرکٹ سٹار ہیڈ ماسٹر(جاوید اقبال ملک صاحب)۔۔ 3- ڈسٹرکٹ سٹار ٹیچر(غلام عباس رجائی صاحب)۔۔ 4- ڈسٹرکٹ بیسٹ پرفارمر سکول۔۔ 5- ساڑھے بارہ سو(1250) سٹوڈینٹس۔۔ سارے اساتذہ کرام کو خوب خراج تحسین پیش کرنے کے بعد اپنے مستقبل کے معماروں تک موساز کا پیغام پہنچایا اور انھیں اپنے ماں باپ، اساتذہ کرام اور ملک و قوم کے لیے باعث فخر بننے کی دعائیں دیں۔۔ اپنی قوم کے ان معصوم بچوں تک مرحوم سید عطا محمد شاہ صاحب کی وہ امانت پہنچائی، جو انھوں نے مجھے 23 سال پہلے اللہ عزو...

عزت کے لیے, رزق کے لیے, خدمت کے لیے

" عزت کے لیے, رزق کے لیے, خدمت کے لیے !" ہر بندہ اپنی زندگی میں خوب تگ و دو کرتا ہے کہ اس فانی زندگی میں اس کی خوب عزت ہو.. اس کے مالی حالات بہتر ہوں.. اور وہ اپنے مال و اسباب و وسائل کی وجہ سے دوسروں کے لیے مفید بھی ہو.. یہی سوچ کر میں نے بھی اپنی ناقص عقل اور محدود فہم کے مطابق دنیا کے بہترین اور مقدس شعبے میں قدم رکھ دیا ہے تاکہ اللہ عزوجل کے خزانوں میں سے انہی مندرجہ بالا تینوں بیش بہا خوبیوں کو پا لیا جائے, ان شاءاللہ.. ہماری کوشش ہوگی کہ ہمارے ادارے سے محض عالم, ڈاکٹرز, انجینئرز, پروفیسرز, وکیل, جج, بزنس مین, آفیسرز, وغیرہ ہی پیدا نہ ہوں بلکہ اللہ عزوجل و رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے حقیقی غلام پیدا ہوں.. اپنے والدین کے مرید پیدا ہوں.. اپنے اساتذہ کے سفیر پیدا ہوں.. اپنے ملک کے حقیقی بیٹے, بیٹیاں پیدا ہوں.. اور جنھیں دیکھ کر ہر آنکھ میں چمک پیدا ہو جائے.. ہر لب پہ مسکراہٹ پھیل جائے.., ان شاءاللہ.. باقی ایک عام انسان ہونے کے ناطے ارادہ کیا ہے کہ موساز کارواں معمول کے مطابق رواں دواں رہے گا, ان شاءاللہ.. اور موساز کے پل...

ان یتیموں کی مدد کریں

*السلام علیکم* پلیز ان یتیموں کی مدد کریں یہ آپ کی مدد کے منتظر ہیں *محمد اسماعیل اور اُس کی پانچ بہینیں کسی مسیحا کی منتظر هیں* محمد اسماعیل کا والد مرحوم محمد یسین آف دلیلی والا اپنے بچوں کو چھوڑ کر اس دُنیا فانی سے رخصت ہو گیا محمد یسین 13Dec 2019 کو ہارٹ اٹیک کے باعث فوت ہوا اور اس کے پانچ بچے اکیلے رہ گئے هیں ان بچوں کا خدا کے سوا کوئی والی وارث نہیں تمام درد دل رکھنے والے مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ الله پاک کی رضا کی خاطر ان کی کچھ مدد کریں اللہ آپ لوگوں کی مدد کرے گا contact = 03046345210 میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس

لاپتہ ہے کسی کو معلوم ہو تو اس نمبر پر رابطہ کریں

مسمی محمد رتاس ولد ریاض حسین سکنہ ڈھنگانہ دوآبہ تحصیل پپلاں ضلع میانوالی  عمر 26 سال پاؤں میں چاۂنہ چپل ہلکے خاکی رنگ کے کپڑے پیلے رنگ کی چادر کل سے لاپتہ ہے کسی کو معلوم ہو تو اس نمبر پر رابطہ کریں 0306-2125719 میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس

