نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

اکتوبر, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

رکھی قائمے خیل اور ناصری خیل کے درمیان صلح

دشمنی مٹاؤ نسل بچاوں رکھی قائمے خیل اور ناصری خیل کے درمیان صلح رکھی 2015 میں گلزار احمد قائمے خیل کے جوان بیٹے  عدنان احمد عصمت اللہ ناصری خیل کے ہاتھوں حادثاتی طور قتل ہو گیا تھا  رکھی ایک پرامن علاقہ تھا اس واقعہ نے پوری رکھی کی پر امن فضا کو مکمل طور پہ سوگوار کر دیا تھا محلہ بابرے خیل اور محلہ ناصری خیل میں دشمنی چل پڑی تھی وقت گزرتا گیا تھا کیس چلتا رہا عصمت اللہ ناصری خیل کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی تھی دشمنی چل رہی تھی علاقے کے معززیں سیاسی عمائدیں صلح کی کوشش جاری رکھے ہوئے تھے  صلح کے لئیے خصوصی کاوش  محترم جناب حاجی سلیم صاحب پیر مشتاق صاحب ملک احمد صاحب جاوید شکیل صاحب حاجی صفدر بابرے خیل  حاجی صفدر میٹ حاجی فتح صاحب اور ملک فہیم صاحب  ملک طارق رکھی صاحب علاقے کے معززیں گلزار احمد کو منانے میں اخر کار کامیاب ہو گئے گلزار احمد نے دل بڑا کیا اور اپنے جوان بیٹے کے حادثاتی قاتل عصمت اللہ ناصری خیل کو معاف کر دیا گلزار احمد نے اپنی نسل کو اس دشمنی کی اگ سے بچا کہ یہ پیغام دیا کہ میں پرامن رہنا چاہتا ہوں گلزار احمد نے اہل محلہ کو اس حادثاتی دشم...

ماڑی انڈس کا ریلوے اسٹیشن پورے ضلع میانوالی میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے

ماڑی انڈس ریلوے اسٹیشن ؛  اپنی خوبصورت اور قدیم طرز تعمیر اور تاریخی حیثیت کی بدولت ماڑی انڈس کا ریلوے اسٹیشن پورے ضلع میانوالی میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ اس شہر کی رونق بھی اسی اسٹیشن سے ہے تو یہ غلط نہ ہو گا۔    بچپن سے ہی ریلوے کے یادگار دور کو قریب سے دیکھا ہے اور شاید اسی وجہ سے ٹرینیں اور ریلوےاسٹیشن مجھے بہت مسحور کن لگتے ہیں۔ ٹرین کی آواز اور اس کے ہارن میں بھی ایک کشش سی محسوس ہوتی ہے۔ خالی مال گاڑیاں اور ویران پٹریاں مجھے بہت لبھاتی ہیں۔ اور میرے جیسے لوگوں کے لیئے ماڑی انڈس کا ریلوے اسٹیشن انتہائی خوبصورت ہے۔  قدیم سفید عمارت، خوبصورت پرانے طرز کے شیشوں والے دروازے اور کھڑکیاں، لکڑی کی پرانی بنچیں، سادہ سا پلیٹ فارم، لکڑی کی اونچی پانی کی ٹینکی اور ریلوے کا پرانا سامان، یوں لگتا ہے جیسے بندہ اسی یا نوے کی دہائی میں موجود کوئی دور دراز ریلوے اسٹیشن دیکھ رہا ہو۔ اِس کے دو اطراف میں پہاڑیاں اور تھوڑے ہی فاصلے پر دریائے سندھ بہہ رہا ہے۔  یہاں جگہ جگہ مختلف پٹریاں بکھری ہوئی ہیں۔ 1891 میں بنائی گئی اسکی عمارت آج بھی کچھ مرمت کے بعد اسی...

لڑکی اپنے والد کے ساتھ بُک شاپ میں کتابیں فروخت کررہی تھی

ایک لڑکی اپنے والد کے ساتھ بُک شاپ میں کتابیں فروخت کررہی تھی کہ اپنے بوائے فرینڈ کو اپنی طرف آتے ہوئے دیکھا. کہنے لگی: کیا آپ المانی کی کتاب" ابو میرے برابر میں کھڑے ہیں" خریدنے آئے ہیں؟ لڑکے نے جواب دیا: نہیں میں توماس ہرنانیر کی کتاب" کب ملو گی" خریدنے آیا ہوں. لڑکی: یہ کتاب ہمارےپاس نہیں البتہ باتریس فرد کی کتاب " کل یونیورسٹی میں " مل سکتی ہے. لڑکا: اچھی بات ہے لیکن کل آپ بلجیکی برنار کی کتاب " رات کو فون پہ بات ہوسکتی ہے" لاسکتی ہیں؟ لڑکی: ہاں کیوں نہیں. کیا آپ میشیل دانیال کی کتاب " رات دس بجے کے بعد" بھی خریدنا پسند فرمائیں گے؟ لڑکے نے جواب دیا: بسرو چشم. جب لڑکا چلا گیا تو باپ نے بیٹی سے کہا: کیا یہ لڑکا ان ساری کتابوں کا مطالعہ کرسکےگا؟ بیٹی نے کہا: جی ہاں یہ ذہین ہے اور یونیورسٹی میں شریف طالبعلم ہے. والد: اچھی بات ہے بیٹی لیکن میرے پاس تم دونوں کیلئے دو بہترین کتابیں ہیں. یہ کتابیں تم دونوں ضرور پڑھنا. ایک ھولندی فرانک مارتیز کی کتاب " میں بےوقوف نہیں ہوں " اور دوسری روسی موریس ھنری کی کتاب " کل اپنے چچازاد ک...

میانوالی میں آج ایک اور دشمنی دوستی میں بدل گئی

دشمنی مٹاؤ.... نسل بچاؤ .. آج ایک اور دشمنی دوستی میں بدل گئی سینیئر ایڈووکیٹ عبدالنزاق خان یارو خیل کے بیٹے فیصل اسلم خان ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ بار میانوالی جو کہ تھانہ سٹی میانوالی کی مصالحتی کمیٹی کے ممبر بھی ہیں, ایس ایچ او تھاںہ صدر چوہدری فیاض ہنجرا, یاسر خان یاروخیل ,ندیم اللہ خان بخان خیل ممبر مصالحتی کمیٹی اور گل حمید خان شہبازخیل کی خصوصی کوششوں سے نتن خیل اور اور اریئے خیل برادری کی دشمنی دوستی میں بدل گئی. نتن خیل برادری نے 10 لاکھ روپے جرم میں سے 2 لاکھ معاف کر دیا اور 8 لاکھ اور 130 کنال کے بدلہ اپنا جرم اریئے خیل برادری کو اللہ کی رضا کے لئے دل سے معاف کر دیا.. تمام معززین علاقہ اور سر کردہ شخیصات س گزارش ہے کی دشمنیوں کو دوستی میں بدلنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ میانوالی امن کا گہوارہ بن سکے میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس https://sammar12.blogspot.com #blogger #blogging #famousblogger #top10blogger #Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent ‎ #punjab ‎ ‎#mianwalians ‎#Famous www.mianwali.com.pk #میانوالی_ہوم_ٹاؤن #ملک_ثمر_عباس #MalikSammarAbbas #MianwaliHomeTow...

واٹس ایپ پر جب آپ اسٹیٹس پر گانے اور ناچتی لڑکیوں کی ویڈیو لگاتے ہیں تو اصل میں آپ اپنی اوقات اور حیثیت کومتعارف کروا رہے ہوتے ہیں!!