فیسکو ڈویژن میانوالی

میانوالی()ایگزیکٹو انجنیئر اپریشن فیسکو ڈویژن میانوالی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ضروری مرمتی کام کے سلسلہ میں 8 اور 9 جنوری 2020 کو رکھی، موسیٰ خیل، نیو ہرنولی، ڈب، واں بھچراں اور نیو چھدرو فیڈرز سے بجلی صبح 9 بجے سے دن ایک بجے تک بند رہے گی۔ میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس

سول ڈیفنس آفیسر میانوالی کی ہدایات

میانوالی()ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب و سول ڈیفنس آفیسر میانوالی کی ہدایات کی روشنی میں سیمنٹ فیکٹری اسکندرآباد میں سول ڈیفنس میانوالی کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔"   زمانہ امن میں بہایا ہوا پسینہ زمانہ جنگ میں خون کا کام دے گا"مشہور سنہری قول پر عمل کرتے ہوئے تربیتی ورکشاپ میں دلچسپی سے حصہ لیں۔ ان خیالات کا اظہارHSEجنرل منیجر محمد بشارت نے تربیتی ورکشاپ کی کلا س کے آغار پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر  کوآرڈنیٹر عرفان طاہر SM-HSE، شانزا حیدر DMHR، اور عمار کاظمی AM-HRبھی موجود تھے۔ شہری دفاع کی تربیت ہمیں اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کے قابل بناتی ہے۔ جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔اس پر عمل کرتے ہوئے دوسروں کی کسی ہنگامی    صور ل میں مدد کریں۔ سول ڈیفنس انسٹرکٹرز حسن عمران و محمد بلال فاروق نے شرکاء کو اس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔اس تربیتی ورکشاپ میں خالقداد خان اور خالد مسعود خان بم ڈسپوزل ایکسپرٹ نے بم کے حوالے سے تربیت دے رہے ہیں۔ تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر عملی مظاہرہ کیا جائے گا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر میانوالی ومیانوالی ک...

تما م افسران اپنے دفتر کے دروازے کھلے رکھیں

میانوالی ()ڈپٹی کمشنرعمر شیر چٹھہ نے جملہ سرکاری محکموں کے افسران کو حکو مت پنجاب کی اوپن ڈور پا لیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنا نے کی ہدا یت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے روز مر ہ مسائل کے حل اور شکایات کے ازالہ کیلئے تما م افسران اپنے دفتر کے دروازے کھلے رکھیں۔دفاتر میں شکایات کا ؤنٹر بنائیں اورمو صولہ شکایات ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر ز کو تحصیل سطح پر کھلی کچہریوں کے انعقاد کی بھی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر ز ایس ڈی پی اوز کے ہمرا ہ مشترکہ کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں اور لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے نہ صرف موقع پر احکا مات جاری کریں بلکہ ان احکا مات پر عملدرآمد کو مانیٹر بھی کریں۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران عوام کو ریلیف فراہم کر نے کیلئے سبزی و فروٹ منڈیوں، تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اورجاری ترقیاتی کا موں کی سائٹس کے دورے کریں۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ قیمتوں کے استحکا م کیلئے تما م وسائل بر ؤئے کا ر لائیں اور گرانفروشوں کا سختی سے محاسبہ کریں۔ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کارکردگی مزید بہتر بنا نے اورملاوٹ،...