کیا کبھی My Status کا اردو میں ترجمہ کرکے دیکھا ہے؟ یقیناََ نہیں؟؟؟ کیونکہ اگر ترجمہ کیا ہوتا اور آپ اس کے مفہوم سے آشنا ہوتے تو آپ کبھی بھی Status پر گانے اور ناچتی لڑکیوں کی TikTok نہ لگاتے!!  دراصل Status انگریزی کا لفظ ہے اور اردو میں اس کو درجہ یا عام الفاظ میں حیثیت کہتے ہیں۔اس طرح My Status کا مطلب ہوا میری حیثیت!!  اور جب آپ اسٹیٹس پر گانے اور ناچتی لڑکیوں کی ویڈیو لگاتے ہیں تو اصل میں آپ اپنی اوقات اور حیثیت کو متعارف کروا رہے ہوتے ہیں!!  سب سے بڑی بات اس میں یہ ہیکہ آپکا لگایا گیا گانا یا فحش فوٹو جتنے لوگ دیکھیں گیں ان دیکھنے والوں کے بقدر آپکے نامہ اعمال میں گناہ درج کردیے جاتے ہیں مثال کے طور پر آپکا!  سٹیٹس 20 بندوں نے دیکھا تو 20 گناہ ان 20 بندوں کو جہاں مل رہے ہیں وہیں پر اپ اکیلے کو انکے 20 اکھٹے گناہ پہنچ رہے ہیں چاہے آپ کوئی ایسی جاری برائی چھوڑ کر قبر میں بھی چلیں جائیں وہاں پر بھی آپکے گناہوں میں مسلسل اضافہ ہوتا رہے گا اس لیے اس گناہ جاری سے بچنے کے بھرپور کوشش کیجیے ! اگر کسی کو میری بات بری لگی ھو دل آزاری ھوئی ھو تو میں آپ سے معذرت خواہ ہوں!...

میانوالی سرمایا کاری کا بہترین موقع

*⃣میانوالی کی #میگا_ہاؤسنگ_سوسائٹی انشاءاللہ 30 نومبر سے بکنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا  سرمایا کاری کا بہترین موقع میانوالی کے دل پُرفضا اور سیروتفریح کا معروف مقام چشمہ جہاں آپ کو اب ملے گا اپنے خوابوں کا مسکن پر واقع #چشمہ_ہاؤسنگ_سوسائٹی  اب کریں سرمایہ کاری اور بنایں اپنے مستقبل کو مضبوط چشمہ کالونی کے ساتھ رہائشی پلاٹس انتہائ کم قیمتیوں پر   #پاکستان_نیشنل_سوسائٹی #لینڈ_ڈویلپمنٹ_کمپنی کی فخریہ آفر 🔴سالانہ آسان اقساط کےساتھ 🔴شاپنگ سنٹرز/ آفسز/ انٹرٹینمنٹ زون/ فوڈ زون/ جمنیزئم / کاروبار پوائنٹ 🔴علاقے کا ایک منفرد پرائم لوکیشن ہاؤسنگ سکیم پراجیکٹ، جدید طرزِ تعمیر و سیکیورٹی سسٹم اور کشادہ روڈز اور پارکنگ ایریا 🔴رہائشی پلاٹس، تیار گھر، نقشہ جات، تعمیراتی کام اور سرمایہ کار حضرات کے لیے شاندار موقع  ⬅️خاص خوبیاں  ضلع کی پہلی سب سے بڑی ہاؤسنگ سوسائٹی  روزمرہ زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی  پہلی گیٹ وال ہاؤسنگ سوسائٹی  پانی بجلی گیس  بہترین سیوریج سسٹم  سپورٹس کمپلیکس   پارک  ہسپتال  سکول,,کالجز...

میانوالی کو ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کی مالیت کی بم ڈسپوزل وہیکل کی فراہمی

میانوالی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ سول ڈیفنس کوایک کروڑ 18لاکھ روپے کی ما لیت کی جدید سازو سامان سے لیس بم ڈسپوزل وہیکل کی فراہمی۔ڈپٹی کمشنر عمرشیر چٹھہ نے فراہم کر دہ گاڑی کی چا بی سول ڈیفنس آفیسر ثنا ء اللہ خان کے حوالہ کی اس موقع پر ایڈیشنل چیف وارڈن تنظیم شہری دفاع حا جی منظور احمدخان بوری خیل اور محکمہ سول ڈیفنس کا مقامی عملہ بھی موقع پر مو جود تھا۔سول دیفنس آفیسر ثناء اللہ خان نے ڈپٹی کمشنر کو بتا یا کہ اس قسم کی گاڑیاں میانوالی سمیت پنجاب کے 8اضلاع میں فراہم کی گئیں ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ بم ڈسپوزل وہیکل کا دیگر جدید سازو سامان آئندہ چند روز میں فراہم کیا جا ئے گا۔ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ حکو مت پنجاب محکمہ سول ڈیفنس کی سرگرمیوں کو مزید موئثر اور فعال بنانے کیلئے جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے اوربم ڈسپوزل سکواڈ کے ذریعے جدید ترین وہیکل کی فراہمی اس سلسلہ کی کڑی ہے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ وہیکل اور اس میں مو جود ساما ن کی منا سب دیکھ بھا ل کو یقینی بنائیں اور بم ڈسپوزل سکو...

Web hosting UK, website, create

Create a professional-looking website today! Build your own website with our easy to use, full-featured website builder. Web hosting UK, website, create, 200x200 Expert hosting support available Superior performance and load times Reliable web hosting with 99.9% uptime guaranteed

گورنمنٹ کالج میانوالی میں انگلش کی دو پوسٹس خالی

میرا میانوالی ------------------------ کیا خبرتھی کہ یہ ساتویں کلاس کا بچہ جو آج روتا ہوا, عیسی خٰیل چھوڑ کر جا رہا ہے انگلش کا لیکچرر بن کر 20 / 21 سال بعد پھر عیسی خیل آجائے گا ، اور پورے 5 سال یہاں رہے گا - لیکچرر بننے کے لیے تو میں نے محنت کی تھی - ایم اے انگلش کیا تھا ، مگر عیسی خیل آنے کا تو میں نے کبھی سوچا ہی نہ تھا - ہوا یہ کہ 1975 میں پنجاب پبلک سروس کمیشن سے میانوالی کے دو نوجوان انگلش کے لیکچرر کی پوسٹس کے لیے منتخب ہوئے ، ایک نوجوان تھا غلام سرور خان نیازی ، دوسرا منورعلی ملک - اس وقت گورنمنٹ کالج میانوالی میں انگلش کی دو پوسٹس خالی تھیں - ڈائریکٹر صاحب نے ان پوسٹس پر ہم دونوں کے تقرر کے آرڈرز جاری کر دیئے - مگر ابھی آرڈرز ہمیں بھیجے ہی نہ تھے کہ کمشنر صاحب نے فون پر ڈائریکٹر صاحب سے کہا گورنمنٹ کالج عیسی خیل میں انگلش کے لیکچرر کا تقرر فوری طور پہ کیا جائے ، کیونکہ وہاں انگلش کا کوئی لیکچرر نہیں ہے- لڑکوں نے آج احتجاج کے طور پہ بنوں روڈ بند کیئے رکھی- ہم نے ان سے فورا لیکچرر بھجوانے کا وعدہ کر کے ہڑتال ختم کروائی ہے - ڈائریکٹر صاحب نے دیکھا کہ جن دو نئے لیکچررز کے تقرر ک...

Travelbag, Ttravel Bag, Leather Bag

This link leads to: The elegant Cali laptop bag impresses with its minimalist design in a handy format. The reduced design emphasizes the development of the natural patina and thus ensures the characteristic style of this bag. The clearly structured business bag offers enough space for a laptop, iPad, mobile phone, headphones and charging cable. The companion for stylish everyday business. This link leads to: The elegant Cali laptop bag impresses with its minimalist design in a handy format. The reduced design emphasizes the development of the natural patina and thus ensures the characteristic style of this bag. The clearly structured business bag offers enough space for a laptop, iPad, mobile phone, headphones and charging cable. The companion for stylish everyday business.

ہر انسان کی زندگی میں کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جن کی کوئی ظاہر وجہ نظر نہیں آتی

میرا میانوالی --------------------------- عیسی خیل ہمارا آبائی شہر تو نہیں ، لیکن ہمارے خاندان کی تاریخ میں تقریبا ایک سو سال سے عیسی خیل کا کردار نہایت اہم رہا ہے --- میرے دادا جی مولوی ملک مبارک علی ، میرے بابا جی ملک محمد اکبرعلی اور میرے بڑے بھائی ملک ًًمحمد انور علی کی ملازمت کا آغاز عیسی خیل سے ہوا - دادا جی یہاں ٹیچر رہے ، پھر داؤدخیل میں ہیڈماسٹر کے منصب پر فائز رہے -  میرے بابا جی انگلش ٹیچر کی حیثیت میں یہاں متعین ہوئے - چند سال بعد یہاں سے ٹرانسفر ھوکر محکمہ تعلیم کی ضلعی انتظامیہ میں چلے گئے --- تقریبا 20 سال بعد ہیڈماسٹر بن کر ایک بار پھر یہاں آگئے - بھائی جان ملک محمدانورعلی نے بھی انگلش ٹیچر کی حیثیت میں ملازمت کا آغاز عیسی خیل سے کیا ، دادا جی کی طرح وہ بھی بعد میں داؤدخیل سکول کے ہیڈماسٹر مقرر ہوئے - لیکچرر کی حیثیت میں میری سروس کا آغاز بھی عیسی خیل سے ہؤا - میرے بیٹے پروفیسر محمد اکرم علی کی پیدائش بھی عیسی خیل میں ہوئی - سچی بات یہ ہے کہ دادا جی سے لے کر مجھ تک کسی نے بھی اپنی پسند سے عیسی خیل میں تقرر نہیں کرایا - ملازمت جہاں مل جائے کرنی پڑتی ہے - تعجب کی ب...

دشمنیوں کو دوستی میں بدلنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ میانوالی امن کا گہوارہ بن سکے

دشمنی مٹاؤ.... نسل بچاؤ .. آج ایک اور 22 سالہ پرانی دشمنی دوستی میں بدل گئی سینیئر ایڈووکیٹ عبدالنزاق خان ایڈووکیٹ یارو خیل کے بیٹے فیصل اسلم خان ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ بار میانوالی جو کہ تھانہ سٹی میانوالی کی مصالحتی کمیٹی کے ممبر بھی ہیں کی خصوصی کوششوں سے یاروخیل قبیلہ کی نتن خیل اور گوڈل برادری مں 22 سالہ پرانی دشمنی دوستی میں بدل گئی. دونوں فریقین نے اللہ کی رضا کے لئے ایکدوسرے کو معاف کر دیا.. نوجوان ایڈووکیٹ فیصل اسلم خان اس سے پہلے بھی کئی قتلوں کی صلح میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں. تمام معززین علاقہ اور سر کردہ شخیصات س گزارش ہے کی دشمنیوں کو دوستی میں بدلنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ میانوالی امن کا گہوارہ بن سکے میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس https://sammar12.blogspot.com #blogger #blogging #famousblogger #top10blogger #Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent ‎ #punjab ‎ ‎#mianwalians ‎#Famous www.mianwali.com.pk #میانوالی_ہوم_ٹاؤن #ملک_ثمر_عباس #MalikSammarAbbas #MianwaliHomeTown #MianwaliCity #MianwaliNews #MianwaliUpdate #Mianwali #MianwaliSocialMedia #SocialMediaa...

میانوالی شہر میں صفائی پر خصوصی تو جہ دیں۔ کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی

میانوالی ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ کاعلیٰ الصبح میو نسپل کمیٹی کا دورہ۔عملہ صفائی کی حاضری چیک کی اور مشینری کاتفصیلی معائنہ کیا۔میو نسپل کمیٹی کے جملہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر شیرچٹھہ نے عملہ صفائی سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اندورن وبیرون شہر صفائی پر خصوصی تو جہ دیں۔کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جا ئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سالڈ ویسٹ ٹھکا نے لگا نے پر مامور عملہ با قاعدگی سے اپناکا م کر ے اور شہر میں کہیں بھی کو ڑا کرکٹ کے ڈھیر نظرنہیں آنے چاہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جو احکا مات جاری کئے جائیں اس پر سوفیصد عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور عدم تعمیل یا ناقص کارکردگی پر نہ صرف متعلقہ سینٹری ورکرزمیٹ /سپروائزر کے خلاف بھی ایکشن لیا جا ئے گا۔ انہوں نے چیف سینٹری انسپکٹر کوہدایت کی کہ عملہ صفائی کو اوقات کار کاپابند بنائیں۔غیر حاضر اور ناقص کارکردگی کا مظا ہر ہ کر نیوالوں کی فوری رپورٹ چیف آفیسر کو کریں۔انہوں نے چیف آفیسر کوہدایت کی کہ جو اچھا کام کرے گا اسے توصیفی سرٹیفکیٹ دیں اور جو نا قص کارکردگی کا مظا ہرہ کرے اس کے خلاف انضباطی کاروائی عمل میں لائیں۔انہ...

شفا اللہ روکھڑی کو میں پیار سے خان اعظم کہا کرتا تھا

اے میرے صاحب شفا اللہ روکھڑی کو میں پیار سے خان اعظم کہا کرتا تھا اور وہ شرما دیتے تھے مسکراہٹ ان کی ایسی جیسے کسی ٹہنی پہ کھلتے گلاب کی پہلی انگڑائی مسکراتے رہنا اور بات بات پہ مسکرا دینا شاید ان کی فطرت میں کہیں گندھا ہوا تھا غصہ بھی کرتے تھے مگر وہ بھی مسکراتے ہوئے بہت سے لوگ ان کے حال سے واقف ہیں مگر ان کے ماضی سے واقفیت نہیں رکھتے میرا اور ان کا تعلق برسوں پہلے سے تھا جب انہوں نے گائیکی کا آغاز کیا ان کے اس سفر کی داستان بہت دلچسپ بھی اور مشقت سے بھری ہوئی بھی انہوں نے ابتداء میں اس وقت اپنے ہونے کا احساس دلایا جب میانوالی میں عطاء اللہ عیسٰی خیلوی محمد شفیع وتہ خیلوی اور ایوب نیازی اپنا سکہ جما چکے تھے اور ادھر جھنگ سے منصور ملنگی طالب حسین درد اور اللہ دتہ لونے والا بھی چمک رہے تھے شفا اللہ روکھڑی نے اس مشکل دور میں اوپر اٹھنے کا فیصلہ کیا اور ان کے درمیان اپنی ابتدائی جگہ بنائی میں نے گیت نگاری کا باقاعدہ آغاز ان کے ساتھ کیا اور ان کیلے گیت لکھے کمپوزیشن کی................... ہم کیسے ملے کیسے ایک دوسرے کے دوست بنے یہ ایک لمبی داستان ہے یہ بھی ایک واقعہ ہے انہوں نے بطور گلوکار ...