ایم پی اے محمد سبطین خان کو کل وزارت جنگلات کا قلمدان سونپ دیا جائے گا

لاہور/  میانوالی ۔۔۔ ایم پی اے محمد سبطین خان کو کل وزارت جنگلات کا قلمدان سونپ دیا جائے گا گورنر پنجاب چوھدری سرور کل صبح 10بجے حلف لیں گے، خاندانی ذرائع سبطین خان کیخلاف شہباز شریف دور حکومت میں   2016 میں مقدمہ درج کیا گیا جسمیں سبطین خان کو فارغ کیا گیا نیب نے 14 جون 2019 میں لاہور رہائش گاہ سے حراست میں لیا سبطین خان نے 15 جون 2019 کو وزارت جنگلات سے استعفٰی دے دیا 18 ستمبر 2019 کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی و جسٹس سردار نعیم پر مشتمل ڈبل بینچ نے انکی ضمانت منظور کی سبطین خان 28 ستمبر 2019 کو جیل سے رہا ہوئے نیب  100 دن گذرنے کے باوجود انکے خلاف سپریم کورٹ نہ جاسکی یہ مقدمہ چینوٹ میں مدنیات اراضی کی الاٹمنٹ کا تھا جوکہ اس وقت کے نگران وزیراعلٰی ثاقب نثار نے الاٹ کی تھی 2008ء میں ہائیکورٹ ڈبل بینچ نے انکی ضمانت کا فیصلہ 20 صفحات کا لکھا نیب انکے خلاف ثبوت اور گرفتاری کی وجہ پیش نہ کرسکی میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس

CM Punjab

CM Punjab Sardar Muhammad Sibtain Khan میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس

نواب آف کالاباغ

نواب آف کالاباغ ملک وحید خان نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم پاکستان عمران خان اپنے حلقہ انتخاب این اے 95 میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان کریں تو اس میڈیکل کالج کے لیے ہم اپنی قیمتی اراضی عطیہ کرنے  کو تیار ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا مذید کہنا تھا کہ ہمارے خاندان نے اس سے پہلے بھی کئی اسکولز اور کالجز کے لیے اپنی قیمتی اراضی عطیہ کی ہے اگر وزیر اعظم عمران خان اپنے حلقہ این اے 95میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان کریں تو ہم اپنی قیمتی اراضی انہیں اور ملک و قوم کے بچوں کے بہتر مسقبل کے لیے عطیہ کرنے کو تیار ہیں ۔۔ میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس
میانوالی ہمیں تھانہ کچہری اور پٹواری سیاست نے بہت نقصان پہنچایا  وزیر ا عظم عمران خان کا میانوالی میں خطاب میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس

خدا را غریبوں کی مدد کیا کریں

قیامت کے دن سب سرمایہ داروں سے پوچھا جایئگا۔ کہ کیا تم نے میری مخلوق نہیں دیکھی.😭😭 خدا را غریبوں کی مدد کیا کریں۔۔۔۔ میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس

پپلاں کے قابل فخر فرزند

پپلاں کے قابل فخر فرزند   سابق صوباٸ وزیر پنجاب و   ایم پی اے سردار محمد سبطین خان کی  عوامی خدمت اور حلقہ کی عوام کی بہتر سہولیات کو مد نظر رکھتے ھوۓ پپلاں کی عوام کیلے ایک اور زبردست کاوش , (5 کروڑ) کی خصوصی گرانٹ سے  محلہ طارق آباد، وانڈھی گھنگھنانوالی، وانڈھی ڈتہ موچی، گارڈن کالونی ، محلہ مصطفی آباد ، محلہ سمن آباد، محلہ مظفر خیلانوالہ، کو سیوریج فراہمی کیلئے آج کے روز نامہ ایکسپریس سرگودھا میں ٹینڈرز ملاحظہ فرماٸیں ۔ میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس

خدا حافظ 😭

بنت زہراء (سلام اللہ علیہا) کے روضے کے محافظ 😭 خدا حافظ 😭 آج وہ آنکھیں چین سے سوئیں گی جو تیرے خوف سے نہیں سوتی تھیں 😭 پرچم عباس ع کے محافظ خدا حافظ😭 میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس

جو کہیں نہیں بکتا پاکستان میں فروخت ہو جاتا ہے۔۔

جو کہیں نہیں بکتا پاکستان میں فروخت ہو جاتا ہے۔۔ ۔ اس کام کا ذمہ دار آخر کون۔۔؟؟ دنیا بھر میں مسترد شدہ یہ  Road Studs یا Cats' Eyes پاکستان میں آج بھی سپیڈ بریکر کے طور پر استعمال کیے جا رہے ہیں ،  یہ اینٹ نما  Road Studs ہیں۔۔۔ یہ Road Studs نہ صرف گاڑی کے ٹائرز کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ Wheel Alignment  اور Balancing  بھی خراب کرتے ہیں جو کہ کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ ایک مصروف شاہراہ پر ان خطرناک Road Studs کی تنصیب انتظامیہ کی جہالت، نا اہلی اور عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انتظامیہ سے گزارش ہے کہ نہ صرف پارک روڈ بلکہ ملک کی تمام مصروف شاہراہوں سے ان Road Studs کا خاتمہ کیا جائے اور گاڑیوں کی رفتار کم کرنے کےلئے بین الاقوامی ٹریفک قوانین کے مطابق منظور شدہ سپیڈ بریکرز کا استعمال کیا جائے۔ میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس

میانوالی کالاباغ میں آخری غروب آفتاب

میانوالی کالاباغ میں آخری غروب آفتاب 2019 کا خوبصورت منظر۔۔💞  اللہ پاک ہمارے ملک کے لیے 2020 خوشیوں کا سال لے کر آئے۔ آمین ثمہ آمین

بستی ملوک کے گلزار حسین

عطاءاللہ خان عیسی خیلوی کو نہ پہچاننے پر اپنے جونئیر کو سزا دینے پہ سارا نیازی قبیلہ بستی ملوک کے گلزار حسین کا شکر گزار  عہدِ وفا😂😂😂

میانوالی کا ایک اور ہونہار سپوت ❣️

میانوالی کا ایک اور ہونہار سپوت حوالدار شوکت خان نیازی گولے خیل نے ایک بار پھر آرمی فائرنگ مقابلہ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا❣️  2014 میں بھی انھوں نے اسی مقابلہ میں میڈل حاصل کیا تھا ❣️

Doctor Hanif Niazi

" ماں گھر ہے !  ماں ہی صحن ہے !" الحمداللہ.. والدہ محترمہ کے معاملے میں  میں بڑا نہیں ہو پا رہا ہوں.. ابھی تک ویسے ہی چھوٹا بچہ ہوں, جیسے پانچ سال کی عمر میں ہوا کرتا تھا..  بچپن سے آج تک جب بھی گھر داخل ہوتا ہوں, اماں جان نظر نہ آئیں تو اماں !  اماں !  کی مالا جپنا شروع کر دیتا ہوں..  بابا جان بھی میری آواز سن کر انھیں بلانا شروع کر دیتے ہیں ! محمد حنیف خان دی ما ! اڈے آ !  پتر آ گیا ہئی ! الغرض سب گھر والے ہر صورت میں اماں جان کو میرے سامنے  جلد از جلد لا کھڑا کرنے میں جت جاتے ہیں..  کیونکہ سب کو خبر ہے کہ وہ گھر پر موجود نہ ہوں,  اگر وہ محض چند لمحوں کے لیے بھی جواب نہ دے پائیں تو میری حالت غیر ہونا شروع ہو جاتی ہے.. سب کو ایسے لگتا ہے جیسے چھوٹے بچوں کی طرح میں وگڑ جاؤں گا.. صحن میں پرتالیاں مارنا شروع کر دوں گا.. برتن پھینکنا شروع کر دوں گا.. دروازوں کے پلے زور زور سے کھڑکانے لگوں گا.. دھلے برتنوں میں مٹی کا بک پھینک دوں گا..  کپڑوں کی تار سے,  دھلے کپڑے چھک چھک کر مٹی میں رول دوں گا..  شاید اسی لیے میری ماں ہمیشہ سے گھر پر اس وقت ضرور موجود رہتی ہیں,  جب میرا گھر واپسی ...