میانوالی ایکسپریس کو لاہور ،سرگودھا، خوشاب، کُندیاں اور ماڑی انڈس کے درمیان بحال کر دیا گیا ہے۔

لاہور (پ۔ر)پاکستان ریلوے نے موسم سرما کے نئے ٹائم ٹیبل کا اعلان کر دیا ہے جو 15اکتوبر 2020سے نافذالعمل ہو گا۔ نئے ٹائم ٹیبل میں کرونا سے پہلے جن ٹرینوں کے سٹاپ ختم کر دیئے گئے تھے وہ تمام سٹاپ بحال کر دیئے گئے ہیں۔ 15اکتوبر سے لاگو ہونے والے ٹائم ٹیبل میں5 ٹرینوںکو چکلالہ ریلوے اسٹیشن پر نئے سٹاپ دیئےگئے۔ نئے سٹاپ دیے جانے والی ٹرینوں میں (35-Up ) سر سید ایکسپریس (105/Up)راوال ایکسپریس(12/Dn) ہزارہ ایکسپریس(40/Dn)جعفر ایکسپریس اور (102/Dn) سبک رفتار کے نام شامل ہیں۔ جبکہ لاہور ریلوے اسٹیشن پر (2/Dn) خیبر میل اور (5-up/6-Dn)گرین لائن کے سٹاپ کے دورانیے کو 30منٹ سے بڑھا کر 35منٹ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ (147-Up/148-Dn)میانوالی ایکسپریس کو لاہور ،سرگودھا، خوشاب، کُندیاں اور ماڑی انڈس کے درمیان بحال کر دیا گیا ہے۔ نئے ٹائم ٹیبل میںکئی ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کئے گئے ہیں۔ جن ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کئے گئے ہیں اُن میں خیبر میل (1/Up)ا ب کراچی کینٹ سے رات 10بج کر 15منٹ پر روانہ ہو گی اسی طرح (2/Dn)خیبر میل پشاور کینٹ سے رات 10بجے روانہ ہو گی۔ گرین لائن (5/Up) کراچی کینٹ سے رات 10بجے روانہ ...

ہرنولی میں گرلز و بوائز ڈگری کالج کا قیام شکریہ سردار محمد سبطین خان

میانوالی وزیر جنگلات پنجاب سردار محمد سبطین خان اور ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر اے ڈی سی آر واحد ارجمند ضیاء نے گزشتہ روز ہرنولی میں گرلز و بوائز ڈگری کالج کے قیام کیلئے مجوزہ سائیٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔اور اس حوالہ سے مقامی لوگوں کی تجاویز و شکایات کی سماعت کی۔تفصیلات کے مطابق عوامی مطالبہ پر وزیر جنگلات پنجاب سردار محمد سبطین خان نے ذاتی کاوشیں بر ؤئے کارلا تے ہو ئے حکومت پنجاب سے ہرنولی میں بوائز اورگرلز ڈگری کالجز کے قیام کی منظوری حاصل کی اور دونوں کالجز کی تعمیر کیلئے محکمہ مال کی نشاندہی پر مقامی لوگوں کی مشاورت سے دیہہ شاملات کے ایریا کو موذوں قرار دیتے ہو ئے کالجز کی تعمیر کیلئے مختص کرنے کی منظوری دی۔اس فیصلہ پر چند مقامی لوگوں نے اپنے تحفظات کااظہار کرتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی اور مطالبہ کہا کہ کالجز کی تعمیر مو جودہ سائیٹ کی بجا ئے وچویں روڈ سائیٹ پر کی جائے جس پر ڈپٹی کمشنر نے اے ڈی سی آر واحد ارجمند ضیاء کواسسٹنٹ کمشنر پپلاں کے ہمرا ہ موقع پر پہنچ کر درخواست گزاران کا مؤقف سماعت کر نے اور ریکارڈ محکمہ مال کے مطابق رپورٹ کی ہدایت کی۔ میانوالی سوشل میڈیاٹیم ...

Organized Group Of Bikers From Mianwali

Now it is time to form an organized group of bikers from Mianwali So let those who are interested in biking come forward We are planning for a gathirng in which the next step will be discuss and new bikers will be informed about biking in this meeting So those who want to participate & want to go to the northern areas on bikes they can easily call me on my this number  0333-6822310 0304-2725590 & also u should join this group on whatsup  Group Link Is given Bellow https://chat.whatsapp.com/HtVUQb5lNHxEAWXwiVsE1v  میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس https://sammar12.blogspot.com #blogger #blogging #famousblogger #top10blogger #Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent ‎ #punjab ‎ ‎#mianwalians ‎#Famous www.mianwali.com.pk #میانوالی_ہوم_ٹاؤن #ملک_ثمر_عباس #MalikSammarAbbas #MianwaliHomeTown #MianwaliCity #MianwaliNews #MianwaliUpdate #Mianwali #MianwaliSocialMedia #SocialMediaactivist #Website #YouTuber #trending2020

یونیورسٹی آف میانوالی کے مستقل وائس چانسلر کا تقرر آئندہ دو ماہ میں کر دیا جا ئے گا

میانوالی صوبائی وزیر ہائر ایجو کیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف میانوالی کے مستقل وائس چانسلر کا تقرر آئندہ دو ماہ میں کر دیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ یو نیورسٹی آف میانوالی کو درپیش تما م مسائل حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔آئندہ چند رو زمیں سنڈیکٹ کے اجلاس میں یو نیورسٹی آف میانوالی کے رولز ریگولیشن کی با قاعدہ منظوری دے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جن طلبا ء و طالبات کی رجسٹریشن یونیورسٹی آف سرگودہا سے ہے ان کو ڈگری کا اجراء بھی یو نیورسٹی آف سرگودہا کر ے گی۔اس سلسلہ میں گورنر پنجاب نے ہدایات جاری کرد ی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزیرا عظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر میانوالی کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ڈپٹی کمشنر عمر شیرچٹھہ، وائس چانسلر یو نیورسٹی آف میانوالی پرو فیسر ڈاکٹر شاہد منیر، رجسٹرار ڈاکٹر تو قیر وڑائچ،ا ے ڈی سی جی میاں عثمان علی، اسسٹنٹ کمشنر فرحان مجتبیٰ خان، ڈائر یکٹر  کالجز سرگودہا ڈویژن سرفراز احمد، ڈپٹی ڈائر یکٹر کالجز میاں ساجد علی اور دیگر افسران بھی اس موقع پر مو جو دتھے۔اس موقع پر لی...

ہم اگر چاھتے ہیں کہ ہمارے معاشرے میں سب اچھا ھو تو ہمیں خود کو بدلنا ھوگا

*پرانے زمانے کی بات ھے کہ ایک بادشاہ تھا جو اپنی رعایا پر بڑا مہربان تھا۔ اس نے 100 کلومیٹر لمبی سڑک تعمیر کرنے کا حکم دیا۔* *جب سڑک تعمیر ھو گئی اور اس کے افتتاح کا وقت آیا تو اس نے اپنے تین وزیروں سے کہا کہ ایک بار پوری سڑک کا جائیزہ لیکر آو تاکہ پتہ چل سکے کہ کہیں کوئی نقص تو باقی نہیں رہ گیا؟ تینوں وزیر چلے گئے* *شام میں پہلا وزیر واپس آیا اور کہنے لگا بادشاہ سلامت پوری سڑک بہت شاندار بنی ھے۔ مگر سڑک پر ایک جگہ کچرا پڑا نظر آیا اگر وہ اٹھا لیا جائے تو سڑک کی خوبصورتی کو چارچاند لگ جائیں گے۔* *دوسرا وزیر آیا تو اس نے بھی بالکل یہی احوال سنایا کہ سڑک پر ایک جگہ کچرہ ھے اگر وہ اٹھا لیا جائے تو سڑک پر انگلی اٹھانے کی گنجائیش باقی نہیں رھے گی۔* *تیسرا وزیر آیا تو وہ بہت تھکا ھوا نظر آیا اور پسینے سے اسکے کپڑے گیلے ھو رھے تھے اور اس کے ہاتھ میں ایک تھیلا بھی تھا۔ بادشاہ کو ان نے بتایا کہ بادشاہ سلامت سڑک تو بہت عالیشان بنی ھے مگر سڑک پر مجھے ایک جگہ کچرا پڑا نظر آیا جسکی وجہ سے سڑک کی خوبصورتی ماند پڑ گئی تھی۔ میں نے اسکو صاف کر دیا ھے۔ اب سڑک کی خوبصورتی کو چار چاند لگ گئے ہیں۔* *اور وہ...

میانوالی میں پنجاب سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کا فیصلہ

  ضلع میانوالی میں پنجاب سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کا اصُولی فیصلہ ِ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بُزدار کی ہدایت ہر ریجنل ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن سرگودھا ڈویژن میاں لیاقت علی کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو واحد ارجمند ضیاء،ایکسین ایریگیشن علی رضا اور ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ آفیسر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن میانوالی عبدالستار نیازی کے ہمراہ پنجاب سما انڈسٹریل اسٹیٹ کے لئے داود خیل ماڑی انڈس روڈ پرمجوزہ سائٹ /اراضی کا تفصیلی معائنہ۔ سائٹ پلان کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا۔ اِس موقع پرایکسئن محکمہ ایریگیشن علی رضا نے کا باغ گرڈ اسٹیشن سے ملحقہ سات سو کنال پر مشتمل قطعہ اراضی کابھی معائنہ کروایا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو واحد ارجمند ضیاء نے دونوں سائٹ کاموقع پر معائنہ۔فزیبیلٹی ودیگر قانونی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دو نوں مجوزہ سائٹس سے متعلق محکمہ ایریگیشن کے مقامی افسران کی آراء،اور تحفظات کو بھی سماعت کیا۔ریجنل ڈائریکٹر نے ماڑی انڈس روڈ پر مختص کردہ اراضی کو پنجاب سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لئے انتہائی موزوں قرار دیا اوکہا کہ سی پیک سے نزدیک تر ہونے کی وجہ سے اس جگہ پ...

میرے والد گورنمنٹ ہائی سکول عیسی خیل میں ھیڈماسٹر تھے

میرا میانوالی ---------------------- یادیں --------- جب میرے والد محترم ملک محمد اکبر علی گورنمنٹ ہائی سکول عیسی خیل میں ھیڈماسٹر تھے ، میں اس وقت ساتویں کلاس میں پڑھتا تھا - والد صاحب نے مجھے بھی اسی سکول میں داخل کروا دیا - میرے بڑے بھائی ملک محمد انورعلی بھی اس سکول میں انگلش ٹیچرتھے - گھر کے باقی لوگ داؤدخیل ہی میں رہتے تھے - صرف ہم تینوں مین بازار عیسی خیل کے قریب حکیم عمر خان کے مکان میں رہتے تھے - سکول کے ایک ملازم چاچا محمد خان ہمارا کھانا وغیرہ بناتے تھے -  والد صاحب کو شکار کا بہت شوق تھا - اس شوق کی تکمیل کے لیے انہوں نے اعلی قسم کی ڈبل بیرل بندوق رکھی ہوئی تھی - سکول کے عربی ماسٹر شیر محمد خان صاحب ، المعروف مولوی عربی بھی شکار کے بہت شوقین تھے - بہت زندہ دل انسان تھے - اس موسم میں ایک دن والد صاحب نے مولوی صاحب کو مرغابی کے شکار کے لیے دریا کے کنارے جانے کا کہا تو مولوی صاحب نے ہنس کر کہا “ سر ، مرغابی کے شکار سے پہلے دریا کے کنارے ایک فائر صاحب علی قریشی کو مارنا پڑے گا - پھر اس کے بعد دوسرے دن شکار ممکن ھوگا ، کیونکہ یہ اللہ کا بندہ فجر کے فورا بعد بندوق لے کر دری...

اقبال اوپن یونیورسٹی سے ایم-اے اور ایم ایڈ کرنے کا آخری موقع

  علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ایم-اے اور ایم ایڈ کرنے کا آخری موقع۔ہائیرایجوکیشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق ایم-اے اور ایم ایڈ. کے داخلے آخری بار جا رہے ہیں۔ جو صرف اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کروا رہی ہے۔ یہ بات ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میانوالی امان اللہ ملک نے پریس بریفنگ میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ2021 سے کوئی طالب علم نہ تو پرائیویٹ  اور نہ ہی ریگولر ایم-اے کر سکے گا۔انہوں نے بی اے اور اولڈ بی ایڈ ڈگریوں کے حامل طلبہ کو مشورہ دیا کہ اوپن یونیورسٹی 15 اکتوبر تک  ایم-اے میں مختلف پروگرامز اور ایم ایڈ کے داخلے کر رہی ہے  طلبہ کو چاہیے کہ وہ اس آخری موقع سے فائدہ اٹھائیں داخلہ فارم آن لائن حاصل کرسکتے ہیں  یاپھر یونیورسٹی کے علاقائی دفتر کے علاوہ یونیورسٹی کے مقررکردہ سیل پوائنٹس پر بھی دستیاب ہیں۔ میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس https://sammar12.blogspot.com #blogger #blogging #famousblogger #top10blogger #Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent ‎ #punjab ‎ ‎#mianwalians ‎#Famous www.mianwali.com.pk #میانوالی_ہوم_ٹاؤن #ملک_ثمر_عباس #Mali...

تبدیلی صرف یہ آئی ہے کہ رشوت کے ریٹ بڑھ گئے ہیں

میرا پاکستان --------------------------- یہ کیا ہو رہا ہے ----------------- ؟؟؟؟ اس ہفتے کی تین خبریں  ١۔ چارسدہ میں اڑھائی سالہ معصوم بچی زیادتی کے بعد قتل- ٢، چنیوٹ میں بچی پنسل لینے گئی تو دکاندار نے اس ہوس کا نشانہ بنا دیا - صرف یہی نہیں ، دکاندار کے دوستوں نے اس درندگی کی ویڈیو بھی بنائی - ٣۔  قصور میں دس سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تو بچی کے چچا نے کمرہ عدالت ہی میں فائر مار کر ملزم کو وہیں سے جہنم پہنچا دیا -  تیسری خبر ہمارے مفلوج نظام عدل و انصاف کے منہ پر ایک زناٹے دار تھپڑ ہے - جب لولا لنگڑا قانون ایسے مجرموں کو بھی رہائی دینے پر مجبور ہو تو پھر یہی ہوگا = لوگ خود عدالتوں ، گلیوں اور چوراہوں میں انصاف کرنے پر مجبور ہوں گے -  ایک دو بار پہلے بھی کہہ چکا ہوں ، کیوں نہ ہم بھی ایسے معاملات میں سعودی عرب والا قانون اپنا لیں - ؟ ادھر جرم ہؤآ ، ادھر سر قلم - دوچار دن میں کام ختم - مظلوموں کو انصاف مل گیا ، مجرموں کو سزا -  ایک آدھ صفحے پر لکھا ہوا سعودی عرب کا یہ قانون ہماری پارلیمنٹ دس پندرہ منٹ میں پاس کر سکتی ہے -...

ملالہ یوسفزٸی تے حملہ

دیہاڑا آ گیاٸی وت۔۔۔۔۔ دیہاڑا آ گیاٸی۔۔۔۔ کجھ دشمڑیں نقش چہرے تے اساڈے علم دی سرخی دے وانگو اج چمکدے ہن۔۔۔۔ جے بالیں شر ہا چایا اج لہو قربان کر بستہ سنبھیدے ہن۔۔۔۔ ولا ایں جگ تے کوٸی نی خدا ھوندا ۔۔۔  اوھو ھونداۓ کہ جیں کو حق آکھیندے ہن۔۔۔۔ ولا آ ڈیکھ گھن شر مُک گیاٸی ۔۔۔۔ طلبان کِنج تے گٸے؟؟؟ رواں آ امن وچ چا وت کتاباں گول گھن بستہ۔۔۔ بندوقاں سٹ گھتاں ۔۔۔۔۔۔ اے امن سانجھا سُکھ ھِوی تے علم تاں وت نور ھوندا ھے ۔۔۔ تے آ اج نور لبھ تے امن تے اس نور تک کیں کوں سنبھالا ڈے۔۔۔۔ دیہاڑا آ گیاٸ وت۔۔۔۔۔ رہ نا باھویں تو۔۔۔۔ دیہاڑا آ گیاٸی۔۔۔۔۔ اج دے ڈینہہ ملالہ یوسفزٸی تے حملہ تھیا ھا تے اج او صحت مند ھے ۔۔۔۔ ولا پاکستان دا باھر روشن چہرہ ھے جیں ساڈے اثاثے تے جاناں تباہ کیتیاں اج انہیں دیاں نسلاں تباہ ھن۔۔۔۔ میں فقیر ولو ملالہ کو دھلے دعاواں۔۔۔۔ خیال مہدی میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس https://sammar12.blogspot.com #blogger #blogging #famousblogger #top10blogger #Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent ‎ #punjab ‎ ‎#mianwalians ‎#Famous www.mianwali.com.pk #میانوالی_ہوم_ٹاؤن #ملک_ثمر_...

تشخیصی بورڈ برائے تشخیص معذوری خصوصی افراد

میانوالی ضلعی تشخیصی بورڈ برائے تشخیص معذوری خصوصی افراد کا اجلاس 14/13 اکتوبر 2020ء کو دس بجے دن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کانفرنس روم میں منعقد ہوگا۔ ڈاکٹر عظمت اللہ خان آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر عزیز الرحمن خان آرتھو پیڈک سرجن ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفئر خضر حیات خان، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیبر شفقت منیر، ڈسٹرکٹ منیجر ٹیوٹا سمیع اللہ خان اور ممبر بورڈ ڈاکٹر عالیہ قیصر اجلاس میں شرکت کریں گے۔اس موقع پر معذوری سرٹیفکیٹ کیلئے مو صولہ خصوصی افراد کی قواعد و ضوابط کے مطابق تشخیص کی جا ئے گی۔محکمہ سوشل ویلفئر نے اس مقصد کیلئے درخواست گزاران کو مطلع کر دیا ہے۔اجلاس میں میڈیکل سوشل ویلفئر آفیسر میڈیکل سوشل سروسز یو نٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو بھی حا ضری یقینی بنا نے کی ہدایت کی گئی ہے۔ میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس https://sammar12.blogspot.com #blogger #blogging #famousblogger #top10blogger #Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent ‎ #punjab ‎ ‎#mianwalians ‎#Famous www.mianwali.com.pk #میانوالی_ہوم_ٹاؤن #ملک_ثمر_عباس #MalikSammarAbbas #MianwaliHomeTown #MianwaliCity #MianwaliNews #MianwaliUp...

میانوالی میں پانچ سال تک عمر کا کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پینے سے محروم نہ رہے

میانوالی ضلع میانوالی میں 26 اکتوبر سے 30 اکتوبر 2020ء کی پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں پا نچ سال تک عمر کے271660بچوں کو پو لیو سے بچاؤکے حفاظتی قطرے پلوائے جائیں گے ۔ محکمہ ہیلتھ حکومت پنجاب نے ضلع میں دور افتادہ پہاڑی علا قوں اور ورک لوڈ کے پیش نظر موبائل پولیو ٹیموں، یوسی ایم اوز اور سپر وائزر ز کی تعداد میں اضافہ کی منظوری دے دی ہے۔جس کے مطابق پو لیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ضلع میں اب مجموعی طور پر979ٹیمیں جن میں 767موبائل،75فکسڈ اور37ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔اس مہم میں حصہ لیں گی جبکہ ضلع بھر میں پو لیو ٹیموں کی سپر ویژن و مانیٹر نگ کیلئے64یو سی ایم اوز اور170سپروائزر ز متعین کر دیئے گئے ہیں۔فیلڈ ٹیموں کی مرحلہ وار تربیت بھی شروع کر دی گئی ہے۔یہ بات سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر پرویز اقبال اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں کا شف علی نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت منعقدہ ضلعی انسدادِ پو لیو کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہو ئے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ پو لیو مہم کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر و تحصیل ہیڈ کوارٹر ز ہسپتالوں اور دیہی مراکز صحت میں شام اور رات میں بھی ...

ڈی پی او حسن اسد علوی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

میانوالی ڈسٹرکٹ پریس کلب کے زیر اہتمام ای لائبریری آڈیٹوریم میں ڈی پی او حسن اسد علوی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد۔چیئر مین ڈسٹرکٹ پریس کلب خورشید انور خان ایڈووکیٹ، صدر ڈسٹرکٹ بار شفاء اللہ خان، ڈپٹی ڈائر یکٹر تعلقات عامہ تنویر خالد، معروف قانون دان خالد سعید ایڈووکیٹ، معروف شاعر محمد مظہر نیازی، اختر مجاز، اظہر نیازی معروف گلو کار موسیقار طا ہر ساقی، سابق چیئر ین یو سی محمد وارث بھٹی، تاجر رہنما فلک شیر عوامی، سینئر صحا فی خواجہ سکندر حیات اور دیگر شعبہ ہا ئے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد نے ڈی پی او حسن اسد علوی کی میانوالی تعیناتی کے دوران کا رکر دگی، حسن اخلاق، انسا ن دوستی اور جرائم کے خاتمہ کیلئے کو ششوں اورکا وشوں کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر بزرگ صحافی و سابق چیئر مین پریس کلب حا جی منظور احمد خان بوری خیل، خواجہ سکندرحیات اور سابق جنر ل سیکرٹری پریس کلب ملک غلا م حسین اعوان نے ڈی پی او حسن اسد علوی کی دستار بندی کی۔جبکہ ضلعی صدر ایپکا محمد اقبال خان اورعطاء اللہ خان سوانسی نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔انچارج ای لائبریری عمر فاروق نے...

میانوالی کورونا وائرس کیسز میں ایک بار پھر اضافہ

میانوالی  ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پر یو نٹیو ہیلتھ ڈاکٹر میاں کاشف علی نے کہا ہے کہ ضلع میانوالی میں حالیہ دنوں میں کو رونا وائرس کیسز میں ایک بار اضافہ مشاہد میں آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع میں کو رونا وائرس کے  25 کیسز ہیں۔ جن میں سے  24 مریضوں کو گھروں پر قرنطین کیا گیا ہے۔جبکہ ایک مریض ہسپتال میں داخل ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ کو رونا وائرس کی دوسری لہر دیگر مما لک میں حملہ آورہو چکی ہے۔اس لئے شہریوں کو محتاط رہنے اور کو روناوائرس ایس او پیز پر سختی سے عمل جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں میڈیا پرسنز سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی۔انہوں نے کہا کہ سما جی فاصلہ کو برقرار رکھنے، باربار ہا تھ دھو نے اور ما سک کے استعمال کے ساتھ ساتھ شہری پر ہجوم علا قوں میں جا نے سے خصوصی احتیاط برتیں اگر بہت ہی ضروری ہو تو سینیٹائزر اور ماسک استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کر م سے پاکستان میں کورونا کی وباء بہت حد تک کم ہو ئی ہے لیکن گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ملک بھر میں کور ونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ با عث تشویش ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہ...

ڈاکٹر طارق نیازی شہبازخیل ہولی فیملی ہسپتال میں ایم ایس کے منصب پر فائز ہیں

میرا میانوالی ----------------------- کل ایک مقامی اخبار میں ڈاکٹر طارق نیازی کا کالم نظر سے گذرا - ڈاکٹر صاحب کا انداز تحریر دیکھ کر خوشی بھی محسوس ہوئی ، فخر بھی , کہ ہمارے میانوالی میں ایسے صاحب قلم لوگ بھی موجود ہیں - یہ اللہ کا خاص کرم ہے اس دھرتی پر -  ڈاکٹر صاحب سے ملاقات کبھی نہیں ہوئی ، مگر وہ جو کسی بزرگ نے کہا تھا “ ولی را ولی می شناسد“ - ولی کو ولی ہی پہچان سکتا ہے - ہم دونوں ولی تو نہیں ، گناہ گار سے انسان ہیں - لہذا یہ کہوں گا کہ قلم کار را قلم کار می شناسد - ڈاکٹر صاحب غالبا میانوالی کے پہلے صاحب قلم ڈاکٹر ہیں - اللہ کرے زور قلم اور زیادہ -  ڈاکٹر طارق نیازی شہبازخیل ہیں - اس وقت راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں ایڈیشنل ایم ایس کے منصب پر فائز ہیں - ان کے کالم کا عنوان ہے “سپھر“ ------ سپھر ہمارے دیہات میں ماہ صفر کو کہتے ہیں - ڈاکٹر صاحب نے صفر کی تقریبات کے حوالے سے اپنے بچپن کی یادیں تازہ کی ہیں -  صفر کی تقریبات ماہ صفر کے آخری بدھ کو منعقد ہوتی ہیں - ایک روایت بیان کی جاتی ہے کہ سیدالمرسلین علیہ الصلوات والسلام کی طبیعت ایک بار صفر کے مہینے میں نا...

لندن سے بی بی سی ریٍڈیو کا ایک نمائندہ میانوالی آیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا

میرا میانوالی ------------------------- چائے میانوالی کا قومی مشروب ہے - جون جولائی کی تپتی دوپہروں میں بھی یہاں کے ہوٹلوں اور کھوکھوں پر چائے ہی چلتی ہے - بہت عرصہ ہوا ، لندن سے بی بی سی ریٍڈیو کا ایک نمائندہ کسی کام سے یہاں آیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ جون کی شعلہ بار دوپہر میں لوگ ہوٹلوں پر بیٹھے چائے پی رہے ہیں - اس نے اپنی یہ حیرت ریڈیو کے ڈریعے دنیا بھر کے ساتھ شیئر کی -  ہمارے لیے تو اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں -  گرمی بھلے جتنی بڑھ جائے چائے تو ہم نے بہرصورت پینی ہے - گھروں میں بھی مہمان کو کولڈ ڈرنکس ( کوک ، پیپسی ۔ سیون اپ وغیرہ) جتنی مرضی پلا دیں ، اوپر سے چائے نہ پلائیں تو مہمان کا موڈ بگڑ جاتا ہے ----  اس  کے برعکس ، بے شک سادہ پانی بھی نہ پلائیں ، صرف چائے ہی پلادیں تو مہمان کے دل کی کلی کھل اٹھتی ہے -  پتہ نہیں  میانوالی کے لوگوں کے ہاتھ میں کیسی برکت ہے کہ چائے ہم جیسی کوئی نہیں بنا سکتا - جس ہوٹل یا کھوکھے پہ چلے جائیں ، چائے ایک نمبر ہی ملتی ہے - پھر بھی کچھ لوگوں کے ہاتھ میں خصوصی کمال ہوتا ہے - ان کے ہاتھ کی بنی ہوئی چائے ایک بار پ...

آج ٹیچرز ڈے ہے

" الحمدللہ رب العالمین !" آج ٹیچرز ڈے ہے اور آج ہی ہمارے فرسٹ ایئر کے بیٹے، بیٹیاں، والدین و اساتذہ کرام کی دعاؤں کی چھتری تلے نیا تعلیمی سال شروع کرنے لگے ہیں۔۔ چونکہ یہ تمام سٹوڈنس  اور ان کے والدین ہمارے کالج اور ہماری ٹیم پر اعتماد کرنے والوں میں سے پہلے پہلے لوگ ہیں، اس لیے ہم نے اس پائینیر(Pioneer) بیچ کو اپنا اور اپنے کالج کا محسن ڈکلیئر کر دیا ہے۔۔ یہی بیٹے اور بیٹیاں ثابت کریں گے کہ ان کی چوائس بلاشبہ درست تھی، ان شاءاللہ۔۔ ان سب سٹوڈنٹس کا بےنظیر اعتماد دیکھتے ہوئے، ہماری ٹیم نے یہ تہیہ کر لیا ہے کہ اب ہمارے کالج کا جو سٹوڈنٹ بھی میانوالی کا نام روشن کرے گا، اسے پوزیشن کے حساب سے بےمثال انعام دیا جائے گا، ان شاءاللہ۔۔تاکہ محنتی سٹوڈنٹس کو یہ باور کرایا جا سکے کہ تعلیمی میدان میں والدین و اساتذہ کا نام روشن کرنے والوں کے لیے بڑے بڑے انعام ہوا کرتے ہیں۔۔ سرگودھا بورڈ میں پہلی پوزیشن 10 لاکھ دوسری پوزیشن 7 لاکھ تیسری پوزیشن 5 لاکھ ضلع میانوالی میں پہلی پوزیشن 3 لاکھ دوسری پوزیشن 2 لاکھ تیسری پوزیشن 1 لاکھ آپ سب کی دعائیں درکار ہیں۔۔ اللہ کرے ! ہم سب مل کر میانوالی کو پ...

پہلے 10 میانوالی کے بیٹے

دیار عشق میں اپنا مقام پیدا کر نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر ہم نے آپ سب کی دعاؤں کے ساتھ اپنا تدریسی سفر شروع کر دیا ہے، الحمدللہ۔۔ 7 ستمںر 2020 کے دن ہونے والے ڈیموز میں کل 211 امیدواروں نے قسمت آزمائی کی تھی۔۔ جن میں سے ہر سبجیکٹ میں میرٹ پر نمبر 1 پہ آ جانے والے امیدواروں کو ہم نے اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے، الحمدللہ۔۔ اس وقت ہماری ٹیچنگ فیکلٹی میں 7 ایم فل سکالرز اور باقی سب کم از کم ماسٹرز کوالفائیڈ اساتذہ کرام خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔۔ ہماری خواہش ہے کہ آنے والے دنوں میں سرگودھا ڈویژن میں دی ریڈر گروپ آف کالجز میانوالی کی فیکلٹی کو سٹینڈرڈ جانا جائے، ان شاءاللہ۔۔ ایک خوبصورت ترین تصویر جس میں دی ریڈر گروپ آف کالجز میانوالی کے 1000 پلس والے سٹوڈنٹس میں سے پہلے 10 میانوالی کے بیٹے اپنے اپنے انعامی لیپ ٹاپ کے ساتھ، اپنے اساتذہ کرام کے قدموں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔۔              ----- دی ریڈر گروپ آف کالجز میانوالی ----- میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس https://sammar12.blogspot.com #blogger #blogging #famousblogger #top10blogger #Pak...

ممتا کی حقیقت جان لیں

" منوراں سے اماں منوراں تک !" میرا عقیدہ ہے کہ سب مائیں ایک دوسرے کا عکس ہوتی ہیں یعنی فقط ایک ماں کو دیکھ لیں اور دنیا کی ساری ماؤں کی ممتا کی حقیقت جان لیں ! میری ماں جسے اب بےشمار بیٹے اور لاتعداد بیٹیاں اماں منوراں کہتے ہیں، الحمدللہ۔۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہر بیٹے اور ہر بیٹی کو خوب محنت کر کے دنیا میں یہ ثابت کرنا چاہیے کہ وہ عظیم والدین کی اولاد ہیں اور اپنے والدین کی قربانیوں پر حقیقی معنوں میں فخر کرتے ہیں۔۔ اے رب ذوالجلال ! ہمیں اپنے والدین، اپنے اساتذہ، اپنے محسنین کا خوبصورت اشتہار بنا دے، آمین۔۔                       ----- Read to Rise ----- میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس https://sammar12.blogspot.com #blogger #blogging #famousblogger #top10blogger #Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent ‎ #punjab ‎ ‎#mianwalians ‎#Famous www.mianwali.com.pk #میانوالی_ہوم_ٹاؤن #ملک_ثمر_عباس #MalikSammarAbbas #MianwaliHomeTown #MianwaliCity #MianwaliNews #MianwaliUpdate #Mianwali #MianwaliSocialMedia #SocialMediaactivist #Websit...

ریڈر کالج میانوالی نے ٹاپر سٹوڈنٹس میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے

الحمدللہ ... ریڈر کالج میانوالی نے اپنے سٹوڈنٹس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ٹاپر سٹوڈنٹس میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے ... کل کی اس تقریب میں ہماری چیف گیسٹ #اماں منوراں# تھیں ... ہمیں فخر ہے کہ ہم ریڈر گروپ آف کالجز کا حصہ ہیں جہاں ہر قدم پر سچائی سے بات کی جاتی ہے ... یہ چند تصویریں... یہ کچھ لمحوں کی جھلکیاں سند رہیں کہ ہم حوصلہ افزائی کرنے والوں سے ہیں ... جناب پرنسپل ملک جہانزیب اعوان اور محترم مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر حنیف نیازی کے خطاب نے آنکھیں نم کر دیں ... ان شاء اللہ ... ہم اپنے حصے کی شمع جلاتے جا رہے ہیں ... زمانہ ایک دن گواہی دے گا ... پڑھیے ... آگے بڑھیے ... شاکر خان  ریڈر کالج میانوالی  میانوالی سوشل میڈیاٹیم ملک ثمرعباس https://sammar12.blogspot.com #blogger #blogging #famousblogger #top10blogger #Pakistaniblogger #Urdublogger #bestcontent ‎ #punjab ‎ ‎#mianwalians ‎#Famous www.mianwali.com.pk #میانوالی_ہوم_ٹاؤن #ملک_ثمر_عباس #MalikSammarAbbas #MianwaliHomeTown #MianwaliCity #MianwaliNews #MianwaliUpdate #Mianwali #MianwaliSocialMedia #SocialMediaactivist #Website #YouTu...

مٹی کے برتنوں میں کھانا پینا سنت رسول (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) بھی ہے

میرا میانوالی ----------------------------- کل طبیعت ٹھیک نہیں تھی ، اس لیے آپ کی محفل میں حاضر نہ ہو سکا - منتظر ساتھیوں سے معذرت - کیا آپ نے کبھی “ آوی“ دیکھی ہے -؟ ------- آوی مٹی سے بنے ہوئے کچے برتن پکانے کی بھٹی کو کہتے تھے - داؤدخیل میں ہمارے گھر کے قریب چاچا شادی بیگ کمہار کی آوی ہؤا کرتی تھی - آوی راکھ کا بہت بڑا سا ڈھیر تھی - چاچا شادی بیگ مہینے بھر میں جو برتن بنا لیتے وہ آوی میں پکا تے تھے - بہت بڑے دائرے میں اوپر نیچے برتنوں کی قطاریں راکھ میں دبا کر اوپر کچھ اور راکھ ڈال دیتے تھے - آوی پر خشک کوندر کے پودے تہہ در تہہ بچھا کر انہیں آگ لگا دیتے تھے - تیز آگ کے سیک اور دھوئیں کے سیاہ بادلوں سے دوچار گھنٹے سارے محلے کا جینا حرام رہتا ، مگر لوگ برداشت کر لیتے کہ آوی پر پکے ہوئے برتن بھی وہی استعمال کرتے تھے - خاص طور پر خواتین تو بہت خوش ہوتی تھیں - آگ کے شعلے دوچار گھنٹے بھڑک کر بجھ جاتے مگر آگ اندر ہی اندر دو تین دن دہکتی رہتی - تین چار دن بعد جب آگ بالکل بجھ جاتی اور برتن ٹھنڈے ہو جاتے تو چاچا شادی بیگ اور ان کے گھر والے راکھ کھود کر خوبصورت سرخ رنگ کے ٹھن ٹھن کرتے برتن نکا...

ضیاء گارڈن اور مسکن" سب سے مختلف کیوں ہے

*سائبان پراپرٹی مارکیٹنگ گروپ کا شاندار  پروجیکٹ "ضیاء گارڈن اور مسکن" سب سے مختلف کیوں ہے؟* 1- سب سے اہم اور ضروری بات یہ ہے کہ کسی بھی ٹاؤن یا ہاؤسنگ سوسائٹی کو حکومت سے منظور کروانا ہوتا ہے اور اس کا نقشہ منظور ہونے کے بعد ڈویلپمنٹ کی جاتی ہے۔ ہمارا دعویٰ ہے کہ ضلع میانوالی میں سائبان پراپرٹی مارکیٹنگ گروپ ہی اس نہج پر کام کر رہا ہے۔ 2- ضیاء گارڈن میانوالی میں 3مرلہ، 5مرلہ، 7مرلہ اور 10مرلہ کے رہائشی اور کمرشل پلاٹ آسان اقساط پر دیئے جارہے ہیں۔ 3- ضیاء گارڈن میں بجلی، گیس، پانی کی فراہمی کے ساتھ میسر سہولیات میں کشادہ مسجد، ٹف ٹائل سڑکیں، پرسکون ماحول، خوبصورت پارک اور سیکیورٹی شامل ہے۔ 4-مسکن اپنی نوعیت کا ضلع میانوالی میں پہلا اور منفرد طرز کا نایاب منصوبہ ہے جس میں تعمیرات کی مشکلات سے لوگوں کو آزاد کرتے ہوئے مکمل تیار شدہ گھر نقد اور آسان قسطوں پر مہیا کیے جائیں گے۔ ہم اور ہماری ٹیم ضلع میانوالی کے لوگوں کی خدمت اور آسانی کیلئے اسی طرح ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔ مینیجنگ ڈائریکٹر سائبان پراپرٹی گروپ ہدایت اللہ خان 0300-6087259 ڈائریکٹر مسکن سہیل خان 0303-2403333 ڈائریکٹر م...